[put_wpgm id=2]
  • No categories
  • Ye Manhaj Salaf Mein Se Nahi Hai (Point No: 49)

    یہ منہج سلف میں سے نہیں ہے (پوائنٹ نمبر 49)



    ایسی چیز میں مشغول ہونا جس سے آخرت میں کوئی فائدہ نہ ہو، یہ منہج سلف میں سے نہیں ہے


        49This-isnt-from-the-manhaj-of-the-salaf

    Ye Manhaj Salaf Mein Se Nahi Hai (Point No: 50)

    یہ منہج سلف میں سے نہیں ہے (پوائنٹ نمبر 50)


    یہ منہج سلف میں سے نہیں ہے کہ ہر طالب علم جرح وتعدیل میں اپنے آپ کو مشغول کرے، کیونکہ بلاشبہ ہر فن کے اپنے ماہرین ہوتے ہیں، لہذا جیسا کہ ہر کسی سے علم حاصل نہیں کیا جاسکتا اسی طرح سے بے شک ہر کس وناکس جرح وتعدیل سے متعلق بات نہیں کرسکتا۔


      2018/07/50This-isnt-from-the-manhaj-of-the-salaf

    Ye Manhaj Salaf Mein Se Nahi Hai (Point No: 51)

    یہ منہج سلف میں سے نہیں ہے (پوائنٹ نمبر 51)



    طالب علم قرآن وحدیث سے پہلے کسی چیز میں مشغول ہو جائے، یہ منہج سلف میں سے نہیں ہے۔ جب وہ ان کا فقہ و فہم حاصل کر لے اور وہ علم حاصل کر لے جس کی اسے اپنے دین میں ضرورت ہو، پھر اس کے بعد جو وہ چاہتا ہے اسے طلب کر سکتا ہے۔


        51This-isnt-from-the-manhaj-of-the-salaf.jpg

    Ye Manhaj Salaf Mein Se Nahi Hai (Point No: 52)

    یہ منہج سلف میں سے نہیں ہے (پوائنٹ نمبر 52)


    علماء کرام سے ان کے کلام میں تنازع کرنا منہج سلف میں سے نہیں ہے، کیونکہ ایک طالب علم جانتا ہے کہ وہ ایک طالب علم ہی ہے اور اس قسم کے مسائل کی تحقیق علماء کرام کے حوالے کی جاتی ہے، پھر جو نوازل (امت پر پیش آمدہ حالات) اور بڑے بڑے مسائل ہیں ان کا تو کہنا ہی کیا!

    Ye Manhaj Salaf Mein Se Nahi Hai (Point No: 54)

    یہ منہج سلف میں سے نہیں ہے (پوائنٹ نمبر 54)


    اہل بدعت سے محبت کرنا، یا ان کے بارے میں حسن ظن رکھنا، منہج سلف میں سے نہیں۔ انہیں ان کی فصاحت وانداز بیان دھوکے میں نہیں ڈالتا تھا، وہ جانتے تھے کہ انسان اسی کے ساتھ ہوتا ہے جس سے وہ محبت کرتا ہے جیسا کہ حدیث میں ہے

    Ye Manhaj Salaf Mein Se Nahi Hai (Point No: 55)

    یہ منہج سلف میں سے نہیں ہے (پوائنٹ نمبر 55)


    منہج سلف میں سے نہیں: کہ آپ آئمہ سنت میں سے کسی کی محبت کا اعلان ہر جگہ اور ہر چیز میں اور ہر مناسبت سے کرتے پهریں. ہم یہ ان طریقے میں سے نہیں پاتے، واللہ الموفق.


