[put_wpgm id=2]

Auraton ne babri masjid ke talluq se rally nikaali hai aur bajamaat namaz aur Qanoot kiya hai. kya aisa karna durust hai ?

عورتوں نے بابری مسجد کے تعلق سے ریلی نکالی ہے اور باجماعت نماز اور قنوت کیا ہے. كيا ايسا کرنا درست ہے؟


IT company jiskey muwakkil bank bhi hain – ismein naukri karney ke mutalliq sawal

آئی ٹی (IT) کمپنی جس کے مؤکل بینک بھی ہیں- اس میں نوکری کرنے کے متعلق سوال


ایک کمپنی IT خدمات فراہم کرتی ہے۔ اس کمپنی کے مؤکل مختلف ادارے ہیں۔ ان اداروں میں کچھ بینک بھی شامل ہیں میں اس کمپنی میں مینیجر کی حیثیت سے کام کر رہا ہوں یا کرنے کا موقعہ مل رہا ہے۔ چونکہ مینیجر کو ہر مؤکل سے رابطہ رکھنا پڑتا ہے۔ کیا یہ نوکری میرے لئے حلال ہے کہ نہیں ؟


Bhai ka sawal hai – mainey bohot sey firqey dekhey hain – kon sa firqa sahih hai kon sa firqa ghalat hai mujhe kahan se pata chalega?

بھائی کا سوال ہے - میں نے بہت سارے فرقے دیکھے ہیں - کون سا فرقہ صحیح ہےکون سا  فرقہ غلط ہے مجھے کہاں سے پتہ چلے گا ؟


بھائی کا سوال ہے حدیث میں آیا ہے اللہ تعالیٰ کے پیارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ میری امت کے تہتّر فرقے بنیں گے بہتّر فرقے جہنم میں جائیں گے صرف ایک فرقہ جنت میں جائے گا،میں نے بہت سارے فرقے دیکھے ہیں ۔ میں نے شیعت کو بھی دیکھا ہے ان کی باتوں کو بھی سنا ہے پھر ان کو چھوڑا ہے ،بریلوی خاندان سے تعلق رکھتا تھا اس بریلویت کو بھی دیکھا ہے  اس میں بہت ساری غلطیاں نظر آئی ہیں ، پھر تبلیغی جماعت میں گیا ہوں میں ان کے طور طریقے دیکھے ہیں اس کو چھوڑا ہے ، پھر جماعت اسلامی کی طرف گیا ہوں ان کے طور طریقے دیکھے ہیں ان کو بھی چھوڑا ہے حدیث میں تہتّر فرقوں کا ذکر ہے اور بہتّر جہنم میں جائیں گے اور یہ فرقے ہیں ،کون سا فرقہ صحیح ہےکون سا  فرقہ غلط ہے مجھے کہاں سے پتہ چلے گا ؟! 


Islamic bank se qiston par car lainay ke mutalliq sawal

اسلامی بینک سے قسطوں پر کار لینے كے متعلق سوال


اسلامی بینک سے کار لی تو اس کی کل قیمت 21 لاکھ تھی جس میں سے 4 لاکھ ڈاؤن پیمنٹ کی اور 17 لاکھ اقساط پر طے کیئے۔ اس کار کو رینٹ پر دے دیا اس کا رینٹ 55 ہزار آتا رہا اس 55 ہزار سے 49 ہزار بینک کو قسط ادا کرتے رہے 6 ہزار بچتے ریے اب یہ 6 ہزار جائز ہوئے یا نہیں؟
6 لاکھ ادا کر چکے ہیں اس کرایہ سے۔۔۔اب یہ کار جبکہ اقساط پوری نہیں ہوئیں ہم یہ کار بیچ رہے ہیں تو یہ کار 12 لاکھ کی بک رہی ہے۔تو کیا یہ منافع ہم استعمال کر سکتے ہیں اور وہ 6 ہزار بھی جو کہ کرایہ سے بچتے رہے ؟


