[put_wpgm id=2]
  • No categories
  • 10. Sharh Arbaeen An Nawwi: Hadeeth No 10 – Rizq halal ki ahmiyat aur haraam ki kamayi ki muzammat

    10. شرح اربعین النووى: حدیث نمبر 10 - رزق حلال کی اہمیت اور حرام کی کمائی کی مذمت

    .

    اکل حلال کی اہمیت اور کسب حرام کی مذمت

    11. Sharh Arbaeen An Nawwi: Hadeeth No 11 – Jo baat tumhey shak mein mubtela karey usey tark kardo aur jismein koi shak o shubha na ho usey ikhtiyar karo

    11. شرح اربعین النووى: حدیث نمبر 11 - جو بات تمہیں شک میں مبتلا کرے اسے ترک کر دو اور جس میں کوئی شک و شبہ نہ ہو اسے اختیار کرو

    .

    اجتناب شبہات

    12. Sharh Arbaeen An Nawwi: Hadeeth No 12 – Kisi shakhs ke husn islam mein se ye bhi hai ke woh un cheezon ko tark kardey jinka uss sey koy matlab nahi

    12. شرح اربعین النووى: حدیث نمبر 12 - کسی شخص کے حسن اسلام میں سے یہ بھی ہے کہ وہ ان چیزوں کو ترک کردے جن کا اُس سے کوئ مطلب نہیں

    .

    مِنْ حُسْنِ إِسْلاَمِ الْمَرْءِ تَرْكُهُ مَا لاَ يَعْنِيهِ

    کسی شخص کے اسلام کی خوبی یہ ہے کہ وہ لایعنی اور فضول باتوں کو چھوڑ دے

    [مسلمانوں کا غیر متعلق امور سے اجتناب و احتراز]

    13. Sharh Arbaeen An Nawwi: Hadeeth No 13 – Tum mein se koi shakhs uss waqt tak mukammal eeman dar nahi ho sakta jab tak ke apney musalman bhai ke liye wohi pasand na karey jo apney liye pasand karta hai

    13. شرح اربعین النووى: حدیث نمبر 13 - تم میں سے کوئی شخص اُس وقت تک مکمل ایمان دار نہیں ہو سکتا ہے جب تک کہ اپنے مسلمان بھائی کے لیےوہی پسند نہ کرے جو اپنے لیے پسند کرتا ہے.

    .

    لاَ يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ حَتَّى يُحِبَّ لأَِخِيهِ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ

    تم میں سے کوئی شخص اُس وقت تک مکمل ایمان دار نہیں ہو سکتا ہے جب تک کہ اپنے مسلمان بھائی کے لیےوہی نہ پسند کرے جو اپنے لیے پسند کرتا ہے.

    [اسلامی اخوت، تکمیل ایمان]

    14. Sharh Arbaeen An Nawwi: Hadeeth No 14 – ‏Musalman ke khoon ki hurmat

    14. شرح اربعین النووى: حدیث نمبر 14 - مسلمان کے خون کی حرمت


    لاَ يَحِلُّ دَمُ امْرِئٍ مُسْلِمٍ إِلاَّ بِإِحْدَى ثَلاَثٍ: الثَّيِّبِ الزَّانِي، وَالنَّفْسِ بِالنَّفْسِ، وَالتَّارِكِ لِدِينِهِ الْمُفَارِقِ لِلْجَمَاعَةِ

    کسی مسلمان کا خون حلال نہیں الا یہ کہ ان تین صورتوں میں : شادی شدہ زانی ، جان کے بدلے جان (یعنی قاتل جس سے قصاص لینا ہو یعنی اسکو قتل کرنا ، دین کا تارک جماعت سے علیحدگی اختیار کرنے والا

    Kisi musalman ka khoon halal nahi illa ye ke in teen sooraton mein: shadi shuda zaani, jaan ke badlay jaan (yani qaatil jisse qisaas lena ho yani usko qatal karna, deen ka taarik jamaat se elahedgi ikhtiyar karne wala

    [خون مسلم کی حرمت اور جواز قتل کی تین صورتیں]

    15. Sharh Arbaeen An Nawwi: Hadeeth No 15 – Khayr ki baat kehna ya khamosh rehna, parosi aur maheman ki izzat o Ikram karna

    15. شرح اربعین النووى: حدیث نمبر 15 - خیر کی بات کہنا یا خاموش رہنا، پڑوسی اور مہمان کی عزت و اکرام کرنا


    مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ فَلْيَقُلْ خَيْرًا أَوْ لِيَصْمُتْ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ فَلْيُكْرِمْ جَارَهُ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ فَلْيُكْرِمْ ضَيْفَهُ

    جو اللہ تعالی پر ایمان اور آخرت پر ایمان رکھتا ہے پس وہ خیر بات کہے یا خاموشی اختیار کرے اور جو اللہ تعالی پر اور آخرت پر ایمان رکھتا ہے پس وہ اپنے پڑوسی کا اکرام کرے اور اسکی عزت کرے اور جو اللہ تعالی پر اور آخرت پر ایمان رکھتا ہے پس وہ اپنے مہمان کا اکرام کرے اور اسکی عزت کرے

    Jo Allah Ta’ala par eeman aur aakhirat par eeman rakhta hai pas woh khair baat kahey ya khamoshi ikhteyar karey, aur jo Allah Ta’ala par aur aakhirat par eeman rakhta hai pas woh apney padosi ka ikraam karey aur uski izzat karey, aur jo Allah Ta’ala par aur aakhirat par eeman rakhta hai pas woh apney mehman ka ikraam karey aur uski izzat karey.

    [اسلامی آداب معاشرت] [Islami adaab Maashrat]

    16. Sharh Arbaeen An Nawwi: Hadeeth No 16 – Ghussa se momaniat

    16. شرح اربعین النووى: حدیث نمبر 16 - غصہ سے ممانعت


    (أنَّ رَجُلاً قالَ للنَّبيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَوْصِني. قالَ: “لاَ تَغْضَبْ.” فَرَدَّدَ مِرارًا، قالَ: “لاَ تَغْضَبْ”)


    سیڈنا أبو هريرة رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم ﷺ کی خدمت میں عرض کیا “آپ مجھے وصیت کیجئے”۔ اللہ تعالی کے پیارے پیغمبر ﷺ نے فرمایا ” غصہ مت کرو ” اس نے بار بار اپنا سوال دہرایا تو اللہ کے رسول ﷺ نے بار بار یہی جواب دیا ” غصہ مت کرو “.



    Sayyaduna Abu Hurairah Radhiallahu Anhu sey riwayat hai keh ek shakhs ney Nabi Kareem ﷺ ki khidmat mein arz kiya “Aap mujhe wasiyyat kijiye”. Allah Ta’ala ke Pyarey Paighambar ﷺ ney farmaya “Ghussa mat karo” uss ney baar baar apna sawal dohraya toh Allah kay Rasool ﷺ ney baar baar yehi jawab diya “Ghussa mat karo”.

    17. Sharh Arbaeen An Nawwi: Hadeeth No 17 – Har kaam saleeqey se aur har aik se husn sulooq

    17. شرح اربعین النووى: حدیث نمبر 17 - ہر کام سیلقے سے اور ہر ایک سے حسن سلوک


    رسولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قالَ: “إِنَّ اللهَ كَتَبَ الإِحْسَانَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ، فَإِذَا قَتَلْتُمْ فَأَحْسِنُوا الْقِتْلَةَ، وَإِذَا ذَبَحْتُمْ فَأَحْسِنُوا الذِّبْحَةَ، وَلْيُحِدَّ أَحَدُكُمْ شَفْرَتَهُ وَلْيُرِحْ ذَبِيحَتَهُ”.


