naashiz biwi ke talluq se sawal
ناشز بیوی کے تعلق سے سوال
میرا بھائی شارجہ میں رہتا ہے، اس کی شادی کو 13 سال ہو گئے ہیں،اس کی دو بیٹیاں بھی ہیں، 12 اور 7 سال کی۔ میرے بھائی کی بیوی اسمائیلی تھی لیکن شادی کے بعد سنی بن گئی۔ لیکن باعمل سنی نہیں ہے۔ بیوی اکثر رات باہر Club or Cafe جیسی جگہوں پر جاتی ہے اور اس کا اپنا دوستوں کا حلقہ بھی ہے۔ خوب میک اپ کر کے انسٹا گرام اور فیس بک پر اپنی کلپس اور وڈیو بناتی ہے۔
الحمد للہ میرا بھائی ابھی سلفیاء کی طرف راغب ہے، الحمد للہ داڑھی بھی رکھ لی ہے۔ میرے بھائی نے بہت کوشش کی کہ وہ رک جائے لیکن وہ نہیں مانی اور دبئی کورٹ میں ڈائیورس فائل کر چکی ہے۔ (میرا بھائی ممبئ سے ہے اور اس کی بیوی کراچی پاکستان سے ہے۔ بیوی کے والدین امیر ہیں اور وہ انہی کے پاس ہے لیکن میرے بھائی کے ساتھ اس کا رابطہ ہے اور میرا بھائی کافی پریشان ہے۔ میرے بھائی کے لیے کیا بہتر ہے؟ اس کو طلاق دینا یا پھر اپنی بیوی پر صبر کرنا، کیونکہ وہ اپنے دوستوں کو نہیں چھوڑنا چاہتی۔
pehli biwi ka apne shohar se kehna ke sirf Talaq shuda ya bewa se doosri shadi karen – iskey talluq se sawal
پہلی بیوی کا اپنے شوہر سے کہنا کہ صرف طلاق شدہ یا بیوہ سے دوسری شادی کریں - اس کے تعلق سے سوال
پہلی بیوی کہتی ہے اپنے شوہر سے کہ اگر آپ نے دوسری شادی کرنی ہے تو پھر صرف طلاق شدہ یا بیوہ سے شادی کریں کیونکہ اللہ کے پیارے پیغمبر(صلی اللہ علیہ وسلم) نے اور اکثر صحابہ کرام نے اسی طرح کی عورتوں سے شادی کی تھی۔ اس کا جواب کیسے دیں؟
pehli biwi ko bataye baghair doosri shadi karne ka hukm?
پہلی بیوی کو بتائے بغیر دوسری شادی کرنے کا حکم ؟
ایسے شخص کا کیا حکم ہو گا جس نے دوسری شادی کی ہے پہلی بیوی کو بتائے بغیر؟
جبکہ اس کا ارادہ ہے کہ وہ اپنی پہلی بیوی کو اطلاع کر دے گا شادی کرنے کے بعد۔
larkey kay shadi ke baad doosri larkiyon se taluqaat par is ko naseehat
لڑکے کے شادی کے بعد دوسری لڑکیوں سے تعلقات پر اس کو نصیحت
میری ایک بہن اور اسکے شوہر دونوں اہل حدیث ہیں الحمد للہ، شادی کے ایک سال بعد سے اسکے شوہر کے دوسری لڑکیوں سے ناجائز تعلقات قایم ہیں جن سے وہ بات کرتے رہتے ہیں اور ان کے ساتھ سنیما بہی دیکھنے جاتے ہیں۔ جب میری بھن نصیحت کرتی ہے تو کہتے ہیں کہ میں اس سے شادی کر لوں گا اسکی اسلام میں اجازت ہے۔ میری بہن ان سے بہت محبت کرتی ہے لیکن وہ اپنا اکثر وقت ان لڑکیوں سے ٹیلیفون پر باتیں کرتے رہتے ہیں اور میری بہن کو مارتے بھی ہیں۔افسوس کی بات ہے کہ وہ اپنے آپ کو سلفی بہی کھتے ہیں۔ میری بہن پریشان ہے آپ نصیحت کریں۔
Kya ladki wale aane waley rishtey se kuch sawalat pooch sakte hai?
