00. Ye Manhaj Salaf mein se nahi – Muqaddimah
00. یہ منہج سلف میں سے نہیں - مقدمہ
• فضیلۃ الشیخ العلامہ محمد بن عمر باز مول حفظہ اللہ کا مختصر سا تعارف
• Shaikh Mohammad bin Umar Bazmool (hafidhahullah) ki mukhtasar sa taarruf
01. Baghair tehqeeq ke kisi se bhi ilm hasil karna – ye manhaj salaf mein se nahi hai
01. بغیر تحقیق کسی سے بھی علم حاصل کرنا - یہ منہج سلف میں سے نہیں ہے
١) ليس من منهج السلف الأخذ عن أي أحد إلا بعد النظر في حاله مع السنة. فكان يقال: “إن هذا العلم دين فانظروا عمن تأخذون دينكم“
1) Taking (knowledge) from just anyone without first looking at their situation in dealing with the Sunnah is not from the methodology of the Salaf. It used to be said: “Indeed, this knowledge is religion so look at who you take your religion from.”
۱) کسی بھی شخص سے علم حاصل کر لینا بغیر اس بات کی تحقیق کیے ہوئے کہ وہ شخص کون ہے اور اس شخص کا معاملہ سنت کے ساتھ کیسا ہے یہ منہج سلف الصالحین میں سے نہیں ہے ، کہا جاتا ہے کہ :بیشک یہ علم دین ہے تو تم دیکھو کہ تم اپنا دین کس سے لیتے ہو ۔
02. Ahle Sunnat ke ghaltiyon ko ahle biddah key ghaltiyon jaisa samajhna – manhaj salaf mein se nahi hai
02. اہل سنت کی غلطیوں کو اہل بدعت کی غلطیوں جیسا سمجھنا - منہج سلف میں سے نہیں ہے
۲) ليس من منهج السلف معاملة أخطاء أهل السنة كمعاملة أهل البدع. فإن كل ابن آدم خطاء، فينظر في منهج الرجل ويعامل الخطأ الذي وقع منه على أساس ذلك.
2) Treating the mistakes of the people of Sunnah like the mistakes of the people of innovation is not from the methodology of the Salaf, for verily every son of Adam is prone to many mistakes. The methodology of a man is to be looked at and his mistake is dealt with upon that basis.
۲) اہل سنت کی غلطیوں کواہل بدعت کی غلطیوں جیساسمجھنااوران کےساتھ اہل بدعت جیسامعاملہ کرناسلف صالحین کےمنہج میں سےنہیں ہے۔ یہ اس لیے کہ ہر انسان غلطی کرتا ہے،توجس شخص سےغلط ہوئی ہے اس کا منہج دیکھاجائے گااوراسی بنیاد پراس سے صادرہوئی غلطی کے مطابق اس سے معاملہ کیا جائے گا ۔
03. Firqa varaa asbiyat aur giroh bandi karna aur khufia taur par kisi cheez par chand afraad ka jama hona – ye manhaj salaf mein se nahi hai
03. فرقہ وارنہ عصبیت اور گروہ بندی کرنا اور خفیہ طور پر کسی چیز پر چند افراد کا جمع ہونا - یہ منہج سلف میں سے نہیں ہے
۳) ليس من منهج السلف التحزب والتحالف والإجتماع سراً دون الناس، فقد ورد : “إذا رأيت من يجتمع في المسجد من دون الناس فاعلم أنهم على ضلالة”.
3) Partisanship, making pacts and secret gathering in exclusion to the rest of the people is not from the methodology of the Salaf. It has been reported that: “Whenever you see those who congregate in the Masjid in exclusion to the people, then know that they are upon misguidance.”
۳) فرقہ وارنہ عصبیت اور گروہ بندی کرنا اور خفیہ طور پر کسی چیز پر چند افراد کا جمع ہونا بھی سلف صالحین کے منہج میں سے نہیں ہے۔ یہ بیان کیا گیا ہے کہ اگر تم چند لوگوں کا عام لوگوں سے ہٹ کر مسجد میں جمع ہوتا دیکھو تو سمجھ لو کہ یہ لوگ گمراہی پر ہیں۔
04. Logon ko haakim waqt (hukmarano) ke khilaaf wargalana – ye manhaj salaf mein se nahi hai
04. لوگوں کو حاکم وقت (حکمرانوں ) کے خلاف ورغلانا - یہ منہج سلف میں سے نہیں ہے
٤) ليس من منهج السلف تهييج الناس على الحكام وتحريضهم على الخروج أو المظاهرات أو الثورات. أو الانتقاد العلني لهم ولوزرائهم أو عمالهم.
