050. Sharh us Sunnah : Point No 51 – Part 2
050. شرح السنة - پوائنٹ نمبر 51 - حصہ دوم
51-(Part 2) • ۔ اور جب بھی تم ایسی احادیث سنو جو تمہاری عقل کی پہنچ سے دور ہو، جیسا کہ اللہ تعالیٰ کے پیارے پیغمبر ﷺ کا یہ فرمان:
اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ الصلاۃ والسلام کو اپنی صورت پر پیدا کیا ہے۔
اور اللہ تعالیٰ کے پیارے پیغمبر ﷺ کا یہ فرمان:
میں نے اپنے رب کو سب سے اچھی صورت میں دیکھا ہے (خواب میں)۔
اور ان جیسی دوسری احادیث کے متعلق بھی تمہارے اوپر واجب ہے سر جھکا کر من و عن سے تسلیم کرنا اور ان کی تصدیق کرنا ان پر ایمان رکھنا۔
اور حقیقت (کیفیت) اللہ تعالیٰ کے سپرد کرنا ہے اور اس پر راضی بھی ہو جانا ہے اور ان چیزوں میں سے جن کا ذکر کیا گیا ہے ان کی تفسیر اپنی ہوائے نفس سے نہ کرنا بے شک ان پر ایمان واجب ہے۔ جس نے بھی ان میں سے کسی چیز کی تفسیر اپنے خواہش نفس کے مطابق کی اور ان کا رد کر دیا تو وہ جہمی ہے۔ (حصہ دوم)
[put_wpgm id=2]