    سیدنا ابو يعلى شداد بن اوس رضی اللہ تعالی عنہ اللہ تعلی کے پیارے پیغمبر ﷺ سے روایت کرتے ہیں آپ ﷺ نے فرمایا ” بے شک اللہ تعالی نے ہر چیز کے ساتھ احسان کرنے کا حکم دیا ہے پس جب تم قتل کرو تو احسان کے ساتھ یا احسان سے قتل کرو اور جب ذبح کرو تو بھی احسان کے ساتھ ذبح کرو، تمہیں چاہیے کہ اپنی چھری کو خوب تیز کر لو اور اپنے ذبیحے کو راحت پہنچاؤ ”



    Saiyyedina Abu Ya’la Shaddad bin Auws radhiallahu anhu Allah Ta’ala ke pyarey paighambar ﷺ sey riwayat kartey hain Aap ﷺ ney farmaya ” beshak Allah Ta’ala ney har cheez ke sath ehsan karney ka hukm diya hai pas tum qatl karo toh ehsan ke sath ya ehsan sey qatl karo aur jab zibah karo to bhi ehsan ke sath zibah karo, tumhein chahiye keh apni churi ko khub tez karlo aur apney zabihey ko rahat pohchao”

    18. Sharh Arbaeen An Nawwi: Hadeeth No 18 – Taqwa aur Husn Ikhlaq

    18. شرح اربعین النووى: حدیث نمبر 18 - تقوی اور حسن اخلاق


    رسولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قالَ: “اتَّقِ اللهَ حَيْثُمَا كُنْتَ، وَأَتْبِعِ السَّيِّئَةَ الْحَسَنَةَ تَمْحُهَا، وَخَالِقِ النَّاسَ بِخُلُقٍ حَسَنٍ”


    سیدنا ابو ذر جندب بن جنادة رضی اللہ تعالی عنہ اور سیدنا ابو عبد الرحمن معاذ بن جبل رضي الله عنه سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” تم جہاں کہیں بھی ہو اللہ تعالی سے ڈرتے رہو اور گناہ کے بعد نیکی کیا کرو وہ نیکی اس گناہ کو مٹا ڈالے گی اور لوگوں کے ساتھ اچھےاخلاق سے پیش آیا کرو۔ ”



    Saiyyedina Abu Zar Jundub bin Janadah radhiallahu anhu aur saiyyedina Abu Abdir Rahman Mauz bin Jabal radhiallahu Ta’ala anhu sey rewayat hai Rasulullah ﷺ ney farmaya “Tum jahan kahi bhi ho Allah Ta’ala sey dartey raho aur gunaho ke baad neki kiya karo woh neki uss gunah ko mita dalegi aur logon ke saath achchey akhlaq sey pesh aaya karo.”

    19. Sharh Arbaeen An Nawwi: Hadeeth No 19 – Taqdeer aur Tawakkul

    19. شرح اربعین النووى: حدیث نمبر 19 - تقدیر اور توکل


    عَن [أَبِي العبَّاسِ عبْدِ الله بنِ عَبّاسٍ] رَضِي اللهُ عَنْهُما قالَ: (كُنْتُ خَلْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا، فَقَالَ: “يَا غُلاَمُ، إِنِّي أُعَلِّمُكَ كَلِمَاتٍ؛ احْفَظِ اللهَ يَحْفَظْكَ، احْفَظِ اللهَ تَجِدْهُ تُجَاهَكَ، إِذَا سَأَلْتَ فَاسْأَلِ اللهَ، وَإِذَا اسْتَعَنْتَ فَاسْتَعِنْ بِاللهِ، وَاعْلَمْ أَنَّ الأُمَّةَ لَوِ اجْتَمَعَتْ عَلَى أَنْ يَنْفَعُوكَ بِشَيْءٍ لَمْ يَنْفَعُوكَ إِلاَّ بِشَيْءٍ قَدْ كَتَبَهُ اللهُ لَكَ، وَإِنِ اجْتَمَعُوا عَلَى أَنْ يَضُرُّوكَ بِشَيْءٍ لَمْ يَضُرُّوكَ إِلاَّ بِشَيْءٍ قَدْ كَتَبَهُ اللهُ عَلَيْكَ، رُفِعَتِ الأَقْلاَمُ وَجَفَّتِ الصُّحُفُ”). رواه التِّرمذيُّ، وقالَ:حديثٌ حَسَنٌ صحيحٌ. وفي روايةِ غيرِ التِّرمذيِّ: “احْفَظِ اللهَ تَجِدْهُ أَمَامَكَ، تَعَرَّفْ إِلَى اللهِ فِي الرَّخَاءِ يَعْرِفْكَ فِي الشِّدَّةِ، وَاعْلَمْ أَنَّ مَا أَخْطَأكَ لَمْ يَكُنْ لِيُصِيبَكَ، وَمَا أَصَابَكَ لَمْ يَكُنْ لِيُخْطِئَكَ، وَاعْلَمْ أَنَّ النَّصْرَ مَعَ الصَّبْرِ، وَأَنَّ الْفَرَجَ مَعَ الْكَرْبِ، وَأَنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا”


    سیدنا ابوالعباس عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک روز میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے(گدھے پر) تھا تو آپ ﷺ نے فرمایا ” میں تمہیں چند اچھی باتیں بتاتا ہوں، تو اللہ تعالی کے احکام(دین) کی حفاظت کر (یعنی اسکے احکام کی پابندی کر) وہ تمہاری حفاظت کرے گا، تو اللہ تعالی کے احکام کی حفاظت کر تو اسے اپنے سامنے پائے گا، جب تو سوال کرے تو اللہ تعالی ہی سے سوال کر، جب تو مدد طلب کرے تو اللہ تعالی ہی سے مدد طلب کر، یاد رکھ ساری دنیا جمع ہو کر تجھے فائدہ پہنچانا چاہے تو وہ تجھے کسی بات کا فائدہ اور نفع نہیں دے سکتی سوائے اسکے جو اللہ تعالی نے تیرے لۓ مقرر کر رکھا ہے اور اگر سارے لوگ مل کر تجھے نقصان پہنچانا چاہیں تو وہ تیرا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتے سوائے اس نقصان کے جو اللہ تعالی نے تمہارے لیے مقرر کر رکھا ہے ۔ قلم اٹھا لۓ گئے اور صحیفے خشک ہو چکے ہیں۔ (ترمذی نے اسے حسن صحیح کہا ہے) ترمذی کے علاوہ دوسرے محدثین کی روایت میں یوں ہے:
    ” تو اللہ تعالی کے احکام کی حفاظت کر تو اسے اپنے سامنے پائے گا، تو خوشہالی میں اسکی طرف رجوع کر وہ تنگدستی کے وقت تیری مدد فرمائے گا، یاد رکھو جو چیز تمہیں نہیں ملی وہ چیز تمہیں مل ہی نہیں سکتی تھی اور جو کچھ تجھے مل گیا اس سے تو محروم نہیں رہ سکتا تھا، یاد رکھو اللہ تعالی کی مدد صبر سے وابستہ ہے اور تکالیف اور مصائب کے بعد کشادگی اور فراخی آتی ہے اور تنگی کے بعد آسانی بھی ہوتی ہے۔



    Saiyyedina Abul Abbas Abdullah bin Abbas radhiallahu ta’ala anhu sey rewayat hai keh ek roz main Nabi Akram ﷺ ke piche (gadhey par) tha toh Aap ﷺ ne farmaya “Ya Ghulam (Aye Pyarey bachche) main tumhein chand achchi batein batata hun, Tu Allah Ta’ala ke ahkam(deen) ki hifazat kar (yani uskey ahkam ki pabandi kar) woh tumhari hifazat kare ga, tu Allah Ta’ala ke ahkam ki hifazat kar tu usey apne samney paye ga, Jab tu sawal kare to Allah Ta’ala hi sey sawal kar, Jab tu madad talab kare to Allah Ta’ala hi sey madad talab kar, yaad rakh sari duniya jama hokar tujhe fayedah pohchana chahey to woh tujhe kisi baat ka fayedah aur nafa nahi de sakti seway iskey jo Allah Ta’ala ne terey liye muqarrar kar rakha hai aur agar sarey log mil kar tujhe nuqsan pohchana chahein toh woh tera kuch bhi nahi bigad saktey seway us nuqsan ke jo Allah Ta’ala ne tumharey liye muqarrar kar rakha hai. Qalam Utha liye gaye aur saheefey khushk ho chukey hain.” (Tirmizi ne isey Hasan Saheeh kaha hai) Tirmizi ke elawah dusrey muhadditheen ki rewayat me yun hai
    “Tu Allah Ta’ala ke ahkam ki hifazat kar tu usey apne samne paye ga, tu khush hali mein uski taraf ruju kar woh tangdasti mein teri madad farmaye ga, yaad rakho jo cheez tumhein nahi mili woh cheez tumhein mil hi nahi sakti thi aur jo kuch tujhey mil gaya uss sey tu mehroom nahi rah sakta tha, yaad rakho Allah Ta’ala ki madad sabr sey wabasta hai aur takaleef aur masayeb ke baad kushadgi aur farakhi aati hai aur tangi ke baad aasaani bhi hoti hai”

