naashiz biwi ke talluq se sawal

ناشز بیوی کے تعلق سے سوال


میرا بھائی شارجہ میں رہتا ہے، اس کی شادی کو 13 سال ہو گئے ہیں،اس کی دو بیٹیاں بھی ہیں، 12 اور 7 سال کی۔ میرے بھائی کی بیوی اسمائیلی تھی لیکن شادی کے بعد سنی بن گئی۔ لیکن باعمل سنی نہیں ہے۔ بیوی اکثر رات باہر Club or Cafe جیسی جگہوں پر جاتی ہے اور اس کا اپنا دوستوں کا حلقہ بھی ہے۔ خوب میک اپ کر کے انسٹا گرام اور فیس بک پر اپنی کلپس اور وڈیو بناتی ہے۔

الحمد للہ میرا بھائی ابھی سلفیاء کی طرف راغب ہے، الحمد للہ داڑھی بھی رکھ لی ہے۔ میرے بھائی نے بہت کوشش کی کہ وہ رک جائے لیکن وہ نہیں مانی اور دبئی کورٹ میں ڈائیورس فائل کر چکی ہے۔ (میرا بھائی ممبئ سے ہے اور اس کی بیوی کراچی پاکستان سے ہے۔ بیوی کے والدین امیر ہیں اور وہ انہی کے پاس ہے لیکن میرے بھائی کے ساتھ اس کا رابطہ ہے اور میرا بھائی کافی پریشان ہے۔ میرے بھائی کے لیے کیا بہتر ہے؟ اس کو طلاق دینا یا پھر اپنی بیوی پر صبر کرنا، کیونکہ وہ اپنے دوستوں کو نہیں چھوڑنا چاہتی۔