24090602 – Agar kaam par malik asr ki namaz parhney ke liye waqt nahi deta, to kya isey dhuhr ke saath jama kar saktey hain?

24090602 - اگر کام پر مالک عصر کی نماز پڑھنے کے لیے وقت نہیں دیتا, تو کیا اسے ظہر کے ساتھ جمع کر سکتے ہیں؟


• ہمارے یہاں پر عصر کی نماز کا وقت ساڑھے تین بجے سے لے کر ساڑھے پانچ بجے تک کا ہے۔ میں ایک بڑی دکان میں کام کرتا ہوں جہاں پر ساڑھے تین بجے ہم سب کو دکان کا سامان سمیٹنا ہوتا ہے۔ سامان زیادہ ہونے کے وجہ سے دکان کا مالک اس وقت کسی کو باہر جانے یا اور کچھ کام کرنے نہیں دیتا۔ سامان سمیٹتے وقت ہی ہماری گاڑی آجاتی ہے جو ہم سب کو لے کر نکلتی ہے اور گھر پر پہنچتے پہنچتے مغرب کا وقت شروع ہو جاتا ہے۔ اور ہماری عصر کی نماز رہ جاتی ہیں۔  تو کیا ایسی صورت میں میں عصر  کی نماز ظہر کے ساتھ جمع کر سکتا ہوں؟ یا گاڑی میں بیٹھ کر نماز پڑھوں اور اگر نہیں تو اس کا حل کیا ہے؟