Mushkil waqt mein bakray ka sadqa karne key mutaliq sawal

مشکل وقت میں بکرے کا صدقہ کرنے کے متعلق سوال


مجھ پر مشکل وقت آیا ہوا ہے تو میں نے بکرے کا صدقہ کرنے کا سوچا۔ لیکن پھر مجھے خیال آیا کہ میرا سگا بھائی پاکستان میں پندرہ ہزار میں دو بیوی بچوں کے ساتھ رہ رہا هے. اور بھائی کی دکان بھی هے۔ میرا سوال ہے

– کیا مجھے بکرے کا صدقہ کرنا چاہیے اور انجانے لوگوں میں گوشت تقسیم کرنا چاہے یا مجھے پیسے بھائی کو دینے چاہیے؟

– کون سا عمل افضل هے؟

Animal glycerine jo toothpaste, shampoo, moisturizers mey istemaal hote hain, kya unko istemaal karna jayez hai?

اینیمل گلیسرین (Animal glycerine ) جو ٹوتھ پیسٹ , شیمپو, موسچرائزرز میں استعمال ہوتی ہیں کیا ان کو استعمال کرنا جائز ہے

Some people apply the general statement of scholars on specific individuals. What do you say about this?

Baaz log ulama ke aam qoul ko khaas logon par fit kar dete hain is par aap kya kehte hain?

بعض لوگ علماء کے عام قول کو خاص لوگوں پر فٹ کر دیتے ہیں اس پر آپ کیا کہتے ہیں؟


Democracy se anay walay hukmaran ki itaat ke mutaliq sawal

ڈیموکرسی سے آنے والے حکمران کی اطاعت کے متعلق سوال


السلام علیکم، میرا سوال ہے کہ مجھے کوئی ایسا فتوی دیکھا دیں جو سعودی عرب کے کبار علماء کا ہو جس میں ڈیموکرسی سے آنے والے حکمران کی اطاعت کے بارے میں فرمایا گیا ہو۔ اور اس میں یہ کہا گیا ہو کے یہ بھی ولی امر میں آتے ہیں۔ اور یہاں جتنے جماعتی ہیں وہ یہ کہتے ہیں جب شیخ صالح الفوزان یا کوئی دوسرے سعودی کے شیخ اس پر بات کرتے ہیں تو وہ اپنے سعودی حکمران کے متعلق سے بولتے ہیں۔

Caesarean section se hone waali delivery ki haqeeqat ke mutalliq sawal

سیزیرین سیکشن سے ہونے والی ڈلیوری کی حقیقت کے متعلق سوال


شیخ، آج کل جو سیزیرین، یعنی آپریشن سے ڈیلوری کرتے ہیں ہسپتال میں اسے روکنے کے لیے علماء اپنے بیانات میں کچھ کہتے کیوں نہیں؟ کم سے کم لوگوں کو یہ تو علم ہو کہ یہ غلط ہو رہا ہے، سازش ہے مسلمانوں کی نسل کو روکنے کی۔
پہلے زمانے میں گھر پر بھی ڈیلوری ہوتی تھی اور نارمل ہوتی تھی۔
جانوروں کو آج بھی نارمل ڈیلوری ہوتی ہے لیکن صرف انسانوں کو سیزیرین کی ضرورت کیوں پڑتی ہے۔ اس موضوع پر بتائیں کہ ہم لوگوں کو کیا کرنا چاہیے یا ہم کیا کرسکتے ہیں جو ہم نہیں کر رہے؟

kya aurton ke liye duroos o tadrees ke liye ghar se nikalna aur dars gaahon mein jana dars dainay ke liye – kya yeh durust hai aur jayez hai ?

کیا عورتوں کے لیے درس و تدریس کے لیے گھر سے نکلنا اور درس گاہوں میں جانا درس دینے کے لیے - کیا یہ درست ہے اور جائز ہے ؟

Allaah taala ki taraf se hamara jo ilm hai woh kis darjay mein aata hai ?

