Doosri shadi kay nikah namey par ghalat bayani ke mutaliq sawal. kya ye nikah sahih hai?

دوسری شادی کے نکاح نامے پر غلط بیانی کے متعلق سوال۔ کیا یہ نکاح صحیح ہے؟


میں امریکہ میں رہتا ہوں اور میں نے ایک نصرانی عورت سے شادی کی ہے فروری 2019 میں مسجد کے امام کو ولی بنا کر۔ یہ میری دوسری شادی ہے جبکہ میری پہلی بیوی انڈیا میں رہتی ہے میرے بچوں کے ساتھ۔ میرے پاس امریکا کا گرین کارڈ بھی ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ میرے نکاح نامے پر لکھا ہوا کہ میں طلاق شدہ آدمی ہوں اور مسجد کے امام کو بھی یہی بتایا ہے جو کہ میری بیوی کا ولی ہے۔ نکاح نامے پر طلاق شدہ لکھنے کی وجہ یہ تھی کہ امریکہ کے قانون کے مطابق دو شادیاں ایک وقت میں کرنا جائز نہیں ہے ۔ سوال یہ ہے کہ کیا میرا یہ نکاح صحیح ہے؟ جبکہ میں نے شریعت کے مطابق سب کچھ کیا ہے سوائے نکاح نامے پر لکھوانے کے میں طلاق شدہ ہوں، جس کی وجہ میں بیان کر چکا ہوں۔