4) It is not from the methodology of the Salaf to incite the people against the rulers and instigate them to rebel, demonstrate, revolt or publicly criticize them, their ministers or appointees.
٤) لوگوں کو حاکم وقت (حکمرانوں ) کے خلاف ورغلانا یا انہیں حکمران کی اطاعت اور فرمانبرداری سے خارج کروانا یا حکمران کے خلاف بغاوت کرنا یا مظاہرےکرنایاحکومت کو گرانے کی کوشش کرنا یا کھلے عام ان پر یا ان کے وزیروں یا عاملوں پر تنقید یا نکیر کرنا بھی سلف صالحین کے منہج میں سے نہیں ہے۔
05. Talab ilm ko chor dena jiska haasil karna har shakhs par wajib hai ya mustahab ilm ke haasil karne mein la parwahi karna – manhaj salaf mein se nahi hai
05. طلب علم کو چھوڑ دینا جس کا حاصل کرنا ہر شخص پر واجب ہے یامستحب علم کے حاصل کرنے میں لاپرواہی کرنا - منہج سلف میں سے نہیں ہے
۵) ليس من منهج السلف ترك طلب العلم الواجب، وإهمال طلب العلم المستحب.
5) It is not from the methodology of the Salaf to abandon the seeking of mandatory knowledge and neglect seeking recommended knowledge.
۵) طلب علم کو چھوڑ دینا جس کا حاصل کرنا ہر شخص پر واجب ہے یامستحب علم کے حاصل کرنے میں لاپرواہی کرنا بھی سلف کے منہج میں سے نہیں ہے ۔
Ye Manhaj Salaf Mein Se Nahi Hai (Point No: 06)
یہ منہج سلف میں سے نہیں ہے (پوائنٹ نمبر 06)
٦) ليس من منهج السلف الهجوم على العلماء والكلام فيهم واطراح علمهم وكتبهم والدعوة إلى حرقها وإتلافها وتارك الرجوع إليها لمجرد خطأ وقعوا فيه.
6) It is not from the methodology of the Salaf to attack the scholars, speak against them, to disavow their knowledge and books and to call to burning, destroying and not referencing them due to a mere mistake they fell into.
٦) علماء کو ہدف تنقید بنانا یا ان کے بارے میں زبان درازی کرنا یا ان کے علم اور کتابوں کی ناقدری کرنا اور ان کی کتابوں کو جلانے یا مٹا دینے کی دعوت دینا اور ان کی کتابوں کی طرف رجوع کرنےکو ترک کر دینا صرف اس وجہ سے کہ ان سے کوئی غلطی ہوئی ہے یہ بھی منہج سلف میں سے نہیں ہے ۔
07. Kisi bhi shakhs ki raye ke liye had se zyada taasub karna aur usay apna lena – manhaj salaf mein se nahi hai
07. کسی بھی شخص کی رائے کے لیے حد سے زیادہ تعصب کرنا اور اسے اپنا لینا - منہج سلف میں سے نہیں ہے
۷) ليس من منهج السلف التعصب للرأي والاعتداد به، فكان قائلهم يقول: ما أنا عليه صواب يحتمل الخطأ، وما مخالفي عليه خطأ يحتمل الصواب.
7) Blind allegiance to opinions and overestimating them is not from the methodology of the Salaf. They used to say: “My view is correct and can possibly be wrong and what my opponent is upon is wrong but may possible be right.”
۷) کسی بھی شخص کی رائے کے لیے حد سے زیادہ تعصب کرنا اور اسے اپنا لینا منہج سلف میں سے نہیں ہے ،اُن کے کہنے والے نے یہاں تک کہا کہ ہم جس مسلک پر ہیں وہ صحیح ہے مگر اس میں غلطی کا احتمال ہے(غلطی کا امکان ہے ) اور ہمارےمخالفین غلطی پر ہیں مگران کے صحیح ہونےکا احتمال ہے ۔
08. Sirf ikhtilaaf ke wuqoo honay ki wajah se dushmani karna – manhaj salaf mein se nahi hai
08. صرف اختلاف کے وقوع ہونے کی وجہ سے دشمنی کرنا - منہج سلف میں سے نہیں ہے
۸) ليس من منهج السلف المعاداة لمجرد وقوع اختلاف، فكانوا يفرقون في ذلك بحسب حال الرجل وواقع المسألة، فالاختلاف مع صفاء النية لا يفسد للود قضية۔
8) Animosity on account of the mere occurrence of differing is not from the methodology of the Salaf. They used to differentiate in that regard according to a man’s circumstance and the reality of the issue. Differing along with a pure intention doesn’t ruin the love in any case.