      55This-isnt-from-the-manhaj-of-the-salaf.jpg

    Ye Manhaj Salaf Mein Se Nahi Hai (Point No: 56)

    یہ منہج سلف میں سے نہیں ہے (پوائنٹ نمبر 56)


    منہج سلف میں سے نہیں ہے: کہ کسی سلفی عالم کی ہر ہر چیز سے آپ کا متفق ہونا شرط ہو۔ یہ دیکھیں علماء کرام کے اختلافات۔ یہاں امام شافعی امام مالک کی مخلفت کرتے ہیں۔ اور امام احمد امام شافعی کی مخالفت کرتے ہیں۔ اور وہاں امام احمد امام شافعی کی مخالفت کرتے ہیں۔ حالانکہ یہ سب آئمہ ہیں(رحمہم اللہ)۔ اگر واقعی یہ شرط ہوتی کہ کوئی سلفی علماء کی مخالفت نہیں کر سکتا تو اس کا معنی ہوا کہ یہ اختلاف جائز نہیں تھا۔ بلکہ صحابہ کرام (رضی اللہ عنہم) تک کا مسائل میں اختلاف ہوا۔

    57. Sirf kitaab o sunnat par iqtesaar karna – manhaj salaf mein se nahi hai

    57. صرف کتاب و سنت پر اقتصار کرنا - منہج سلف میں سے نہیں ہے


    منہج سلف میں سے نہیں ہے: کہ صرف کتاب و سنت پر اقتصار کرنا۔ کیونکہ بلاشبہ اس کا دعوی تو ہر لروہ و جماعت کرتی ہے۔ بلکہ سلفیت یہ ہے کہ کتاب و سنت سے تمسک اختیار کیا جائے اور ان کا فہم سلف صالحین کے فہم کے مطابق ہو۔ جیسا کہ روایت میں آیا ہے: جس پر میں اور میرے صحابہ ہیں۔ اور یہی وہ سبیل المؤمین ہے جو اللہ تعالی کے اس فرمان میڑ مذکور ہے: جو کوئی ہدایت کے واضح ہو جانے کے بعد بھی رسول کی مخالفت کرے اور مومنوں(صحابہ) کی راہ چھوڑ کر کوئی اور راہ چلے، تو ہم اسے وہی پھیر دیں گے جہاں وہ خود پھرا اور اسے جہنم پہنچا دیں گے اور وہ کتنی بری پلٹنے کی جگہ ہے۔
    اگر آپ دیکھیں گےتو پایئں گے کہ معتزلہ بھی یہی کہتے ہیں کہ ہمارے اصول کتاب و سنت ہیں، لیکن وہ انہیں لغت و عقل کے تفاضے کے مطابق سمجھتے ہیں۔
    شیعہ کے پاس بھی کتاب و سنت ہے لیکن وہ اسے اہل بیت میں سے جس سے راضی ہیں ان کے کلام کی روشنی میں سمجھتے ہیں۔
    صوفی بھی کہتے ہیں کتاب و سنت لیکن وہ انہیں اپنے دلی وسوان، الہامات، مکاشفات اور واردات کے مطابق سمجھتے ہیں۔ (جیسے وہ کہتے ہیں) میرے دل نے میرے رب سے مجھے یہ بیان کیا!
    اسی طرح سے احصانی لوگوں کے پاس بھی کتاب و سنت ہے لیکن وہ بھی معتزلہ کی ماند عقل و لشت کے تقاضے کے مطابق سمجھتے ہیں۔ جیسا کہ انہوں نے اسے اپنے بیس اصولوں میں ذکر کیا ہے اور اسے وہ سلفیت کا نام دیتے ہیں۔
    پس جہاں بھی آپ اپنی فکر دوڑایں گے یہی چیز پائیں گے۔ چناچہ سلفیت یہ ہے کہ کتاب و سنت کو سلف صالحین کے فہم کے مطابق سمچھا جائے

    58. ahle biddat wa ahle baatil ko har ek munasbat wa muwaqey par ta’an o tashne’e karna bila kisi sabab ke jo uska is mauqa par juwaz banta ho – manhaj salaf mein se nahi hai

    58. اہل بدعت واہل باطل کو ہر ایک مناسبت ومواقع پر طعن وتشنیع کرنا بلا کسی سبب کے جو اس کا اس موقع پر جواز بنتا ہو - منہج سلف میں سے نہیں ہے