کیا لڑکی والے آنے والے رشتے سے کچھ سوالات پوچھ سکتے ہے؟
اگر کسی لڑکی کے لیے رشتے آرہے ہیں تو کیا یہ لڑکی خود یا اس کے والدین مندرجہ ذیل سوال پوچھ سکتے تاکہ رشتے لینے والوں کا پتہ چل سکے
1: آپ کا عقیدہ اور منہج کیا ہے؟
2: اگر وہ سلفیت کے مخالف ہیں تو ہمارا رد عمل کیا ہونا چاہیے؟
3: کیا ہم اس کی وضاحت کر سکتے ہیں کہ لڑکی کی جنت لڑکی کے والدین کے ساتھ ہے اور لڑکے کی جنت لڑکے کے والدین کے ساتھ ہے
4: کیا لڑکی کے والدین ان کو وضاحت کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ (joint) فیملی اسلام کا حصہ نہیں ہے اور اسلام آمادہ کرتا ہے علیحدہ رہنے پر
Hyderabad ki aik shadi ke mutaliq sawal – mazeed tafseel
حیدرآباد کی ایک شادی کہ متعلق سوال - مذید تفصیل
حیدرآباد میں ایک شادی کے متعلق خبر ملی ہے جس کی حقیقت یہ ہے کہ لڑکا اور لڑکی شادی سے پہلے ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور لڑکی کی شادی اس کے گھر والوں نے دوسرے لڑکے سے کروا دی۔ پھر جس لڑکے سے اس لڑکی کے تعلقات تھے اس نے لڑکی سے کہا کہ اپنے خاوند سے خلا لے لیں اور ایسا ہی ہوا اس لڑکی نے خلا لیکر دوسرے لڑکے سے شادی کرلی۔
ایسی شادی کا کیا حکم ہے جس میں:
1۔ لڑکی خلا لیتی ہے اس بنیاد پر کے وہ اپنے آشق سے شادی کر سکے؟ کیا یہ خلا لینے کی جائز وجہ ہے؟
2۔ اس لڑکی کی دوسری شادی کا کیا حکم ہے (خلا کے بعد) جس کی وجہ مذکور ہے۔
3۔ مسلم معاشرے اور رشتے داروں کا اس جیسی شادیوں میں کیا طرز عمل ہونا چاہئے اور کیا ایسے شادیوں کو حمایت دینی چاہیے یا طرک کرنا چاہیے؟
Hyderabad ki aik shadi ke mutaliq sawal
حیدرآباد کی ایک شادی کہ متعلق سوال
حیدرآباد میں ایک شادی کے متعلق خبر ملی ہے جس کی حقیقت یہ ہے کہ لڑکا اور لڑکی شادی سے پہلے ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور لڑکی کی شادی اس کے گھر والوں نے دوسرے لڑکے سے کروا دی ۔ پھر جس لڑکے سے اس لڑکی کے تعلقات تھے اس نے لڑکی سے کہا کہ اپنے خاوند سے خلا لے لیں اور ایسا ہی ہوا اس لڑکی نے خلا لیکر دوسرے لڑکے سے شادی کرلی۔
ایسی شادی کا کیا حکم ہے جس میں:
1۔ ان دونوں کے تعلقات رے۔
2۔ اس لڑکی کی پہلی شادی کا کیا حکم ہے؟
3۔ طلاق کا کیا حکم ہے؟
4۔ اس لڑکی کی دوسری شادی کا کیا حکم ہے؟
5۔ ان کے رشتے داروں اور مسلم معاشرے کا کیا طرز عمل ہونا چاہئے؟
Ek behen ka Ahlul bi’dah se mangni kar lena ye sochkar ke nikah ke baad ya mangni ke dauraan, uskey aqaaid durust kiye ja saktey hain? – se mutalliq sawal
ایک بہن کا اہل البدع سے منگنی کر لینا یہ سوچ کر کہ نکاح کے بعد یا منگنی کے دوران اس کے عقائد درست کیے جا سکتے ہیں سے متعلق سوال ؟
پانچ سال پہلے میری منگنی ہوئی اور اس وقت میں سلفی تعلیم سے واقف تھی لیکن پھر بھی میں نے اس شخص سے منگنی کر لی یہ سوچتے ہوئے کہ میں اس کو تبدیل کر لوں گی اور سلفی منہج کی طرف دعوت دوں گی۔ لیکن میرے کافی مرتبہ کہنے پر بھی انہوں نے سلفی دعوت قبول نہیں کی۔ اب میرے گھر والے اس تبلیغی سے میری شادی کروانا چاہتے ہیں اور میں پریشان ہوں کہ اگر میں نے اس سے شادی کر لی تو وہ مجھے اور میرے بچوں کو مجبور کرے گا تبلیغی جماعت کے طریقے پر۔ اس لیے میں نے ارادہ کر لیا ہے کہ میں اس سے اپنی منگی ختم کر رہی ہوں اور میں اس سے شادی کرنے سے انکار کر رہی ہوں