    20. Sharh Arbaeen An Nawwi: Hadeeth No 20 – Sharm o Haya Imaan ka juzz hai

    20. شرح اربعین النووى: حدیث نمبر 20 - شرم و حیا ایمان کا جز ہے


    قالَ رسولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: “إِنَّ مِمَّا أَدْرَكَ النَّاسُ مِنْ كَلاَمِ النُّبُوَّةِ الأُولَى إِذَا لَمْ تَسْتَحِ فَاصْنَعْ مَا شِئْتَ”


    سیدنا ابو مسعود عقبة بن عمرو الأنصاري البدري رضي الله عنه سے روایت ہے کہ اللہ تعلی کے پیارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں “بے شک سابقہ نبوت کے کلام میں سے لوگوں نے جو باتیں پائیں ان میں سے ایک یہ بات بھی ہے کہ جب تو حیا چھوڑ دے تو جو دل چاہے کر” ”



    Saiyyedina Abu Mas’ood Uqbah bin Amr Al Ansari Al Badri Radhiallahu Ta’ala Anhu sey rewayat hai Allah Ta’ala ke pyarey paighambar ﷺ farmatey hain “Beshak sabiqah nubuwwat ke kalaam mein sey logon ne jo batein payein hain un mein sey ek yeh baat bhi hai keh ‘Jab tu haya chorr dey toh jo dil chahe kar’.”

    21. Sharh Arbaeen An Nawwi: Hadeeth No 21 – Allah taala par imaan aur iss par saabit qadmi

    21. شرح اربعین النووى: حدیث نمبر 21 - اللہ تعالی پر ایمان اور اس پر ثابت قدمی


    عَن [أبي عمرٍو] وَقِيلَ: [أَبي عَمْرةَ سُفيانَ بنِ عَبْدِ اللهِ] رَضِي اللهُ عَنْهُ قالَ قُلْتُ: (يَا رَسُولَ اللهِ، قُلْ لِي فِي الإسلامِ قَوْلاً لا أَسْأَلُ عَنْهُ أَحَدًا غَيْرَكَ. قالَ: “قُلْ: آمَنْتُ بِاللهِ ثُمَّ اسْتَقِمْ “). رواه مسلِمٌ.


    سیدناابو عمر سفیان بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے میں نے کہا :
    یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے اسلام کے بارے میں کوئی ایسی واضح بات فرمائیں کہ اس کے متعلق مجھےآپ کے علاوہ کسی سے پوچھنے کی ضرورت نہ رہے۔
    اللہ تعالیٰ کے پیارے پیغمبر ﷺ نے فرمایا :
    تو کہے کہ میں اللہ تعالیٰ پر ایمان لایا اور پھر اس پر ثابت قدم رہے۔

    22. Sharh Arbaeen An Nawwi: Hadeeth No 22 – Faraiz aur halal o haraam ka iltezaam

    22. شرح اربعین النووى: حدیث نمبر 22 - فرائض اور حلال و حرام کا التزام


    عن [أبي عبدِ اللهِ جابرِ بنِ عبدِ اللهِ الأنصاريِّ] رَضِي اللهُ عَنْهُما، أَنَّ رَجُلاً سَأَلَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: أَرَأَيْتَ إذا صَلَّيْتُ الْمَكْتُوباتِ، وَصُمْتُ رَمَضَانَ، وَأَحْلَلْتُ الْحَلالَ، وَحَرَّمْتُ الْحَرامَ، وَلَمْ أَزِدْ عَلَى ذلِكَ شَيْئًا، أَأَدْخُلُ الْجَنَّةَ؟ قالَ: “نَعَمْ”. رواه مسلِمٌ. ومعنى حَرَّمْتُ الحرامَ: اجْتَنَبْتُه. ومعنى أَحْلَلْتُ الحلالَ: فَعَلْتُه مُعْتَقِدًا حِلَّه.


    سیدنا ابو عبداللہ جابر بن عبداللہ الانصاری رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نے اللہ تعالیٰ کے پیارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا:
    فرمایئے اگر میں صرف فرض نمازیں ادا کروں۔ صرف رمضان کے روزے رکھوں۔
    حلال کو حلال اور حرام کو حرام سمجھوں اور اس سے زیادہ کوئی عمل نہ کروں تو کیا میں جنت میں جا سکوں گا؟
    الله تعالیٰ کے پیارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہاں۔


    23. Sharh Arbaeen An Nawwi: Hadeeth No 23 – Wudu, Zikr, Namaz, Sadqa, Sabr aur Quran ke fazail

    23. شرح اربعین النووى: حدیث نمبر 23 - وضو ، ذکر، نماز، صدقہ، صبر اور قرآن کے فضائل


    عن [أبي مالكٍ الحارثِ بنِ عاصمٍ الأشْعَرِيِّ] رَضِي اللهُ عَنْهُ، قالَ: (قالَ رسولُ اللهِ صلَّى اللهُ عَلَيْهِ وسَلَّمَ: “الطُّـهُورُ شَطْرُ الإِيمَانِ، وَالْحَمْدُ للهِ تَمْلأُ الْمِيزَانَ، وَسُبْحَانَ اللهِ وَالْحَمْدُ للهِ تَمْلأُ — [أَو تَمْلَآنِ] — مَا بَيْنَ السَّمَواتِ وَالأَرْضِ، وَالصَّلاَةُ نُورٌ، وَالصَّدَقَةُ بُرْهَانٌ، وَالصَّبْرُ ضِيَاءٌ، وَالْقُرْآنُ حُجَّةٌ لَكَ أَوْ عَلَيْكَ، كُلُّ النَّاسِ يَغْدُو؛ فَبَائِعٌ نَفْسَهُ فَمُعْتِقُهَا أَوْ مُوبِقُهَا”)


    سیدنا ابو مالک حارث ابن عاصم أشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ کے پیارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : پاکیزگی نصف ایمان ہے ،الحمد للہ کا کلمہ ترازو کو بھر دے گا (یا ترازو کو بھر دیتا ہے) ، سبحان اللہ اور الحمد للہ یہ دونوں کلمے یا ان میں سے ایک زمین و آسمان کے مابین خلاء کو پُر کرتے ہیں ، نماز نور ہے، صدقہ دلیل ہے ، صبر روشنی ہے، اور قرآن تمہارے حق میں یا تمہارے خلاف دلیل ہو گا ، ہر شخص روزانہ اپنا سودا کرتا ہے اور اس کے نتیجے میں یا تو خود کو آزاد کر لیتا ہے یا خود کو ہلاک کر دیتا ہے


    24. Sharh Arbaeen An Nawwi: Hadeeth No 24 – Part 1 – Hurmat zulm aur haqeeqat tauheed

    24. شرح اربعین النووى: حدیث نمبر 24 - حصہ اول - حرمت ظلم اور حقیقت توحید


    سیدنا ابو ذر غفاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے حدیث قدسی روایت کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فرمایا : میرے بندو! میں نے اپنے اوپر ظلم کو حرام کر رکھا ہے اور میں نے اسے تمہارے درمیان بھی حرام کر دیا ہے لہذا تم ایک دوسرے پر ظلم مت کرو ، میرے بندو !تم سب گمراہ ہو سوائے اس کے جسے میں ہدایت دوں بس تم مجھ سے ہدایت طلب کرو میں تمہیں ضرور دوں گا ، میرے بندو !تم سب بھوکے ہو سوائے اس کے جسے میں کھانا دوں تم مجھ سے کھانا مانگو میں تمہیں ضرور کھانا دوں گا ، میرے بندو !تم میں سے سب ننگے ہیں سوائے اس کے جسے میں لباس پہناؤں تم مجھ سے لباس طلب کرو میں تمہیں لباس دوں گا ،میرے بندو !تم دن رات گناہ کرتے ہو اور میں تمام گناہ معاف کرنے والا ہوں تم مجھ سے مغفرت طلب کرو میں تمہیں بخش دوں گا،میرے بندو !تم مجھے کچھ نقصان نہیں پہنچا سکتے اور نہ ہی کوئی فائدہ پہنچا سکتے ہو ، میرے بندے! تم میں سے اگلے پچھلے إنس اور جِن سب کے سب نیک ترین بن جائیں (یعنی سارے کے سارے اگلے اور پچھلےإنس اور جِن) ایک شخص کی مانند جس کا دل سب سے اچھا ہو سب سے پاک ہو سب اس حالت میں بن جائیں تو اس سے میری حکومت میں بالکل اضافہ نہ ہو گا ،میرے بندو ! اگر تم میں سے اگلے اور پچھلے إنس اور جِن بَدترین بن جائیں (سب سے بدترین بن جائیں سارے کے سارے) تو اس سے میری حکومت میں کوئی کمی نہیں آئے گی ،میرے بندو !اگر تمہارےاگلے پچھلے إنس اور جِن سارے کے سارے کھلے میدان میں کھڑے ہو جائیں اور مجھ سے مانگیں اور میں ہر ایک کو اس کے مانگنے کے مطابق دیتا جاؤں تو اس سے میرے خزانوں میں بس اتنی سی کمی آتی ہے جتنی سمندر میں سوئی ڈبو کر نکالنے سےسمندر میں کمی آتی ہے (اللہ اکبر)، میرے بندو !میں تمہارے اعمال کو محفوظ کر رہا ہوں تمہیں اُن کی پوری کی پوری جزاء دوں گا پس جو شخص اچھا نتیجہ پائے وہ اللہ تعالیٰ کی حمدوثناء کرے اور جسے اچھا نتیجہ نہ ملے تو وہ صرف اپنے آپ ہی ملامت کرتا رہے ۔