    منہج سلف میں سے نہیں: اہل بدعت واہل باطل کو ہر ایک مناسبت ومواقع پر طعن وتشنیع کرنا بلا کسی سبب کے جو اس کا اس موقع پر جواز بنتا ہو۔ بلکہ سنت یہ ہے کہ: جو کسی مبتلا شخص کو دیکھے تو کہے: اللہ تعالی کے لیے تمام تعریفیں ہیں جس نے مجھے اس چیز سے عافیت میں رکھا جس میں تجھے مبتلا کیا اور مجھے اپنی بہت سی مخلوق پر فضلیت دی، تو اس شخص کو اس بلاء کا سامنا نہیں ہو گا۔
    یہاں تک کہ یہ دعا پڑھتے ہوئے بھی اپنی آواز بلند نہ کرنا کہ اسے سنانے لگو۔ اور یہ ہر قسم کی ابتلاء خواہ بدنی ہو یا عقیدہ کی دونوں کو شامل ہے

    59. munkar ka inkaar karna agar uske nateejay mein khud us munkar se bhi barh kar fasaad murattab ho – manhaj salaf mein se nahi hai

    59. منکر کا انکار کرنا اگر اس کے نتیجے میں خود اس منکر سے بھی بڑھ کر فساد مرتب ہو - منہج سلف میں سے نہیں ہے


    منہج سلف میں سے نہیں: منکر کا انکار کرنا اگر اس کے نتیجے میں خود اس منکر سے بھی بڑھ کر فساد مرتب ہو۔ کیونکہ بلاشبہ یہ امر بالمعروف ونہی عن المنکر کے باب میں پھر شمار نہ ہوگا۔ اور یہی فرق ہے اہل سنت اور دوسروں میں۔

    60. Allah taala ke pyare paighambar (sallallahu alayhi wasallam) ki hadees se apne is qoul “لِمَ” ( yani kyun) se taaraz karna – manhaj salaf mein se nahi hai

    60. اللہ تعالیٰ کے پیارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث سے اپنے اس قول “لِمَ”(یعنی کیوں) سے تعارض کرنا - منہج سلف میں سے نہیں ہے


    حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنے قول لم (کیوں) کے ساتھ تعارض کرنا منہج سلف میں سے نہیں ہے

    61. Taqdeer khuwa achi ho ya buri se raazi na hona aur shar muqaddar honay ki nisbat bande ki taraf nah karna – manhaj salaf mein se nahi hai

    61. تقدیر خواہ اچھی ہو یا بُری سے راضی نہ ہونا اور شر مقدر ہونے کی نسبت بندے کی طرف نہ کرنا - منہج السف میں سے نہیں ہے ک


    62. Mukhalif par radd kartey huwey gaali galoch par utar aana – manhaj salaf mein se nahi hai

    62. مخالف پر رد کرتے ہوئے گالی گلوچ پر اُتر آنا - منہج سلف میں سے نہیں ہے


    مخالف پر رد کرتے ہوئے گالی گلوچ پر اتر آنا منہج سلف میں سے نہیں۔ کیونکہ بلاشبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گالیاں دینے والے اور لعنت کرنے والے نہیں تھے۔ اور اللہ تعالی نے ہمیں حکم دیا ہے کہ اہل کتاب سے بھی اگر مجادلہ ہو تو احسن طریقے سے ہو۔ تو پھر بدرجہ اولی ہم اس اخلاق کے زیور سے آراستہ ہوں جب اہل اسلام میں سے مخالفین سے مجادلہ کریں

    63. sahaba karaam رضی اللہ عنہم ke mabain jo kuch majra huwa is mein baghair ilm ke ghusnay ki koshish karna ya bila zaroorat jaisay radd ya wazahat ki zaroorat ke baghair is mein parna – manhaj salaf mein se nahi hai