۸) صرف اختلاف کے وقوع ہونے کی وجہ سے دشمنی کرنا منہج سلف میں سے نہیں ہے ، سلف صالحین کسی شخص کی حالت اور مسئلے کی حقیقت کومدنظر رکھ کر اختلاف کرتےتھے۔نیت کی صفائی کے ساتھ اختلاف کرنا آپسی محبت میں بگاڑ نہیں پیداکرتا۔
09. Deen ko kisi aik maslay tak hi mehdood karna – manhaj salaf mein se nahi hai
09. دین کو کسی ایک مسئلےتک ہی محدود کرنا - منہج سلف میں سے نہیں ہے
۹) ليس من منهج السلف حصر الدين في مسألة فمن وافقني عليها هو سلفي ومن خالفني فيها فهو غير سلفي. فالسلفية منهج وليست مسألة.
9) It isn’t from the methodology of the Salaf to restrict the religion in one issue such as that whoever agrees with me is Salafi and whoever disagrees with me isn’t Salafi. Salafiyyah is a methodology not a single issue.
۹) دین کو کسی ایک مسئلےتک ہی محدود کرنا بھی سلف صالحین کے منہج میں سے نہیں یہ اس طرح سے کہ جو بھی اس مسئلے میں ہمارے ساتھ اختلاف کرتا ہے وہ سلفی نہیں ہے ۔سلفیت منہج اور طریقہ ہے ناکہ ایک مسئلہ ہے ۔
10. Beghair daleel ke andhi taqleed karna ya kisi ke liye taasub karna – manhaj salaf mein se nahi hai
10. بغیردلیل کے اندھی تقلید کرنا یا کسی کے لیے تعصب کرنا - منہج سلف میں سے نہیں ہے
۱۰) ليس من منهج السلف التقليد والتعصب بدون دليل.
10) Blind following and blind allegiance without evidence is not from the methodology of the Salaf.
۱۰) بغیردلیل کے اندھی تقلید کرنا یا کسی کے لیے تعصب کرنا بھی منہج سلف میں سے نہیں ہے۔
11. Sahaba karaam ( رضوان اللہ عنہم أجمعین) ke oopar ta’an wa tanqeed karna agarchay sirf aik hi sahabi kyun na ho – manhaj salaf mein se nahi hai
11. صحابہ کرام (رضوان اللہ عنہم أجمعین) کے اوپر طعن وتنقیص کرنا اگرچہ صرف ایک ہی صحابی کیوں نہ ہو - منہج سلف میں سے نہیں ہے
۱۱) ليس من منهج السلف الطعن في الصحابة أو أحد منهم.
11) It is not from the methodology of the Salaf to revile the Sahabah, even just one of them.
۱۱) صحابہ کرام (رضوان اللہ عنہم أجمعین) کے اوپر طعن وتنقیص کرنا اگرچہ صرف ایک ہی صحابی کیوں نہ ہو منہج سلف میں سے نہیں ہے ۔
12. Fitno mein parna aur un ke andar apne aap ko daalna – manhaj salaf mein se nahi hai
12. فتنوں میں پڑنا اور ان کے اندر اپنے آپ کو ڈالنا - منہج سلف میں سے نہیں ہے
١٢) ليسمن منهج السلف الاستشراف للفتن والخوض فيها، بل كانوا يتجنبونها ويحذرون منها.
12) Involving oneself and delving into fitnah is not the methodology of the Salaf. Rather they avoided and warned against it.
۱۲) فتنوں میں پڑنا اور ان کے اندر اپنے آپ کو ڈالنا بھی منہج سلف میں سے نہیں ہے ۔ سلف صالحین فتنوں سے دوری اختیار کرتے تھے اور دوسروں کو بھی اس سے منع کرتے تھے ۔
13. Tafarqey mein parna, aapsi ikhtilaaf aur bughz wa nafrat karna – manhaj salaf mein se nahi hai
13. تفرقے میں پڑنا ،آپسی اختلاف اوربغض ونفرت کرنا - منہج سلف میں سے نہیں ہے
۱۳) ليس من منهج السلف الوقوع في الفرقة والاختلاف والتباغض، وشعارالسلف لا تباغضوا و لا تدابروا وكونوا عباد الله إخوانا.
13) Falling into division, differing and mutual hatred is not from methodology of the Salaf. Their slogan was: Do not hate one another and do not abandon one another and be brothers oh slaves of Allah.