    26. Sharh Arbaeen An Nawwi: Hadeeth No 25 – Sadaqa ka haqeeqi mafhoom

    26. شرح اربعین النووى: حدیث نمبر 25 - صدقہ کا حقیقی مفہوم


    سیدنا ابو ذر غفاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ کے پیارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعض صحابہ اللہ تعالیٰ کے پیارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کرتے ہیں ،”يَا رَسُولَ اللهِ“ (اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) ”ذَهَبَ أَهْلُ الدُّثُورِ بِالْأُجُورِ“ (اہل ثروت (مالدار لوگ) تو أجروثواب میں سبقت لے گئے ہیں) ”يُصَلُّونَ كَمَا نُصَلِّي“ (وہ ہماری طرح نمازیں پڑھتے ہیں) ”وَيَصُومُونَ كَمَا نَصُومُ“ (اور وہ ہماری طرح روزے رکھتے ہیں) ”وَيَتَصَدَّقُونَ بِفُضُولِ أَمْوَالِهِمْ“ (اور وہ اپنے زائد مال سے صدقہ بھی کرتے ہیں) ”قَالَ“ (اللہ تعالیٰ کے پیارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا) ”أَوَلَيْسَ قَدْ جَعَلَ اللهُ لَكُمْ مَا تَصَّدَّقُونَ؟“ (کیا اللہ تعالیٰ نے تمہیں بھی صدقے کا سامان مہیا نہیں کیا؟)”إِنَّ بِكُلِّ تَسْبِيحَةٍ صَدَقَةً“ (بے شک ہر دفعہ سبحان اللہ کہنے میں صدقہ ہے) ”وَكُلِّ تَكْبِيرَةٍ صَدَقَةً“ (اور ہر مرتبہ اللہ اکبرکہنے میں صدقہ ہے) ”وَكُلِّ تَحْمِيدَةٍ صَدَقَةً“ (اور ہر مرتبہ کہنے میں صدقہ ہے) ”وَكُلِّ تَهْلِيلَةٍ صَدَقَةً“ (اور ہر مرتبہ لا إلہ إلا اللہ کہنے میں صدقہ ہے) ”وَأَمْرٌ بِالْمَعْرُوفِ صَدَقَةٌ“ (اور اچھائی کی طرف بلانا بھی صدقہ ہے) ”وَنَهْيٌ عَنْ مُنْكَرٍ صَدَقَةٌ“ (اور بُرائی سے روکنا بھی صدقہ ہے) ”وَفِي بُضْعِ أَحَدِكُمْ صَدَقَةٌ“ (اور تمہاری شرمگاہوں میں بھی صدقہ ہے) ”قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ“ (صحابہ کرام نے عرض کی اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم!) ”أَيَأتِي أَحَدُنَا شَهْوَتَهُ وَيَكُونُ لَهُ فِيهَا أَجْرٌ؟“ (کیا ہم میں سے کوئی شخص اپنی نفسانی خواہش کو پورا کرے اور اسے ثواب بھی ملتا ہے؟) ”قَالَ“ (اللہ تعالیٰ کے پیارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا) ”أَرَأَيْتُمْ لَوْ وَضَعَهَا فِي حَرَامٍ أَكَانَ عَلَيْهِ فِيهَا وِزْرٌ؟“ (کیا خیال ہے اگر وہ اسے حرام جگہ استعمال کرے تو اسے گناہ نہ ہوگا؟) ”فَكَذَلِكَ إِذَا وَضَعَهَا فِي الْحَلَالِ كَانَ لَهُ أَجْرٌ“ (اسی طریقے سے اسے حلال مقام پر استعمال کرنے پر بھی أجر ملے گا)۔


    27. Sharh Arbaeen An Nawwi: Hadeeth No 26 – Har neki sadaqa hai

    27. شرح اربعین النووى: حدیث نمبر 26 - ہر نیکی صدقہ ہے


    عَنْ [أَبي هُريرة] رَضِي اللهُ عَنْهُ قالَ: (قالَ رسولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: “كُلُّ سُلاَمَى مِنَ النَّاسِ عَلَيْهِ صَدَقَةٌ كُلَّ يَوْمٍ تَطْلُعُ فِيهِ الشَّمْسُ؛ تَعْدِلُ بَيْنَ اثْنَيْنِ صَدَقَةٌ، وَتُعِينُ الرَّجُلَ فِي دَابَّتِهِ فَتَحْمِلُهُ عَلَيْهَا، أَوْ تَرْفَعُ لَهُ عَلَيْهَا مَتَاعَهُ صَدَقَةٌ, وَالْكَلِمَةُ الطَّيِّبَةُ صَدَقَةٌ، وَبِكُلِّ خُطْوَةٍ تَمْشِيهَا إِلَى الصَّلاَةِ صَدَقَةٌ، وَتُمِيطُ الأَذَى عَنِ الطَّرِيقِ صَدَقَةٌ”)


    سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے پیارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : انسان پر ہر جوڑ کی طرف سے روزانہ صدقہ کرنا ضروری ہے ، دو آدمیوں کے درمیان انصاف کرنا صدقہ ہے ،سواری پر سوار ہونے والوں کی مدد کرنا سواری پر بیٹھنے کے لیے صدقہ ہے، یا سواری پر اُس کا سامان لاد کر اُس کی مدد کرنا صدقہ ہے ، اچھی بات کرنا صدقہ ہے ،جو قدم نماز کے لیے اٹھائے گئے (یا اٹھائے جاتے ہیں) ہر قدم پر صدقہ ہے ، راستے سے مضر چیز کو ہٹا دینا بھی صدقہ ہے۔

    28. Sharh Arbaeen An Nawwi: Hadeeth No 27 – Neki aur gunah ki pehchan

    28. شرح اربعین النووى: حدیث نمبر 27 - نیکی اور گناہ کی پہچان


    عن [النَّوَّاسِ بنِ سِمْعانَ] رَضِي اللهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قالَ: “الْبِرُّ حُسْنُ الْخُلُقِ، وَالإِثْمُ مَا حَاكَ فِي نَفْسِكَ وَكَرِهْتَ أنْ يَطَّلِعَ عليْهِ النَّاسُ”. وعن [وابِصَةَ بنِ مَعْبَدٍ] رَضِي اللهُ عَنْهُ قالَ: (أتيتُ رسولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقالَ: “جِئْتَ تَسْأَلُ عَنِ الْبِرِّ” قُلْتُ: نَعَمْ. قالَ: “اسْتَفْتِ قَلْبَكَ؛ الْبِرُّ مَا اطْمَأنَّتْ إِلَيْهِ النَّفْسُ وَاطْمَأنَّ إِلَيْهِ الْقَلْبُ، وَالإِثْمُ مَا حَاكََ فِي النَّفْسِ وَتَرَدَّدَ فِي الصَّدْرِ وَإِنْ أَفْتَاكَ النَّاسُ وَأَفْتَوْكَ”).