اللہ تعالی کی طرف سے ہمارا جو علم ہے وہ کس درجے میں آتا ہے ؟


بھائی کا یہ سوال ہے کہ علم کا مطلب ہے کسی چیز کو حقیقت کے مطابق جان لینا
اللہ تعالی کی طرف سے ہمارا جو علم ہے وہ کیا ہے وہ کس درجے میں آتا ہے

Walida ke inteqaal ke baad virasat Ke maal ko taqseem karney ke mutalliq sawal

والدہ کے انتقال کے بعد وراثت کے مال کو تقسیم کرنے كے متعلق سوال


وراثت کے تعلق سے میری والدہ کا انتقال ہو گیا گھر میں کچھ ان کا سامان ہے اور کچھ سونا بھی ہے اور جو اس وقت وارث حیات ہیں ان کے والد ہیں خاوند ہیں دو بیٹے ہیں تین بیٹیاں ہیں تو مالِ وراثت کیسے تقسیم ہو گا ؟


Tasbeeh ka sabse behtreen aur masnoon tareeqa konsa hai? Kya daano waali tasbeeh ka istemaal kar saktey hain?

تسبیح کا سب سے بہترین اور مسنون طریقہ کونسا ہیں؟ کیا دانوں والی تسبیح استعمال کر سکتے ہیں؟


Nutritionist ke liye website aur app bananey ke mutalliq sawal

نیوٹرشنسٹ کے لیے ویب سائٹ اور آیپ بنانے کے متعلق سوال


کیا نیٹوشنسٹ شخص کے لیے ویب سائٹ اور آیپ بنانا جائز ہے جو پروٹین، وزن کم کرنے اور بڑھانے کے لیے سپلمنٹ بچتا ہے ۔
اور سٹیرہڈ بیچتا ہے بوڈی بلڈنگ میڈکل کے لے؟


Allah taala ki nafarmani par naseehat ki jaye to kehte hain ke tum log bohot shiddat pasand ho – is ke mutaliq sawal

اللہ تعالی کی نافرمانی پر نصیحت کی جائے تو کہتے ہیں کہ تم لوگ بہت شدت پسند ہو - اس کے متعلق سوال


آپ ایسے لوگوں کو کیا نصیحت کرتے ہیں جن کو اللہ تعالی کی نافرمانی پر نصیحت کی جائے تو کہتے ہیں کہ تم لوگ بہت شدت پسند ہو جو ہر بات پر حرام حرام کہہ کر لوگوں کو ٹوک تے رہتے ہو۔ اور پہر اس سے آگے بڑھ کر علماء پر طعن کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ دین اسلام آسان دیں ہے اور نام نہاد علماء نے اس کو الجھا دیا ہے، ہمیں ہمارے حال ہر چھوڑ دیں اور اپنا دین اپنے پاس رکھیں۔ اور ان بھائیوں کو کیا نصیحت کرتے ہیں جو ایسے لوگوں کی حرکتوں پر خاموش رہتے ہیں۔


Kya ek waalid jo bedridden hain, apne dono beton ko kharch deney mey faraq kar saktey hain?

کیا ایک والد جو بیڈرڈن ہے اپنے دونوں بیٹوں کو خرچ دینے میں فرق کر سکتے ہیں ؟


کیا ایک والد جو بیڈرڈن ہے اپنے دونوں بیٹوں کو خرچ دینے میں فرق کر سکتے ہیں ؟
جب ایک بیٹا ان کے ساتھ رہتا ہے اور ان کی خدمت کرتا ہے تو اس کو خرچ دینا اور دوسرا بیٹا جو ان سے دور رہتا ہے اس کو خرچ نہ دینا کیا یہ ناانصافی ہے؟


Kya ek waalid jo bedridden hain, apne dono beton ko kharch deney mey faraq kar saktey hain?
Jab ek beta unke pass rehta hai aur unki khidmat karta hai, toh usko kharch dena aur doosra beta jo unsey door rehta hai, usko kharch na dena. Kya ye na-insaafi hai?


Kya paison ki soorat mein roz ka sadqa Nikalna ghar se nikalney se pehlay sahih hai ? Aur kya is maal ko kisi dabbay mein jama kar ke aik hi dafaa nikaal satke hain ya rozana dena sahih hai?

