23101301 – Surah Maryam Ayat 33 ko eid Milaad un Nabi(ﷺ) mananay ki daleel banana kaisa hai?

23101301 - سورت مریم آیت 33 کو عید میلاد ا لنبی(ﷺ) منانے کی دلیل بنانا کیسا ہے؟


• وَالسَّلَامُ عَلَيَّ يَوْمَ وُلِدْتُ وَيَوْمَ أَمُوتُ وَيَوْمَ أُبْعَثُ حَيًّا[33]سورت مریم
اور خاص سلامتی ہے مجھ پر جس دن میں پیدا ہوا اور جس دن فوت ہوں گا اور جس دن زندہ ہو کر اٹھایا جاؤں گا۔
لوگ اس آیت کو دلیل بنا کر جشن میلاد النبی کو جائز قرار دیتے ہیں۔۔کہ جب عیسی علیہ السلام نے اپنی پیدائش کے دن پر خوشی کا اظہار کیا۔تو نبی کریم ﷺ کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کیوں نہیں کیا جا سکتا؟ جب نبی کریم ﷺ تو تمام انبیاء کے سردار ہیں۔