Sugar Type one mareez ke roza ke mutalliq sawal

شوگر ٹائپ ون مریض كے روزہ كے متعلق سوال


میری بہن کو شوگر ٹائپ ون ہے. ڈاکٹر نے روزہ رکھنے سے سختی سے منع کردیا ہے کہ ہلاکت کا خدشہ ہے. اور ان کی بیماری ہمیشہ کے لیے ڈاکٹر نے بتائی ہے. لہذا اس رمضان فدیہ دیں گی ان شاء اللہ.
مؤدبانہ گزارش ہے کہ میرے چند سوالوں کے جواب دے دیں:

• سوال – کیا میری بہن فدیہ رقم کی صورت میں دے سکتی ہیں یا مسکین کو کھانا کھلانا ضروری ہے؟

• سوال – کیا کھانا یا رقم ایک ہی مسکین کو ایک ہی دفعہ دی جاسکتی ہے؟

• سوال – ہمارے گھر پر قرض چڑھا رہتا ہے اور ہم زکوۃ بھی لے لیتے ہیں. والد کی آمدنی کم ہے. تو کیا میری بیمار بہن جو (job) کرکے کماتی ہے، فدیہ کی رقم اپنی ہی چھوٹی بہن کو رقم کی صورت میں دے سکتی ہے اسکےکالج کے اخراجات کے لیے؟
یا اسے گھر کا راشن ڈلوانا چاہیے؟

• سوال – اگر بہن گھر میں فدیہ کی رقم دیتی ہے تو یہ زیادہ ثواب کی بات ہے یا کسی مسکین کو دینا؟