کیا پیسوں کی صورت میں روز کا صدقہ نکلنا گھر سے نکلنے سے پہلے صحیح ہے۔اور کیا اس مال کو کسی ڈبے میں جمع کر کے ایک ہی دفعہ نکال سکتے ہیں یا روزنا دینا صحیح ہے؟


Ghar mein quran laga hota hai aur main ghar ka kaam karte hue quran ki tilawat sunti hon. To kya kaam kaaj kartey huwey quran sunna sahih hai ya laazim hai ke baith kar suna jaye ?

گھر میں قرآن لگا ہوتا ہے اور میں گھر کا کام کرتے ہوئے قرآن کی تلاوت سنتی ہوں۔ تو کیا کام کاج کرتے ہوئے قرآن سننا صحیح ہے۔ یا لازم ہے کہ بیٹھ کر سنا جائے؟


Kya dost ke liye jayez hai ke apney dost ki ijazat ke bina uski gari istemal karey jab wo usey chabhi de kar chutti par gaya hai ?

کیا دوست کے لیے جائز ہے کہ اپنے دوست کی اجازت کے بناء اس کی گاڑی استعمال کرے جب وہ اسے چابی دے کر چھٹی پر گیا ہے ؟


Parindon ko palna – jaiz hai ya nai ? Kya ghar mein nahusat, nachaqian, jhagrey parindey palney ki wajah se hain ?

پرندوں کو پالنا جائز ہے یا نہیں ؟ کیا گھر میں نحوست , ناچاقیاں, جھگڑے , پرندے پالنے کی وجہ سے ہیں ؟



• ہم لوگوں نے گھر میں پرندہ رکھے ہوئے ہیں جنکو ہم نے خرید تھا۔ لیکن گھر میں چند پریشانیاں ہیں جس کو ہم سمجھتے ہیں کہ ان پرندوں کو قید کرنے کی وجہ سے ہیں، ویسے ہمارا ایمان ہے کہ سب کچھ اللہ کے حکم سے ہوتا ہے ۔ ہم ان پرندوں کا کیا کریں؟ کیا ان کو آزاد کر دیں یا بیچ دیں؟

Chori ya daketi karne ke baad haath kaatna ya phir uske baad sacchi tawbah karne per saza na milna – se mutalliq sawal

چوری یا ڈکیتی کرنے کے بعد ہاتھ کاٹنا یا پھر اس کے بعد سچی توبہ کرنے پر سزا نہ ملنا سے متعلق سوال

 

Kya koi istilah istikhfaaf deen hai agar hai to us kay kya ma’ana hai ?

کیا کوئی اصطلاح استخفاف دین ہے اگر ہے تو اس کے کیا معنی ہیں؟



• کیا کوئی اصطلاح استخفاف دین ہے اگر ہے تو اس کے کیا معنی ہیں؟ اور کیا یہ استہزاء دین کے مترادف ہے اور اگر ان دونوں چیزوں میں کوئی فرق ہو تو وضاحت کر دیں. اللہ سبحانہ و تعالٰی قرآن میں سورة الزخرف استخف قومه فرعون کے سلسلے میں کہا ؟

Shouhar ke faut ho jaane ke baad bacchon mein zameen ka batwaara ke mutalliq sawal ?

شوہر کے فوت ہو جانے کے بعد بچوں میں زمین کے بٹوارے کے متعلق سوال ؟

• Ek khatoon ke shauhar faut ho gaye hain Jinki milkiyat main zarai zameen thi unke do betay aur do betiyan hain. Zameen bada beta dekh rha goya ke ab wohi iklauta waris hai Baqiyon ko salana kuch paisay de diye jatey hain Baqi warison ki koi razamandi nahi, sirf Maan ke adab ki wajah se kuch nahi kehtey, kya ye durust hai?

