47. Sharh Arbaeen An Nawwi: Hadeeth No 42 – Tauba ki fazeelat aur Rehmat e Elahi ki wusa’at

47. شرح اربعین النووى: حدیث نمبر 42 - توبہ کی فضیلت اور رحمت الہی کی وسعت



عَنْ [أَنَسٍ] رَضِي اللهُ عَنْهُ قالَ: (سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقولُ: “قَالَ اللهُ تَعَالَى: يَا ابْنَ آدَمَ، إِنَّكَ مَا دَعَوْتَنِي وَرَجَوْتَنِي غَفَرْتُ لَكَ عَلَى مَا كَانَ مِنْكَ وَلاَ أُبَالِي، يَا ابْنَ آدَمَ، لَوْ بَلَغَتْ ذُنُوبُكَ عَنَانَ السَّمَاءِ ثُمَّ اسْتَغْفَرْتَنِي غَفَرْتُ لَكَ، يَا ابْنَ آدَمَ، إِنَّكَ لَوْ أَتَيْتَنِي بِقُرَابِ الأَرْضِ خَطَايَا ثُمَّ لَقِيتَنِي لاَ تُشْرِكُ بِي شَيْئًا لأََتَيْتُكَ بِقُرَابِهَا مَغْفِرَةً”). رواهُ التِّرْمِذيُّ، وقالَ: حديثٌ حَسَنٌ صحيح


سیدنا انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ میں نے اللہ تعالیٰ کے پیارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے (یعنی حدیث قدسی میں): اے آدم کی اولاد ! جب تک تُو مجھے پکارتا رہے گا اور مجھے سے امیدیں وابستہ رکھے گا تیرے اعمال جیسے بھی ہوئے میں تجھے معاف کرتا رہوں گا اور مجھے تیرے گناہوں کی کوئی پرواہ نہیں ہو گی، اے آدم کی اولاد! تیرے گناہ آسمان کی بلندیوں تک پہنچ جائیں اور تُو مجھ سے معافی مانگے تو میں تجھے معاف کروں گا ، اے آدم کی اولاد !اگر تُو اتنے گناہ کر آئے کہ روئے زمین بھر جائے تو میں تیری اتنی ہی مغفرت کر دوں گا بشرطیکہ تُو نے شرک نہ کیا ہو ۔


[ ]