۱۳) تفرقے میں پڑنا ،آپسی اختلاف اوربغض ونفرت کرنامنہج سلف میں سے نہیں ہے ،ان کا شعار یہ تھا کہ ایک دوسرے سے نفرت نہ کرو اورنہ ایک دوسرےسے منہ موڑوبلکہ اللہ کے بندے آپس میں بھائی بھائی بن کر رہو۔
Point No: 14
پوائنٹ نمبر 14
دین میں بدعتیں یا نئی چیزیں نکالنا بھی منہج سلف میں سے نہیں ہے۔ وہ کہتے تھے: اتباع کرو، بدعتیں نہ نکالو وہی تمہارے لئے کافی ہے اور سلف کے طریقے کو لازم پکڑو۔
Point No: 15
پوائنٹ نمبر 15
حق کو لوگوں کے ذریعے پہنچانا منہج سلف میں سے نہیں ہے۔ یہ اس طرح سے کہ جب کوئی بات فلاں اور فلاں کے ذریعے پہنچے گی تب بھی صحیح ہو گی۔ بلکہ ان کا شعار یہ تھا: تم حق کو پہچانو، اہل حق کو پہچان لو گے۔ تم حق کو پہچانو، اہل حق والے بن جائو گے۔
Point No: 16
پوائنٹ نمبر 16
شہرت اور نام ونمود کے لئے لوگوں پر نمایاں ہونا بھی منہج سلف میں سے نہیں ہے۔ اور جو لوگوں پر ظاہر ہونا چاہتا ہے تو اس سے وہ کمر لی توڑتا ہے، اور جب کوئی وقت سے پہلے سردار ہوجاتا ہے تو وہ بہت سارے خیر سے محروم ہو جاتا ہے۔
Point No: 17
پوائنٹ نمبر 17
صرف عقلی علوم کا اہتمام کرنا منہج سلف میں سے نہیں ہے۔ انکا علم صرف اللہ کا فرمان، رسول(صلی اللہ علیہ وسلم) کا فرمان اور صحابہ کا فرمان ہوا کرتا تھا۔
Point No: 18
پوائنٹ نمبر 18
اللہ تعالی اور اس کے رسول اور اس کی کتاب اور ائمہ مسلمین اور ان کے عوام کے لئے نصیحت کرنے میں خاموش رہنا منہج سلف میں سے نہیں ہے۔
Point No: 19
پوائنٹ نمبر 19
Point No: 20
پوائنٹ نمبر 20
منہج سلف میں سے نہیں: حدیث کا رد کردینا اگر عقل کی رسائی اس تک نہ ہو اور اس پر اعتراض کرنا۔ بلکہ ان کا منہج اتباع و تسلیم ہے کہ: اٰمَنَّا بِهٖ ۙ كُلٌّ مِّنْ عِنْدِ رَبِّنَا (آل عمران:7) اے ہمارے رب ہم اس پر ایمان لاتے ہیں کہ یہ سب ہمارے رب کی طرف سے ہے۔
Point No: 21
پوائنٹ نمبر 21
ہر آیت و حدیث سے استدلال شروع کردینا حب تک وہ آیت محکم نہ ہو اور حدیث سنت متبع نہ ہو، منہج سلف میں سے نہیں ہے۔
Point No: 22
پوائنٹ نمبر 22
مخلوق پر بڑائی ظاہر کرنا، منهج سلف میں سے نہیں ہے۔ سلفی تو خیر، نرمی اور رحمت کے داعی ہوتے ہیں۔
Point No: 23
پوائنٹ نمبر 23
کسی مخصوص شخص پر بدعت کا حکم لگانا بغیر اقامت حجت، شروط کے پائے جانے اور موانع کے رفع ہو جانے کے منہج سلف میں سے نہیں ہے
Point No: 24
پوائنٹ نمبر 24
کسی مخصوص شخص پر کفر کا حکم لگانا بغیر اقامت حجت، شروط کے پائے جانے اور موانع کے رفع ہو جانے کے، منہج سلف میں سے نہیں ہے۔
Point No: 25
پوائنٹ نمبر 25
Point No: 26
پوائنٹ نمبر 26
رسول اللہ(ﷺ)کے علاوہ کسی کے بارے میں عصمت(معصوم عن الخطاء) کا عقیدہ رکھنا، منہج سلف میں سے نہیں
Point No: 27
پوائنٹ نمبر 27
Point No: 28
پوائنٹ نمبر 28
توحید الہی کے بارے میں کلام کرنے اور اسے دہراتے رہنے کے ذریعے دلوں میں راسخ کرنے سے لاپرواہی برتنا منہج سلف میں سے نہیں، کیونکہ یہی وہ اساس ہے کہ جس پر ہر ایک کے اسلام کی بنیاد کھڑی ہے
Point No: 29
پوائنٹ نمبر 29
دعوت کا بنیادی موضوع دولت کی تقیسم پر ہونا اگرچہ اقتصادی(معاشرتی) اصلاح کے نام پر ہی کیوں نہ ہو، اسی طرح سے سیاسی عمل پر ہونا اگرچہ سیاسی اصلاح کے نام پر ہی کیوں نہ ہو، منہج سلف میں سے نہیں ہے
Point No: 30
پوائنٹ نمبر 30
مسلمانوں کا حکمران جو ان کے امور و جماعت کا اصل متولی ہے کہ علاوہ کسی اور کی بیعت ایجاد کر لینا منہج سلف میں سے نہیں.
