22070701 – Kya Qurbani gharaney kay har fard par wajib hai? Ek mufti sahab ki ghalatfehmi ka izaala

22070701 - کیا قربانی گھرانے کے ہر فرد پر واجب ہے؟ ایک مفتی صاحب کی غلط فہمی کا ازالہ


کیا قربانی گھرانے کے ہر فرد پر واجب ہے؟ایک مفتی صاحب کہہ رہے تھے کہ ہر فرد پر قربانی الگ واجب ہے، لیکن عرب علماء کے نزدیک ہر فرد پر واجب نہیں ہے صرف گھر کے سربراہ پر واجب ہے اگر وہ اپنے اور اپنے گھر والوں کی طرف سے ایک قربانی کر لے تو تمام گھر والوں کی طرف سے کافی ہوگی؟ اور قربانی کا کیا حکم ہے واجب ہے یا سنت؟ آپ سے ہم نے سنا ہے کہ سنت مؤکدہ ہے اور یہ مفتی صاحب کہہ رہے تھے کہ امام ابو حنیفہ کے نزدیک ہر صاحب نصاب شخص پر لازم ہے، اور ایک حدیث بھی بیان کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
“مَنْ وَجَد سَعَةً فلم يُضَحِّ فلا يَقْرَبَنَّ مُصَلاَّنا”
جو قربانی کی استطاعت رکھتا ہو اور وہ قربانی نہ کرے وہ ہماری عیدگاہ میں نہ آئے ۔
اور یہ بھی کہا ہے کہ ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما اس لیے قربانی نہیں کرتے تھے کیونکہ وہ غریب اور مسکین تھے ۔ آپ کیا رہنمائی کرتے ہیں؟