    سیدنا نواس بن سمعان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : بھلائی حسن اخلاق ہےاور جو چیز تیرے دل میں کھٹکے اور تُو چاہتا ہو کہ لوگوں کو اس کی خبر نہ ہو وہ گناہ ہے۔

    29. Sharh Arbaeen An Nawwi: Hadeeth No 28 – Part 1 – Wujoob iltezaam sunnat

    29. شرح اربعین النووى: حدیث نمبر 28 - حصہ اول - وجوب التزام سنت


    عَنْ [أَبي نَجِيحٍ العِرْباضِ بنِ سَاريةَ] رَضِي اللهُ عَنْهُ قالَ: (وَعَظَنا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَوْعِظَةً وَجِلَتْ مِنْها القُلوبُ، وَذَرَفَتْ مِنْها العُيُونُ، فَقُلْنا: يا رسولَ اللهِ، كَأنَّها مَوْعِظَةُ مُودِّعٍ فَأَوْصِنا. قالَ: “أُوصِيكُمْ بِتَقْوَى اللهِ عَزَّ وَجَلَّ، وَالسَّمْعِ وَالطَّاعَةِ، وَإِنْ تَأَمَّرَ عَلَيْكُمْ عَبْدٌ حَبَشِيٌّ، فَإِنَّهُ مَنْ يَعِشْ مِنْكُمْ فَسَيَرَى اخْتِلاَفًا كَثِيرًا، فَعَلَيْكُمْ بِسُنَّتِي وَسُنَّةِ الْخُلَفَاءِ الرَّاشِدِينَ الْمَهْدِيِّينَ، تَمَسَّكُوا بِهَا، وَعَضُّوا عَلَيْهَا بِالنَّوَاجِذِ، وَإِيَّاكُمْ وَمُحْدَثَاتِ الأُمُورِ؛ فَإِنَّ كُلَّ مُحْدَثَةٍ بِدْعَةٌ، وَكُلَّ بِدْعَةٍ ضَلاَلَةٌ”). رواهُ أبو داوُدَ والتِّرمِذِيُّ، وقالَ: حديثٌ حَسَنٌ صحيحٌ.


    سیدنا ابو نجيح عرباض بن سارية رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں ایک وعظ فرمایا جس سے دل کانپ اٹھے اور آنکھیں بہہ پڑیں ، ہم نے کہا :یا رسول اللہ ! یہ تو گویا الوداع کہنے والے یعنی چھوڑ کر جانے والے کا سا وعظ ہے آپ ہمیں مزید وصیت فرمائیں ، اللہ تعالیٰ کے پیارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : میں تمہیں اللہ تعالیٰ کے تقویٰ کی وصیت کرتا ہوں ، اور وصیت کرتا ہوں کہ اپنے اوپر آنے والے حکام اور أمراء کے احکام سننا اور فرمانبرداری کرنا خواہ تم پر کوئی حبشی غلام ہی حاکم بن جائے، تم میں سے جو شخص میرے بعد زندہ رہے گا وہ یقیناً بہت سے اختلافات دیکھے گا ، ان حالات میں تم میری سنت اور ہدایت یافتہ خلفائے راشدین کی سنت کو لازم پکڑنا اور اسے داڑھوں سے قابو کرنا ،دین میں نئے نئے کاموں کے ایجاد کرنے سے بچ کر رہنا کیونکہ دین میں ہر نیا کام بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے۔


    31. Sharh Arbaeen An Nawwi: Hadeeth No 29 – Part 1 – Abwab al Khayr

    31. شرح اربعین النووى: حدیث نمبر 29 - حصہ اول - ابواب الخیر


    سیدنا معاذ ابن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں ، میں نے عرض کی اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم !کوئی ایسا عمل مجھے بتائیں جو مجھے جنت میں لے جائے اور جہنم سے دور کر دے ۔
    اللہ کے پیارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تُو نے ایک انتہائی عظیم چیز کا سوال کیا ہے لیکن اللہ تعالیٰ جس کے لیے آسان فرمادے اُس کے لیے یقیناً بڑا آسان کام ہے ، اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو اُس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ ، نماز قائم کرو، زکوٰۃادا کرو ، رمضان کے روزے رکھو ، بیت اللہ کا حج کرو ، پھر اللہ تعالیٰ کے پیارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : کیا میں تجھے نیکی کی دروازے نہ بتاؤں ؟ روزہ ڈھال ہے ، صدقہ گناہوں کو یوں مٹا ڈالتا ہے جیسے پانی آگ کو بجھا دیتا ہے ، اور انسان کا رات کو نماز ادا کرنا اور پھر اللہ تعالیٰ کے پیارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ آیات تلاوت فرمائیں (ترجمہ): “اور اہل ایمان کے پہلو رات کو بستر سے علیحدہ رہتے ہیں اور وہ اپنے ربّ کو اُس کے عذاب کے خوف اور رحمت کی امیدکے ملے جلے جذبات و کیفیات سے پکارتے ہیں اور ہم نے انہیں جو کچھ دیا ہے اُس میں سے خرچ کرتے ہیں، کوئی نہیں جانتا کہ ہم نے اُن کی آنکھوں کی ٹھنڈک کے لیے کیا کچھ تیار کر رکھا ہے یہ سب اُن کے کیے ہوئے اعمال کی جزاء اور بدلہ ہو گا(السجدۃ:16-17) “، پھر اللہ تعالیٰ کے پیارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : کیا میں تجھے دین کی بنیاد اُس کا ستون اور اُس کا بلند ترین عمل نہ بتاؤں ؟ میں نے عرض ، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیوں نہیں !اللہ تعالیٰ کے پیارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : دین کی بنیاد اسلام ہےاس کا ستون نماز ہے اور افضل و بلند عمل جہاد ہے،پھراللہ تعالیٰ کے پیارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :کیا میں تجھے ان تمام اعمال کی بنیاد اور اصل کی خبر نہ دوں؟میں نے کہاجی ہاں یارسول اللہ! کیوں نہیں! تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی زبان مبارک پکڑی اور فرمایا:”اسے قابو میں رکھو”۔میں نے کہا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم!ہم جو کچھ بولتے ہیں کیا اس کا مؤاخذہ ہو گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”اے معاذ! تجھے تیری ماں روئے یا گم پائے،لوگوں کو چہروں کے بل (یا ناک کے بل)جہنم میں ان کی زبانوں کی کٹائی (یاکمائی) ہی تو لے جائے گی۔


    34. Sharh Arbaeen An Nawwi: Hadeeth No 30 – Sharai ehkaam ki aqsam

    34. شرح اربعین النووى: حدیث نمبر 30 - شرعی احکام کی اقسام


    عَن [أَبي ثَعْلبةَ الْخُشَنِيِّ جُرثُومِ بنِ ناشرٍ] رَضِي اللهُ عَنْهُ عَن رسولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قالَ: “إنَّ اللهَ تَعَالى فَرَضَ فَرَائِضَ فَلاَ تُضَيِّعُوهَا، وَحَدَّ حُدُودًا فَلاَ تَعْتَدُوهَا، وَحَرَّمَ أَشْيَاءَ فَلاَ تَنْتَهِكُوهَا، وَسَكَتَ عَنْ أَشْيَاءَ رَحْمَةً لَكُمْ غَيْرَ نِسْيَانٍ فَلاَ تَبْحَثُوا عَنْها”. حديثٌ حسنٌ رواه الدَّارَقُطْنِيُّ وغيرُه.


    سیدنا أبو ثعلبة الخشنی جرثوم بن ناشب رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے پیارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : بے شک اللہ تعالیٰ نے بعض چیزوں کو فرض قرار دیا ہے انہیں ضائع مت کرو ،اور بعض حدیں بیان فرمائی ہیں پس اُن حدوں کو پار مت کرو (یا اُن سے تجاوز مت کرو)، اور بعض چیزوں کو حرام قرار دیا ہے اُن کی حرمت کو پامال مت کرو ، اور بعض چیزوں سے سکوت فرمایا ہے (خاموشی فرمائی ہے) تم لوگوں پر رحم کرتے ہوئے عمداً ( یعنی بغیر نسیان بغیر بھول کے) پس اُن چیزوں کی کھوج میں مت پڑو۔

    35. Sharh Arbaeen An Nawwi: Hadeeth No 31 – Zuhd ki haqeeqat aur fazliyat

    35. شرح اربعین النووى: حدیث نمبر 31 - زہد کی حقیقت و فضلیت


    عن [أبي العبَّاسِ سَهْلِ بنِ سَعْدٍ الساعديِّ] رَضِي اللهُ عَنْهُ قالَ: (جاءَ رَجُلٌ إلى النَّبيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقالَ: يا رسولَ اللهِ، دُلَّنِي عَلَى عَمَلٍ إِذَا عَمِلْتُهُ أَحَبَّنِي اللهُ وأَحبَّنِي النَّاسُ. فَقَالَ: “ازْهَدْ فِي الدُّنْيَا يُحِبَّكَ اللهُ، وَازْهَدْ فِيمَا عِنْدَ النَّاسِ يُحِبَّكَ النَّاسُ”. حديثٌ حَسَنٌ رواهُ ابنُ ماجَه وغيرُهُ بأسانيدَ حَسنةٍ.


