Ek behen ka Ahlul bi’dah se mangni kar lena ye sochkar ke nikah ke baad ya mangni ke dauraan, uskey aqaaid durust kiye ja saktey hain? – se mutalliq sawal

ایک بہن کا اہل البدع سے منگنی کر لینا یہ سوچ کر کہ نکاح کے بعد یا منگنی کے دوران اس کے عقائد درست کیے جا سکتے ہیں سے متعلق سوال ؟


پانچ سال پہلے میری منگنی ہوئی اور اس وقت میں سلفی تعلیم سے واقف تھی لیکن پھر بھی میں نے اس شخص سے منگنی کر لی یہ سوچتے ہوئے کہ میں اس کو تبدیل کر لوں گی اور سلفی منہج کی طرف دعوت دوں گی۔ لیکن میرے کافی مرتبہ کہنے پر بھی انہوں نے سلفی دعوت قبول نہیں کی۔ اب میرے گھر والے اس تبلیغی سے میری شادی کروانا چاہتے ہیں اور میں پریشان ہوں کہ اگر میں نے اس سے شادی کر لی تو وہ مجھے اور میرے بچوں کو مجبور کرے گا تبلیغی جماعت کے طریقے پر۔ اس لیے میں نے ارادہ کر لیا ہے کہ میں اس سے اپنی منگی ختم کر رہی ہوں اور میں اس سے شادی کرنے سے انکار کر رہی ہوں