    63. صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے مابین جو کچھ ماجراہوا اس میں بغیر علم کے گھسنے کی کوشش کرنا یا بلاضرورت جیسے رد یا وضاحت کی ضرورت کے بغیر اس میں پڑنا - منہج سلف میں سے نہیں ہے



    صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے مابین جو کچھ واقع ہوا اس میں بغیر علم کے پڑنا یا بلاضرورت رد یا وضاحت کی ضرورت کے بغیر اس میں پڑنا، منہج سلف میں سے نہیں۔ (اور اگر وضاحت کرنا پڑے تو) صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی شان میں تنقیص سے اجتناب کرتے ہوئے اور سب کے ساتھ حسن ظن قائم رکھتے ہوئے اور ان کی حق کی رعایت کرتے ہوئے ایسا کیا جائے۔

    64. mamlaat o umoor mein jald baazi se kaam lena khasosan kalaam karne mein – manhaj salaf mein se nahi hai

    64. معاملات و امور میں جلد بازی سے کام لینا خصوصاً کلام کرنے میں - منہج السلف میں سے نہیں ہے



    معاملات وامور میں جلد بازی سے کام لینا خصوصا کلام کرنے میں، منہج سلف میں سے نہیں کیونکہ عجلت پسندی تو شیطان کی طرف سے اور ٹھہراؤ و برد باری رحمن کی طرف سے ہے۔

    65. Tafzeel ( yani fazliat dainay ) ke mutaliq kalaam karna baghair Daleel ke – manhaj salaf mein se nahi hai

    65. تفضیل(یعنی فضلیت دینے)کے متعلق کلام کرنا بغیر دلیل کے - منہج السلف میں سے نہیں ہے



    ٦۵) ليس من منهج السلف: الكلام في التفضيل بدون دليل،﴿وَاَنَّ الْفَضْلَ بِيَدِ اللّٰهِ يُؤْتِيْهِ مَنْ يَّشَاۗءُ ۭ وَاللّٰهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيْمِ ﴾
    (الحديد: 29)


    65) It is not from the Salafi Methodology to speak about preference of some things over others without dalil. Allah states {and that (His) Favour is (entirely) in His Hand to bestow it on whomsoever He wills. And Allah is the Owner of Great Bounty.} [Al Hadid: 29] Consequently, no one is to delve into giving preference to one thing over another without stopping at the evidence and with Allah lies success.


    ٦۵) تفضیل(یعنی فضلیت دینے)کے متعلق کلام کرنا بغیر دلیل کےمنہج السلف میں سے نہیں ہے ، ارشاد باری تعالیٰ ہے ﴿وَاَنَّ الْفَضْلَ بِيَدِ اللّٰهِ يُؤْتِيْهِ مَنْ يَّشَاۗءُ ۭ وَاللّٰهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيْمِ ﴾(الحديد: 29)

    (اورجان لیں کہ یقیناً فضل اللہ کے ہاتھ میں ہے، وہ اُسے اُس کو دیتا ہے جسے چاہتا ہے اور اللہ بہت بڑے فضل والا ہے)۔

    کوئی بھی کسی چیز کی کسی چیز پر فضلیت ثابت کرنے کے درپے نہ ہو بغیر توقیف (کتاب وسنت کی دلیل) کے، واللہ الموفق.

    66. Kisi shakhs ki salaf ki janib nisbat ko maan lena jab tak is ke haal o amal ko dekh kar kitaab o sunnat aur fehm salaf par pesh na kiya jaye – manhaj salaf mein se nahi hai

    66. کسی شخص کی سلف کی جانب نسبت کو مان لینا جب تک اس کے حال و عمل کو دیکھ کر کتاب و سنت اور فہم سلف پر پیش نہ کیا جائے - منہج السلف میں سے نہیں ہے



    ٦٦) ليس من منهج السلف: نسبة الرجل إلى السلف بدون النظر في حاله وعمله وعرضه على الكتاب والسنة وفهم السلف


    66) It is not from the Salafi Methodology to ascribe a person to the Salaf without looking into his condition and his actions and then examining them in light of Book and the Sunnah upon the understanding of the Salaf.