    سیدنا أبو العباس سہل ابن سعد الساعدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص اللہ تعالیٰ کے پیارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اُس نے عرض کی ، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم !مجھے ایسا عمل بتائیے کہ جب اسے بجا لاؤں تو اللہ تعالیٰ اور تمام لوگ مجھے سے محبت کریں : اللہ تعالیٰ کے پیارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : دنیا سے بے رغبت ہو جاؤ اللہ تعالیٰ تم سے محبت کرے گا اور لوگوں کے پاس جو کچھ ہے اس سے بے نیاز ہوجاؤ لوگ تم سے محبت کریں گے ۔

    36. Sharh Arbaeen An Nawwi: Hadeeth No 32 – Zararr rasani aur Bataur-e-Intaqam Zararr se Ahtaraz

    36. شرح اربعین النووى: حدیث نمبر 32 - ضرر رسانی اور بطور انتقام ضرر سے احتراز


    عَنْ [أَبِي سعيدٍ سعدِ بنِ سِنانٍ الخُدْريِّ] رَضِي اللهُ عَنْهُ، أنَّ رسولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قالَ: “لاَ ضَرَرَ وَلاَ ضِرَارَ “. حديثٌ حسَنٌ رواهُ ابنُ ماجَه والدَّارَقُطْنِيُّ وغيرُهُما مُسْنَدًا، ورواهُ مالكٌ في الْمُوَطَّأِ مُرْسَلاً، عَنْ عَمْرِو بنِ يَحْيَى، عَنْ أبيهِ، عَنِ النبيِّ صلّى اللهُ علَيْهِ وسلَّم، فأَسْقَطَ أبا سعيدٍ، وَلَهُ طُرُقٌ يُقَوِّي بعضُها بعضًا.


    سیدناأبوسعيدسعد ابن سنان الخدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :” لَا ضَرَرَ وَلَا ضِرَارَ” (نہ کسی کو ضرر پہنچاؤ نہ ضرر کا انتقام لو )۔

    37. Sharh Arbaeen An Nawwi: Hadeeth No 33 – Isbat daawa

    37. شرح اربعین النووى: حدیث نمبر 33 - اثبات دعوی


    عنْ [ابنِ عبَّاسٍ] رَضِي اللهُ عَنْهُما، أنَّ رسولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قالَ: “لَوْ يُعْطَى النَّاسُ بِدَعْواهُمْ، لاَدَّعَى رِجَالٌ أَمْوَالَ قَوْمٍ وَدِمَاءَهُمْ، لَكِنِ الْبَيِّنَةُ عَلَى الْمُدَّعِي وَالْيَمِينُ عَلَى مَنْ أَنْكَرَ”. حديثٌ حَسَنٌ رواه البيهقيُّ وغيرُه هكذا، وبعضُه في الصحيحينِ.


    سیدنا عبد اللہ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اگر لوگوں کو اُن کے دعوے کے مطابق (یعنی بلا تحقیق) دے دیا جائے تو لوگ دوسروں کے اموال اور خون پر دعوے کرنے لگیں گے لہذا اصول یہ ہے کہ مدعی ثبوت پیش کرے اور مدعا علیہ اگر انکاری ہو تو وہ قسم اٹھائے ۔

    38. Sharh Arbaeen An Nawwi: Hadeeth No 34 – Achayi ka hukm dena aur burayi se rokna

    38. شرح اربعین النووى: حدیث نمبر 34 - اچھائی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا


    عَنْ [أَبي سعيدٍ الخُدريِّ] رَضِي اللهُ عَنْهُ قالَ: سَمِعتُ رسولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يقولُ: “مَنْ رَأَى مِنْكُمْ مُنْكَرًا فَلْيُغَيِّرْهُ بِيَدِهِ، فَإِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَبِلِسَانِهِ، فَإِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَبِقَلْبِهِ، وَذَلِكَ أَضْعَفُ الْإيمَانِ”. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.


    سیدنا ابو سعید الخدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : تم میں سے جو شخص بُرائی کو دیکھے وہ اُسے اپنے ہاتھ سے بدلے ، اگر اُس کی استطاعت نہ ہو تو زبان سے ، اور اگر اُس کی استطاعت بھی نہ ہو تو دل سے اُسے بُرا جانے،یہ ایمان کا کمزور ترین درجہ ہے ۔



    [امر بالمعروف و نہی عن المنکر]

    39. Sharh Arbaeen An Nawwi: Hadeeth No 35 – Islami maashrat ke usool

    39. شرح اربعین النووى: حدیث نمبر 35- اسلامی معاشرت کے اصول


    عَنْ [أَبي هُريرةَ] رَضِي اللهُ عَنْهُ قالَ: قالَ رسولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: “لاَ تَحَاسَدُوا، وَلاَ تَنَاجَشُوا، وَلاَ تَبَاغَضُوا، وَلاَ تَدَابَرُوا وَلاَ يَبِعْ بَعْضُكُم عَلَى بَيْعِ بَعْضٍ، وَكُونُوا عِبَادَ اللهِ إِخْوَانًا، المُسْلِمُ أَخُو المُسْلِمِ لاَ يَظْلِمُهُ، وَلاَ يَخْذُلُهُ، وَلاَ يَكْذِبُهُ، وَلاَ يَحْقِرُهُ. التَّقوَى هَهُنَا وَيُشِيرُ إِلَى صَدْرِه ثَلاَثَ مَرَّاتٍ بِحَسْبِ امْرِئٍ مِنَ الشَّرِّ أنْ يَحْقِرَ أَخَاهُ المُسْلِمَ، كُلُّ المُسْلِمِ عَلَى المُسْلِمِ حَرَامٌ دَمُهُ وَمَالُهُ وعِرْضُهُ”. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.


    سیدنا أبو ہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ایک دوسرے پر حسد مت کرو ، کوئی چیز خریدنے کا ارادہ نہ ہو اور کوئی دوسرا شخص خرید رہا ہو تو خواہ مخواہ بولی میں حصہ لے کر قیمت نہ بڑھاؤ کہ وہ چیز اسے مہنگی ملے ، آپس میں بغض نہ رکھو ، ایک دوسرے سے منہ نہ موڑو ، کسی کی بیع پر کوئی شخص بیع نہ کرے ، اللہ تعالیٰ کے بندو! بھائی بھائی بن کر رہو ، مسلمان مسلمان کا بھائی ہے وہ اس مسلمان بھائی پر ظلم کرتا ہے نہ اُس کی مدد ترک کرتا ہے اور نہ اسے جھٹلاتا ہے اور نہ اسے حقیر سمجھتا ہے – اللہ تعالیٰ کے پیارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے سینے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تین مرتبہ فرمایا “التَّقْوَى هَاهُنَا” (تقویٰ یہاں ہے)، کسی انسان کے لیے اتنا شَر ہی کافی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کو حقیر سمجھے، ہر مسلمان پر دوسرے مسلمان کا خون ، مال اور عزت حرام ہے ۔

    40. Sharh Arbaeen An Nawwi: Hadeeth No 36 – Part 1 – Logon ke liye asaaniyan paida karna, unkey Aiybon ko chupana, Ilm haasil karna aur uspe amal karney ki fazeelat

    40. شرح اربعین النووى: حدیث نمبر 36 - حصہ اول - لوگوں کے لۓ آسانیاں پیدا کرنا، ان کے عیبوں کو چھپانا، علم حاصل کرنا اور اس پے عمل کرنے کی فضیلت

    .