• ایک خاتون کے شوہر فوت ہو گئے ہیں جن کی ملکیت میں زرعی زمین تھی ان کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں ۔ زمین بڑا بیٹا دیکھ رہا ہے گویا کہ اب وہی اکلوتا وارث ہے باقیوں کو سالانہ کچھ پیسے دے دئیے جاتے ہیں باقی وارثوں کی کوئی رضامندی نہیں صرف ماں کے ادب کی وجہ سے کچھ نہیں کہتے کیا یہ درست ہے ؟

Modeling karney waley ek bhai ko ek behen ki naseehat ke mutalliq sawal

موڈلینگ کرنے والے ایک بھائی کو ایک بہن کی نصیحت کے متعلق سوال


میرا بھائی ہے جو کے ایک مڈال ہے اور فیشن شو کرتا ہے۔ اس کو ہم نے بہت دفعہ نصیحت کی ہے لیکن وہ ہماری نصیحت کو قبول نہیں کرتا۔ اس وجہ سے میں اور میرا شہور پچھلے تین سال سے جب بھی اس سے ملتے ہیں تو صرف سلام کے سواء اس سے کوئی اور بات نہیں کرتے۔ لیکن مجھے اب یہ شبہ پیدا ہو گیا ہے کہ کہیں میں خون کے رشتے تو نہیں توڑ رہی جس کی وجہ سے مجھے گناہ مل رہا ہو۔ ایسے معاملے میں مجھے کیا کرنا چاہے اور میں اپنے بھائی سے کیسا معاملہ رکھوں ؟

satrah saal ki bachae ko wet dream hotay hain to kya is par ghusal wajib hai ?

سوال 3: سترہ سال کی بچی کو ویٹ ڈریم ہوتے ہیں تو کیا اس پر غسل واجب ہے؟ غسل کا طریقہ کیسے ہو گا؟ کیا اس کی نماز درست ہو گی اس خراب کپڑوں میں ؟

Walaidain mey se koi faut ho jaey toh shaadi shuda betiyon ko abayi makaan mey se hissa kis tarah ada karain ?

والدین میں سے کوئی فوت ہو جائے تو شادی شدہ بیٹیوں کو آبائی مکان میں سے حصہ کس طرح ادا کریں ؟


Wazeefa ke lafz ki Shariat mein kya hesiyat hai ? is ke mutaliq sawal

وظیفہ کے لفظ کی شریعت میں کیا حیثیت ہے ؟ اس کے متعلق سوال



وظیفہ کے لفظ کی شریعت میں کیا حیثیت ہے؟ کیا سلف صالحین قرآنی وظائف کرتے تھے؟
آج کل شوگر، کینسر کا علاج لوگ قرآن کی من پسند آیت کو فلاں فلاں دفعہ پڑھ کر کرتے ہیں، ان کو آپ کیا نصیحت کریں گے؟ بہت تعجب ہوا جب دیکھا کہ لوگ گردہ کی پتھری کا علاج پہلے سپارہ میں پتھروں کی تین اقسام والی آیت کو اکتالیس مرتبہ لے کر کر تے ہیں.

chori kabeera gunah hai, Nabi Kareem صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم nay chori karne walay kay eman ki nafi ki hai jab woh chori kar raha hota hai. kya yeh baat darust hai ?

چوری کبیرہ گناہ ہے، نبی(صلی اللہ علیہ وسلم) نے چوری کرنے والے کے ایمان کی نفی کی ہے جب وہ چوری کر رہا ہوتا ہے۔ کیا یہ بات درست ہے؟

kya wirasat ke maal mein sirf paisa, zameen jaedad aur sona waghera shaamil hain ? ya marney waley ka baqi reh jane wala naya maal jaisey ke bartan aur kapray waghera bhi wirasat mein shaamil hain ?

کیا وراثت کے مال میں صرف پیسہ، زمین جائیداد اور سونا وغیرہ شامل ہیں؟ یا مرنے والے کا باقی رہ جانے والا نیا مال جیسا کہ برتن اور کپڑے وغیرہ بھی وراثت میں شامل ہیں؟


kya marney ke baad is insaan ki aam roz marrah ki istemaal mein aney wali cheezein bhi uski wirasat ke maal mein shumaar ki jayengi ?

کیا مرنے کے بعد اس انسان کی عام روز مرہ کی استعمال میں آنے والی چیزیں بھی اس کی وراثت کے مال میں شمار کی جائیں گیں؟