A question regarding a tradition before marriage

شادی سے پہلے ایک رسم کے متعلق سوال


 ہمارے یہاں شادی سے پہلے ایک رسم ہوتی ہے جو نکاح سے ایک دن یا دو دن پہلے ہوتی ہے اس میں لڑکے والے لڑکی کے لئے جو سامان لیتے ہیں جیسے کہ کپڑے، جوتے ، چوڑیاں وغیرہ اور مہر کو اپنے گھر پر ڈسپلے کرتے ہیں اور پھر اسے لڑکی کے گھر پر پہنچا دیتے ہیں جہاں پہ وہ لوگوں کو دکھائی جاتی ہے۔ تو ایسا کرنا کیسا ہے کیوں کہا : مہر نکاح سے پہلے دی جا رہی ہے ۔ب : وہ سب سامان اور مہر بعد میں لڑکے کے گھر والوں کو واپس کر دیا جاتا ہے اور اکثر مہر بیوی کو نہیں ملتی۔ پ : مہر اور سامان سب کو دکھا کر دینے سے غریب لوگوں کو بھی یہ سب کچھ کرنا پڑتا ہے جو ان کے لئے مشکل بن جاتی ہے اور پھر انہیں قرض لینا پڑتا ہے۔تو آپ کیا نصحت کرتے ہے؟