35. Sharh Arbaeen An Nawwi: Hadeeth No 31 – Zuhd ki haqeeqat aur fazliyat

35. شرح اربعین النووى: حدیث نمبر 31 - زہد کی حقیقت و فضلیت


عن [أبي العبَّاسِ سَهْلِ بنِ سَعْدٍ الساعديِّ] رَضِي اللهُ عَنْهُ قالَ: (جاءَ رَجُلٌ إلى النَّبيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقالَ: يا رسولَ اللهِ، دُلَّنِي عَلَى عَمَلٍ إِذَا عَمِلْتُهُ أَحَبَّنِي اللهُ وأَحبَّنِي النَّاسُ. فَقَالَ: “ازْهَدْ فِي الدُّنْيَا يُحِبَّكَ اللهُ، وَازْهَدْ فِيمَا عِنْدَ النَّاسِ يُحِبَّكَ النَّاسُ”. حديثٌ حَسَنٌ رواهُ ابنُ ماجَه وغيرُهُ بأسانيدَ حَسنةٍ.


سیدنا أبو العباس سہل ابن سعد الساعدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص اللہ تعالیٰ کے پیارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اُس نے عرض کی ، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم !مجھے ایسا عمل بتائیے کہ جب اسے بجا لاؤں تو اللہ تعالیٰ اور تمام لوگ مجھے سے محبت کریں : اللہ تعالیٰ کے پیارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : دنیا سے بے رغبت ہو جاؤ اللہ تعالیٰ تم سے محبت کرے گا اور لوگوں کے پاس جو کچھ ہے اس سے بے نیاز ہوجاؤ لوگ تم سے محبت کریں گے ۔