    ٦٦) کسی شخص کی سلف کی جانب نسبت کو مان لینا جب تک اس کے حال و عمل کو دیکھ کر کتاب و سنت اور فہم سلف پر پیش نہ کیا جائےمنہج السلف میں سے نہیں ہے۔

    67. Kisi kay qoul ki itebaa ko lazim qarar dena siwaye Allah taala ke pyare paighambar (sallallahu alayhi wasallam) ke khasosan ijtihadi masail mein – manhaj salaf mein se nahi hai

    67. کسی کے قول کی اتباع کو لازم قرار دینا سوائےاللہ تعالیٰ کے پیارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خصوصاً اجتہادی مسائل میں - منہج سلف میں سے نہیں ہے


    ٦۷) ليس من منهج السلف: الإلزام باتباع قول أحد، إلا رسول الله صلى الله عليه وسلم. خاصة في المسائل الإجتهادية


    67. It is not from the Salafi methodology to compel (someone) to follow the statement of a person other than the Messenger of Allah صلى الله عليه وسلم especially in issues of scholarly ijtihad (the exerting of scholastic abilities to arrive at a legislative ruling).


    ٦۷)کسی کے قول کی اتباع کو لازم قرار دینا سوائےاللہ تعالیٰ کے پیارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کےخصوصاً اجتہادی مسائل میں منہج سلف میں سے نہیں ہے

    68. Sirf marfoo ahadees ka ihtimaam karna, mauqoof assaar ka ihtimaam na karna – manhaj salaf mein se nahi hai

    68. صرف مرفوع احادیث کا اہتمام کرنا، موقوف آثار کا اہتمام نہ کرنا - منہج السلف میں سے نہیں ہے



    ٦۸) ليس من منهج السلف: الإهتمام باألاحديث المرفوعة، دون الآثار الموقوفة


    68) It is not from the Salafi Methodology to give consideration to hadith attributed to the Prophet صلى الله عليه وسلم without giving consideration to narrations from the companions.


    ٦۸) صرف مرفوع احادیث کا اہتمام کرنا، موقوف آثار کا اہتمام نہ کرنا منہج السلف میں سے نہیں ہے

    69. Shakhsiyaton ke liye tazkiyat jama karne ki hirs aur tehqiqaat ke liye taqrizaat jama karne ki hirs – manhaj salaf mein se nahi hai

    69. شخصیتوں کے لیے تزکیات جمع کرنے کی حرص اور تحقیقات کے لیے تقریظات جمع کرنے کی حرص - منہج السلف میں سے نہیں ہے


    ٦۹) ليس من منهج السلف: الحرص على جمع التزكيات للأشخاص، والتقريظات للأبحاث


    69)It is not from the Salafi Methodology to be keen to gather recommendations for individuals or commendations for research endeavors (articles, books, etc.)


    ۶۹) شخصیتوں کے لیے تزکیات جمع کرنے کی حرص اور تحقیقات کے لیے تقریظات جمع کرنے کی حرص منہج السلف میں سے نہیں ہے۔

    70. Allah taala ka khudsakhta adaiya wa azkar ke sath zikr karna – manhaj salaf mein se nahi hai

    70. اللہ تعالیٰ کا خودساختہ ادعیہ واذکار کے ساتھ ذکر کرنا - منہج سلف میں سے نہیں ہے


    ۷۰) ذكر الله بالمحدثات من الأدعية والأذكار، خاصة إذا كانت مجملة وموهمة، أو محصورة بأعداد لا برهان عليها.


    70) Remembering Allah verbally with innovated supplications and statements, specifically those which are in need of being clarified and not clear (and thus may misguide) or those which are restricted to a specific amount, has absolutely no proof/evidence.


