58. ahle biddat wa ahle baatil ko har ek munasbat wa muwaqey par ta’an o tashne’e karna bila kisi sabab ke jo uska is mauqa par juwaz banta ho – manhaj salaf mein se nahi hai

58. اہل بدعت واہل باطل کو ہر ایک مناسبت ومواقع پر طعن وتشنیع کرنا بلا کسی سبب کے جو اس کا اس موقع پر جواز بنتا ہو - منہج سلف میں سے نہیں ہے


منہج سلف میں سے نہیں: اہل بدعت واہل باطل کو ہر ایک مناسبت ومواقع پر طعن وتشنیع کرنا بلا کسی سبب کے جو اس کا اس موقع پر جواز بنتا ہو۔ بلکہ سنت یہ ہے کہ: جو کسی مبتلا شخص کو دیکھے تو کہے: اللہ تعالی کے لیے تمام تعریفیں ہیں جس نے مجھے اس چیز سے عافیت میں رکھا جس میں تجھے مبتلا کیا اور مجھے اپنی بہت سی مخلوق پر فضلیت دی، تو اس شخص کو اس بلاء کا سامنا نہیں ہو گا۔
یہاں تک کہ یہ دعا پڑھتے ہوئے بھی اپنی آواز بلند نہ کرنا کہ اسے سنانے لگو۔ اور یہ ہر قسم کی ابتلاء خواہ بدنی ہو یا عقیدہ کی دونوں کو شامل ہے