    عَن [أبي هُريرةَ] رَضِي اللهُ عَنْهُ، عنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قالَ: “مَنْ نَفَّسَ عَنْ مُؤْمِنٍ كُرْبَةً مِنْ كُرَبِ الدُّنْيَا نَفَّسَ اللهُ عَنْهُ كُرْبَةً مِنْ كُرَبِ يَوْمِ الْقِيَامَةِ، وَمَنْ يَسَّرَ عَلَى مُعْسِرٍ يَسَّرَ اللهُ عَلَيْهِ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، وَمَنْ سَتَرَ مُسْلِمًا سَتَرَهُ اللهُ فِي الدُّنْيَا وَالآخِرَةِ، وَاللهُ فِي عَوْنِ الْعَبْدِ مَا كَانَ الْعَبْدُ فِي عَوْنِ أَخِيهِ، وَمَنْ سَلَكَ طَرِيقًا يَلْتَمِسُ فِيهِ عِلْمًا سَهَّلَ اللهُ لَهُ بِهِ طَرِيقًا إِلَى الْجَنَّةِ، وَمَا اجْتَمَعَ قَومٌ فِي بَيْتٍ مِنْ بُيُوتِ اللهِ يَتْلُونَ كِتَابَ اللهِ وَيَتَدَارَسُونَهُ بَيْنَهُمْ إِلاَّ نَزَلَتْ عَلَيْهِمُ السَّكِينَةُ، وَغَشِيَتْهُمُ الرَّحْمَةُ، وَحَفَّتْهُمُ الْمَلاَئِكَةُ، وَذَكَرَهُمُ اللهُ فِيمَنْ عِنْدَه، وَمَنْ بَطَّأَ بِهِ عَمَلُهُ لَمْ يُسْرِعْ بِهِ نَسَبُهُ”. رواه مسلِمٌ بهذا اللفظِ.


    سیدنا أبو ہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جو شخص کسی مومن کی دنیا میں تکلیف رفع کرے گا اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اُس کی تکلیفوں میں سے تکلیف رفع کرے گا ، جو شخص کسی تنگ دست پر آسانی کرے اللہ تعالیٰ اس کے لیے دنیا وآخرت میں فرمائے گا ، جو شخص کسی مسلمان کی عیب پوشی کرے اللہ تعالیٰ دنیا وآخرت میں اُس کی عیب پوشی فرمائے گا ، اللہ تعالیٰ بندے کی مدد کرتا رہتا ہے جب تک بندہ اپنے بھائی کی مدد کرتا رہتاہے ، جو شخص طلب علم کی خاطر کوئی راستہ اختیار کر لیتا ہے اُس کے عوض اللہ تعالیٰ اُس کے لیے جنت کا راستہ آسان فرما دیتا ہے ، جب کچھ لوگ اللہ تعالیٰ کے کسی گھر میں اللہ تعالیٰ کی کتاب کی تلاوت اور تعلیم کے لیے جمع ہوتے ہیں تو اُن پر سکینت نازل ہوتی ہے اللہ تعالیٰ کی رحمت انہیں ڈھانپ لیتی ہے اور اللہ تعالیٰ کے فرشتے انہیں گھیر لیتے ہیں اور اللہ تعالیٰ اُن لوگوں کا ذکر اپنے ہاں موجود مخلوق میں کرتا ہے، اور جسے خود اُس کا عمل ہی پیچھے چھوڑ دے اُس کا نسب اُسے آگے نہیں لا سکتا ۔


    [حسن معاشرت، تیسیر، ستر عیوب، طلب علم اور عمل کی فضلیت]

    41. Sharh Arbaeen An Nawwi: Hadeeth No 36 – Part 2 – Logon ke liye asaaniyan paida karna, unkey Aiybon ko chupana, Ilm haasil karna aur uspe amal karney ki fazeelat

    41. شرح اربعین النووى: حدیث نمبر 36 - حصہ دوم - لوگوں کے لۓ آسانیاں پیدا کرنا، ان کے عیبوں کو چھپانا، علم حاصل کرنا اور اس پے عمل کرنے کی فضیلت

    .

    [حسن معاشرت، تیسیر، ستر عیوب، طلب علم اور عمل کی فضلیت – حصہ دوم]

    42. Sharh Arbaeen An Nawwi: Hadeeth No 37 – Allah taala ka fazal aur uski Wusat-e-Rehmat

    42. شرح اربعین النووى: حدیث نمبر 37 - اللہ تعالی کا فضل اور اس کی وسعت رحمت

    .

    عن [ابنِ عبَّاسٍ] رَضِي اللهُ عَنْهُما، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيما يَرْويهِ عَنْ ربِّهِ تَبَارَكَ وتَعالى قالَ: “إِنَّ اللهَ كَتَبَ الْحَسَنَاتِ وَالسَّيِّئَاتِ، ثُمَّ بَيَّنَ ذَلِكَ؛ فَمَنْ هَمَّ بِحَسَنةٍ فَلَمْ يَعْمَلْهَا كَتَبَهَا اللهُ عِنْدَهُ حَسَنَةً كَامِلَةً، وَإِنْ هَمَّ بِهَا فَعَمِلَهَا كَتَبَهَا اللهُ عِنْدَهُ عَشْرَ حَسَنَاتٍ إِلَى سَبْعِمِائَةِ ضِعْفٍ إِلَى أَضْعَافٍ كَثِيرَةٍ، وَإِنْ هَمَّ بِسَيِّئَةٍ فَلَمْ يَعْمَلْها كَتَبَهَا اللهُ عِنْدَهُ حَسَنَةً كَامِلَةً، وَإِنْ هَمَّ بِهَا فَعَمِلَهَا كَتَبَهَا اللهُ سَيِّئَةً وَاحِدَةً”. رواهُ البخاريُّ ومسلمٌ في صحيحيهما بهذهِ الحروفِ.


    سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تبارک وتعالیٰ سے روایت کرتے ہیں (یعنی یہ حدیث قدسی ہے) ، فرمایا : اللہ تعالیٰ نے نیکیاں اور بُرائیاں لکھ دی ہیں پھر اُن کی وضاحت یوں فرمائی : کہ جو شخص نیکی کا ارادہ کرے ابھی اُس نے عمل نہ کیا ہو اللہ تعالیٰ اُسے اپنے ہاں مکمل نیکی درج فرما لیتا ہے ، اور اگر نیکی کا ارادہ کر کے اُس پر عمل بھی کر لے تو اللہ تعالیٰ اُس ایک نیکی کو اپنے ہاں دس گنا سے لے کر سات سو گنا بلکہ اُس سے بھی کئی گنا زیادہ لکھ لیتا ہے ، اور اگر انسان صرف بُرائی کا ارادہ کرے اور اُس پر عمل نہ کرے تو بھی اللہ تعالیٰ اُسے اپنے ہاں مکمل نیکی لکھ لیتا ہے اور بُرائی کا ارادہ کر کے عمل کر لے تو اللہ تعالیٰ اسے صرف ایک ہی گنا لکھتا ہے ۔

    43. Sharh Arbaeen An Nawwi: Hadeeth No 38 – Faraiz aur nawafil Allah taala ke qurb aur mohabbat ka zariya hain

    43. شرح اربعین النووى: حدیث نمبر 38 - فرائض اور نوافل اللہ تعالی کے قرب اور محبت کا ذریعہ ہیں

    .

    عَنْ [أبي هُريرةَ] رَضِي اللهُ عَنْهُ قالَ: (قالَ رسولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: “إِنَّ اللهَ تَعَالَى قَالَ: مَنْ عَادَى لِي وَلِيًّا فَقَدْ آذَنْتُهُ بِالْحَرْبِ وَمَا تَقَرَّبَ إِلَيَّ عَبْدِي بِشَيْءٍ أَحَبَّ إِلَيَّ مِمَّا افْتَرَضْتُهُ عَلَيْهِ، وَلاَ يَزَالُ عَبْدِي يَتَقَرَّبُ إِلَيَّ بِالنَّوَافِلِ حَتَّى أُحِبَّهُ، فَإِذَا أَحْبَبْتُهُ كُنْتُ سَمْعَهُ الَّذِي يَسْمَعُ بِهِ، وَبَصَرَهُ الَّذِي يُبْصِرُ بِهِ، وَيَدَهُ الَّتِي يَبْطِشُ بِهَا، وَرِجْلَهُ الَّتِي يَمْشِي بِهَا، وَلَئِنْ سَأَلَنِي لأَُعْطِيَنَّهُ، وَلَئِنِ اسْتَعَاذَنِي لأَُعِيذَنَّهُ”). رواه البخاريُّ