    ۷۰) اللہ تعالیٰ کا خودساختہ ادعیہ واذکار کے ساتھ ذکر کرنا منہج السلف میں سے نہیں ہے، خصوصاً اگر وہ مجمل وموہم قسم کے ہوں یا پھر کسی خاص عدد میں محصور ہوں بلا دلیل کے۔

    71. Mustahib talab ilm ke liye baghair walidain ki ijazat ke niklana – manhaj salaf mein se nahi hai

    71. مستحب طلب علم کے لیے بغیر والدین کی اجازت کے نکلنا - منہج سلف میں سے نہیں ہے


    ۷۱) ليس من منهج السلف: الخروج لطلب العلم المستحب بغير إذن الوالدين


    71) Going out to seek the recommended knowledge without the permission of the parents is not from the methodology of the Salaf.


    ۷۱) مستحب طلب علم کے لیے بغیر والدین کی اجازت کے نکلنامنہج سلف میں سے نہیں ہے

    72. Har funn mein unkey ahal ke bajaye naahalon ki taraf rujoo karna – manhaj salaf mein se nahi hai

    72. ہر فن میں ان کے اہل کے بجائے نااہلوں کی طرف رجوع کرنا - منہج سلف میں سے نہیں ہے


    ۷٢) ليس من منهج السلف: الرجوع في كل فن إلى غير أهله


    72) This is not from methodology of Salaf to return back to those who are not capable in every science instead of the ones rightly capable.


    ۷۲) ہر فن میں ان کے اہل کے بجائے نااہلوں کی طرف رجوع کرنا منہج السلف میں سے نہیں ہے

    73. Baghair Hujjat wa burhan ke khamakha ghaibi umoor ki gehrayi mein jana – manhaj salaf mein se nahi hai

    73. بغیر حجت وبرہان کے خوامخواہ غیبی امور کی گہرائی میں جانا - منہج سلف میں سے نہیں ہے


    ۷۳) ليس من منهج السلف: الخوض في الغيبيات بدون حجة أو برهان


    73) This is not from methodology of Salaf that going in depth detail of matters of the Unseen without any proof or argumentum.


    ۷۳)بغیر حجت وبرہان کے خوامخواہ غیبی امور کی گہرائی میں جانا منہج سلف میں سے نہیں ہے

    74. Hukoomat mukhalif inqalaabat, muzaahrat wa qarardadein paas karna – manhaj salaf mein se nahi hai

    74. حکومت مخالف انقلابات، مظاہرات وقراردادیں پاس کرنا - منہج سلف میں سے نہیں ہے


    ۷٤) ليس من منهج السلف: الثورات و المظاهرات والاعتصامات…والتعامل مع السلطان يكون بنصيحته في خاصة نفسه، أو بالصبر حتى يفرجها الله وترك العجلة۔


    74) This is not from the methodology of the Salaf that revolutions, demonstrations and resolutions to be passed (against the ruler). The ruler should be advised privately or one should be patient until Allah brings relief and quick actions should be abandoned


    ۷٤) حکومت مخالف انقلابات، مظاہرات وقراردادیں پاس کرنامنہج سلف میں سے نہیں ہے ۔۔۔بلکہ حکمران کے ساتھ نصیحت وخیرخواہی کا معاملہ ہونا چاہیے وہ بھی ان کی ذات کی خاص حد تک خاص ہونا چاہیے، یا پھر صبر کریں یہاں تک کہ اللہ تعالی ٰہی چھٹکارا عطاء فرمائے اور عجلت پسندی کو ترک کردیں۔

    75. Tauheed ruboobiyat ke masail ko yun pesh karna ke yahi asal imaan hai jaisa ke kitaab ”العلم یدعو للإیمان “ mein hai – ye manhaj salaf mein se nahi hai

    75. توحید ربوبیت کے مسائل کو یوں پیش کرنا کہ یہی اصلِ ایمان ہے جیسا کہ کتاب ”العلم يدعو للإيمان “میں ہے - یہ منہج سلف میں سے نہیں ہے


