[put_wpgm id=2]
  • No categories
  • Sharh us Sunnah Point No: 21

    شرح السنة پوائنٹ نمبر 21



    رسول اللہ(ﷺ) کی شفاعت پر ایمان رکھنا ضروری ہے گنہگاروں کے لیے قیامت کے دن، پل صراط پر ، اور اللہ تعالی کے پیارے پیغمبر (ﷺ) انکو جہنم کے پیٹ سے نکالیں گے، اور کوئی نبی نہیں الا یہ کہ انکی شفاعت ہے ( یعنی سب انبیاء کرام علیہم السلام شفاعت کریں گے ) اور اسی طرح صدیقین، شہداء اور صالحین بهی شفاعت کریں گے، اور آخر میں اللہ تعالی اپنی مہربانی سے جسے چاہے جنت میں داخل کریں گے، اور دوزخ سے نکلیں گے جب وہ جل کر کوئلہ بن گئے ہونگے۔

    Sharh us Sunnah Point No: 22

    شرح السنة پوائنٹ نمبر 22



    جہنم کے اوپر پل صراط پر ایمان رکهنا واجب ہے، پل صراط جسے اللہ چاہے پکڑ لے گا، جسے چاہے اس سے گزر جائے گا، جس کو چاہے جہنم میں گرا دے گا، اور مومنوں کو انکے ایمان کے مطابق نور حاصل ہو گا.

    Sharh us Sunnah Point No: 24 & 25

    شرح السنة پوائنٹ نمبر 24 اور 25



    جنت اور جہنم کے برحق اور انکے مخلوق ہونے پر ایمان رکهنا ضروری ہے، جنت ساتویں آسمان میں ہے اور اسکی چهت عرش ہے، اور دوزخ ساتویں زمین کے نیچے ہے، اور وہ دونوں پیدا شدہ ہیں، جنتیوں اور دوزخیوں کی تعداد اور ان میں کون داخل ہونگے اللہ ہی جانتا ہے، یہ دونوں کبهی فنا نہیں ہونگیں، بلکہ اللہ کی بقا کے ساته ہمیشہ ہمیشہ باقی رہیں گی. آدم(علیہ السلام) پیدا شدہ باقی جنت میں تهے، اس سے اللہ تعالی کی نافرمانی کے بعد نکالے گئے.