26071701 – Kya koi shakhs apni zindagi mein apni virasat taqseem kar sakta hai? virasat ke maal ko gift mein dene ke ahkaam

26071701 - کیا کوئی شخص اپنی زندگی میں اپنی وراثت تقسیم کر سکتا ہے؟ وراثت کے مال کو گفٹ میں دینے کے احکام


• بڑا بیٹا اپنے والد صاحب کی جائیداد میں سے تملیک چاہتا ہے، کاروبار کرنے کے لیے، جس پر باقی اولاد (وارث) بھی راضی ہیں کہ بڑے بیٹے کو تملیک کر دیا جائے (گھریلو جھگڑے کی وجہ سے رشتے خراب ہو رہے ہیں) اور جب جائیداد کی تقسیم ہو تو بڑا بیٹا اپنا حصہ معاف کر دے گا۔ لیکن… ​والد صاحب لا علمی کی وجہ سے راضی نہیں ہو پا رہے کہ زندگی میں کس طرح تملیک دیا جائے وہ بھی ایک بیٹے کو؟ جبکہ باقی ورثاء کو ابھی ضرورت نہیں ہے۔