    سیدنا أبو ہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے (یعنی حدیث قدسی ہے)، جو شخص میرے کسی ولی سے عداوت رکھے میرا اُس سے اعلان جنگ ہے، میرا بندہ میرے فرض کردہ أمور کےسوا کسی اور چیز کے ذریعے میرے زیادہ قریب نہیں آ سکتا ، ( یا یوں بھی کہا جا سکتا ہے : اور میرا بندہ میری قریب ، نزدیکی حاصل نہیں کرتا رہتا “بشيء” کسی چیز سے بھی جو مجھے سب سے زیادہ پسند ہیں وہ چیزیں جو میں نے اپنے بندے پر فرض کی ہیں )، میرا بندہ نوافل کے ذریعے میرے قریب ہوتا رہتا ہے یہاں تک کہ میں اُس سے محبت کرنے لگتا ہوں ، اور جب میں اُس سے محبت کرنے لگتا ہوں (یا اُس سے محبت کر لیتا ہوں) تو میں اُس کا کان بن جاتا ہوں جس سے وہ سنتا ہے ، اور اُس کی آنکھ بن جاتا ہوں جس سے وہ دیکھتا ہے ، اور اُس کا ہاتھ بن جاتا ہوں جس سے وہ پکڑتا ہے ، اور اُس کا پاؤں بن جاتا ہوں جس سے وہ چلتا ہے ، اور وہ مجھ سے مانگے تو اُسے ضرور دیتا ہوں اور اگر وہ مجھے سے پناہ طلب کرے تو میں اسے پناہ ضرور دیتا ہوں ۔

    44. Sharh Arbaeen An Nawwi: Hadeeth No 39 – Ghalti, bhool chook aur karahat(wo kaam jinkey karne par insaan ko majboor kar diya jaye) ki maafi

    44. شرح اربعین النووى: حدیث نمبر 39 - غلطی، بھول چوک، اور کراہت (وہ کام جن کے کرنے پر انسان کو مجبور کر دیا جائے) کی معافی



    عَنِ [ابنِ عبَّاسٍ] رَضِي اللهُ عَنْهُما، أَنَّ رسولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قالَ: “إنَّ اللهَ تَجَاوَزَ لِي عَنْ أُمَّتِي: الْخَطَأَ، وَالنِّسْيَانَ، وَمَا اسْتُكْرِهُوا عَلَيْهِ”. حديثٌ حسَنٌ رواه ابنُ ماجَه والبيهقيُّ وغيرُهما


    سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے میرے لیے میری امت سے خطاء ، بھول اور وہ کام جن کے کرنے پر انسان کو مجبور کر دیا جائے معاف کر دیا ہے ۔


    [خطا، نسیان اور جبر اکراہ کی معافی]

    45. Sharh Arbaeen An Nawwi: Hadeeth No 40 – Duniya mein ajnabi ya raah chalta musafir ki tarah rehna

    45. شرح اربعین النووى: حدیث نمبر 40 - دنیا میں اجنبی یا راہ چلتے مسافر کی طرح رہنا



    عن [ابنِ عمرَ] رَضِي اللهُ عَنْهُما قالَ: (أَخَذَ رسولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَنْكِبَيَّ فقالَ: “كُنْ فِي الدُّنْيَا كَأَنَّكَ غَرِيبٌ أَوْ عَابِرُ سَبِيلٍ”). وكانَ ابنُ عُمَر رَضِي اللهُ عَنْهُما يقولُ: إذا أمسيـْتَ فلا تَنْتَظِرِ الصَّباحَ، وإذا أَصْبَحْتَ فَلا تَنْتَظِرِ المساءَ، وخُذْ مِن صِحَّتِكَ لِمَرَضِكَ ، ومِنْ حياتِكَ لِمَوْتِكَ. رواه البخاريُّ


    سیدنا ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے فرماتے ہیں ، اللہ تعالیٰ کے پیارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے دونوں کندھوں پر پکڑ کر فرمایا : “دنیا میں یوں رہو جیسا کہ اجنبی یا راہ چلتا مسافر “۔ سیدنا ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کہا کرتے تھے : شام ہو جائے تو صبح کا انتظار نہ کیا کرو ، اور صبح ہو جائے شام کا انتظار نہ کرو ، صحت کو بیماری سے پہلے اور زندگی کو موت سے پہلے غنیمت سمجھو ۔


    [دنیا کی بے ثباتی]

    46. Sharh Arbaeen An Nawwi: Hadeeth No 41 – Itaat Rasool (ﷺ), Emaan ki alamat hai

    46. شرح اربعین النووى: حدیث نمبر 41 - اطاعت رسول(ﷺ)، ایمان کی علامت ہے



    عَنْ [أَبي مُحَمّدٍ عَبْدِ اللهِ بنِ عَمْرِو بنِ العاصِ] رَضِي اللهُ عَنْهُما قالَ: (قالَ رسولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: “لاَ يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ حَتَّى يَكُونَ هَواهُ تَبَعًا لِمَا جِئْتُ بِهِ”). حديثٌ حسَنٌ صحيحٌ، رُوِّينَاهُ في كتابِ الْحُجَّةِ بإسنادٍ صحيحٍ.


    سیدنا أبو محمد عبد اللہ ابن عمرو ابن العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ کے پیارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں :تم ميں کوئی بھی اس وقت تک کامل مومن نہیں ہوسکتا جب تک کہ اس کی دلی خواہشات میری لائی ہوئی شریعت اور دین کے تابع نہ ہو۔


    [خطا، نسیان اور جبر اکراہ کی معافی]

    47. Sharh Arbaeen An Nawwi: Hadeeth No 42 – Tauba ki fazeelat aur Rehmat e Elahi ki wusa’at

    47. شرح اربعین النووى: حدیث نمبر 42 - توبہ کی فضیلت اور رحمت الہی کی وسعت



    عَنْ [أَنَسٍ] رَضِي اللهُ عَنْهُ قالَ: (سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقولُ: “قَالَ اللهُ تَعَالَى: يَا ابْنَ آدَمَ، إِنَّكَ مَا دَعَوْتَنِي وَرَجَوْتَنِي غَفَرْتُ لَكَ عَلَى مَا كَانَ مِنْكَ وَلاَ أُبَالِي، يَا ابْنَ آدَمَ، لَوْ بَلَغَتْ ذُنُوبُكَ عَنَانَ السَّمَاءِ ثُمَّ اسْتَغْفَرْتَنِي غَفَرْتُ لَكَ، يَا ابْنَ آدَمَ، إِنَّكَ لَوْ أَتَيْتَنِي بِقُرَابِ الأَرْضِ خَطَايَا ثُمَّ لَقِيتَنِي لاَ تُشْرِكُ بِي شَيْئًا لأََتَيْتُكَ بِقُرَابِهَا مَغْفِرَةً”). رواهُ التِّرْمِذيُّ، وقالَ: حديثٌ حَسَنٌ صحيح


    سیدنا انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ میں نے اللہ تعالیٰ کے پیارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے (یعنی حدیث قدسی میں): اے آدم کی اولاد ! جب تک تُو مجھے پکارتا رہے گا اور مجھے سے امیدیں وابستہ رکھے گا تیرے اعمال جیسے بھی ہوئے میں تجھے معاف کرتا رہوں گا اور مجھے تیرے گناہوں کی کوئی پرواہ نہیں ہو گی، اے آدم کی اولاد! تیرے گناہ آسمان کی بلندیوں تک پہنچ جائیں اور تُو مجھ سے معافی مانگے تو میں تجھے معاف کروں گا ، اے آدم کی اولاد !اگر تُو اتنے گناہ کر آئے کہ روئے زمین بھر جائے تو میں تیری اتنی ہی مغفرت کر دوں گا بشرطیکہ تُو نے شرک نہ کیا ہو ۔


    [ ]

    48. Sharh Arbaeen An Nawwi: Hadeeth No 43 – Part 1 – Wirasat ke Haqdar

    48. شرح اربعین النووى: حدیث نمبر 43 -  حصہ اول - وراثت كے حقدار



    عن ابن عباس رضي الله عنهما قال: قال رسول الله ﷺ : (( ألحقوا الفرائض بأهلها، فما أبقت الفرائض فلأولى رجل ذكَر )) خرَّجه البخاري ومسلم


    کہ وراثت کا مال اہل فرائض یعنی فرض والوں کو دے دو پس جو فرض والوں سے باقی بچ جائے تو وہ باقی وارثوں میں سے سب سے پہلے نَر کو دو


    [فتح القوي المتين في شرح الأربعين وتتمَّة الخمسين]