    ۷۵) ليس من منهج السلف:عرض مسائل توحيد الربوبية على أنها هي إلايمان كما يفعله بعضهم مثل كتاب”العلم يدعو للإيمان“ فانه يوهم أن الإيمان هو مجرد الإيمان أن الله موجود، وان الكون له خالق، وان ما في الكون يدل عليه. فالإيمان عند السلف هو الإعتقاد الجازم بأن الله سبحانه وتعالى هو المستحق أن يعبد وحده بالعبادة فيفرد في صفاته وأفعاله وعبادته فهو قول وفعل وإعتقاد. وليس فقط أن الله موجود ومدبر للكون.


    75) This is not from the methodology of the Salaf: To present the matters related to Oneness of Allah in His Lordship as if this is the fundamental of belief. Such as one of them (who does so) in his books “العلم یدعو للایمان”. He tried putting forward this illusion and impression that verily belief is only that you believe Allah is present and that someone is the Creator of this universe and whatever is within this universe points out towards that. Rather (on the contrary) the meaning of belief with the pious predecessors was that you believe with a firm belief that without a doubt Allah Alone deserves to be worshipped who is Alone in His Attributes, Actions and Worship. And that belief is the name of speech, action and creed. And this only is not belief that Allah is present and He is governing the whole universe.


    ۷۵) توحید ربوبیت کے مسائل کو یوں پیش کرنا کہ یہی اصلِ ایمان ہے جیسا کہ کتاب ”العلم يدعو للإيمان “میں ہےمنہج سلف میں سے نہیں، اُس نے یہ وہم وتاثر دینا چاہا کہ بے شک ایمان محض یہ ایمان ہے کہ اللہ تعالیٰ موجود ہے اور یہ کہ اس کائنات کا کوئی خالق ہےاور جو کچھ کائنات میں ہے وہ اس پر دلالت کرتا ہے، بلکہ سلف کے نزدیک ایمان یہ ہے کہ جازم اعتقاد ہو اس بات کا کہ بلاشبہ اللہ تعالیٰ ہی اکیلا عبادت کا مستحق ہے جو اپنی صفات، افعال اور عبادت میں منفرد ویکتا ہے اور ایمان قول، فعل اور اعتقاد کا نام ہے، اور فقط اِس کا نام ایمان نہیں کہ اللہ تعالیٰ موجود ہے اور اس کائنات کی تدبیر فرماتا ہے۔

    76. Taib honay walay ki tauba aur haq ki janib rujoo karne walay ke rujoo ko manney se tang dili ka muzahira karna – manhaj salaf mein se nahi hai

    76. تائب ہونے والے کی توبہ اور حق کی جانب رجوع کرنے والے کے رجوع کو ماننے سے تنگ دلی کا مظاہرہ کرنا - منہج سلف میں سے نہیں ہے


    ٧٦) ليس من منهج السلف: التعنت في قبول توبة التائب، والراجع إلى الحق


    76) To show stingy heart towards accepting the repentance of a repentant or the one who returns to the truth is not from the methodology of the Salaf


    ٧٦) تائب ہونے والے کی توبہ اور حق کی جانب رجوع کرنے والے کے رجوع کو ماننے سے تنگ دلی کا مظاہرہ کرنامنہج سلف میں سے نہیں ہے


    77. Kisi bhi umoor ke nateejey par nazar na rakhna – manhaj salaf mein se nahi hai

    77. کسی بھی امور کے نیتجے پر نظر نہ رکھنا - منہج سلف میں سے نہیں ہے


    ۷۷) ليس من منهج السلف: ترك النظر إلى مآلات الأمور


    77) This is not from the methodology of the Salaf: To not keep an eye on the outcome of any matter


    ۷۷) کسی بھی امور یا معاملات کے نتیجے پر نظر نہ رکھنامنہج سلف میں سے نہیں ہے