27. Sharh Arbaeen An Nawwi: Hadeeth No 26 – Har neki sadaqa hai

27. شرح اربعین النووى: حدیث نمبر 26 - ہر نیکی صدقہ ہے


عَنْ [أَبي هُريرة] رَضِي اللهُ عَنْهُ قالَ: (قالَ رسولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: “كُلُّ سُلاَمَى مِنَ النَّاسِ عَلَيْهِ صَدَقَةٌ كُلَّ يَوْمٍ تَطْلُعُ فِيهِ الشَّمْسُ؛ تَعْدِلُ بَيْنَ اثْنَيْنِ صَدَقَةٌ، وَتُعِينُ الرَّجُلَ فِي دَابَّتِهِ فَتَحْمِلُهُ عَلَيْهَا، أَوْ تَرْفَعُ لَهُ عَلَيْهَا مَتَاعَهُ صَدَقَةٌ, وَالْكَلِمَةُ الطَّيِّبَةُ صَدَقَةٌ، وَبِكُلِّ خُطْوَةٍ تَمْشِيهَا إِلَى الصَّلاَةِ صَدَقَةٌ، وَتُمِيطُ الأَذَى عَنِ الطَّرِيقِ صَدَقَةٌ”)


سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے پیارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : انسان پر ہر جوڑ کی طرف سے روزانہ صدقہ کرنا ضروری ہے ، دو آدمیوں کے درمیان انصاف کرنا صدقہ ہے ،سواری پر سوار ہونے والوں کی مدد کرنا سواری پر بیٹھنے کے لیے صدقہ ہے، یا سواری پر اُس کا سامان لاد کر اُس کی مدد کرنا صدقہ ہے ، اچھی بات کرنا صدقہ ہے ،جو قدم نماز کے لیے اٹھائے گئے (یا اٹھائے جاتے ہیں) ہر قدم پر صدقہ ہے ، راستے سے مضر چیز کو ہٹا دینا بھی صدقہ ہے۔