Point No: 31
پوائنٹ نمبر 31
Point No: 32
پوائنٹ نمبر 32
Point No: 33
پوائنٹ نمبر 33
مطلق جہالت کو عذر مان لینا منہج سلف میں سے نہیں ہے۔ بلکہ سلف جہالت کی وجہ سے صرف اسے معذور سمجھتے تھے جس میں کوئی شخص اپنی پوری طاقت کے مطابق علم حاصل کرتا ہے اور اس میں کوتاہی بھی نہیں کرتا اور پھر اس سے کوئی چیز اس کے علم کے باوجود صادر ہوتی
Point No: 34
پوائنٹ نمبر 34
( علم سے پہلے عمل کرنا منہج سلف میں سے نہیں- بلکہ وہ عمل سے پہلے علم سے ابتداء کرتے تھے۔ فرمان الہی ہے : ﴿ فَاعْلَمْ اَنَّهٗ لَآ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ وَاسْتَغْفِرْ لِذَنْۢبِكَ وَلِلْمُؤْمِنِيْنَ وَالْمُؤْمِنٰتِ ﴾ (محمد: 19)
(پس لا الہ الا اللہ کا علم حاصل کریں اور اپنے گناہ کی بخشش طلب کیجئے، اور مومن مردوں اور مومن عورتوں کے لیے بھی)۔
Point No: 35
پوائنٹ نمبر 35
بہت زیادہ کلام اور باتیں کرنا منہج سلف میں سے نہیں. بلکہ وہ کہتے ہیں: جس کا کلام زیاده ہوتا ہے اس کی لغزشیں زیاده ہوتی ہیں. وہ اتنا خاموش رہتے کہ گمان کیا جاتا شاید کہ بیمار ہیں لیکن انہیں کوئی بیماری نہیں ہوتی تهی وہ تو محض خوف الہی ہوتا تها.
Point No: 36
پوائنٹ نمبر 36
علم کے باوجود عمل کو ترک کر دینا منہج سلف میں سے نہیں. یہ وارد ہوا ہے کہ: علم عمل کو پکارتا ہے اگر وہ اس کا جواب دیتا ہے تو صحیح ورنہ وہ چلا جاتا ہے.
Point No: 37
پوائنٹ نمبر 37
اہل باطل کےساتھ بحث مباحثے میں پڑنا منہج سلف میں سے نہیں ہے ۔ کیونکہ مسلمان اپنے دین کو خواہش نفس (کے خطرے ) پر پیش ہی نہیں کرتا۔
Point No: 38
پوائنٹ نمبر 38
علماء کی جانب رجوع کو ترک کر دینا منہج سلف میں سے نہیں ہے۔ بلکہ یہ لوگوں کو ان کی مجالس کی جانب دعوت دیتے ہیں اور ان کو لازم پکڑ لینے کو کہتے ہیں
Point No: 39 & 40
پوائنٹ نمبر 39 اور 40
۳۹ تعدیل کو کسی شخص پر لاگو کرنا جبکہ اس کے بارے میں جرح مفسر موجود ہو الا یہ کہ تعدیل کرنے والے نے اس جرح کا ذکر کرکے علم کے ساتھ اس کا رد بھی کیا ہو منہج سلف میں سے نہیں ہے ۔
۴۰ مجمل جرح کو کسی ایسے شخص پر لاگو کرنا جس کی عدالت ثابت ہو الا یہ کی جرح کو مفسر بیان کیا جائے، یا کسی بڑے امام کی جانب سے صادر ہوئی ہو تو نفس اس جانب مائل ہوتا ہے، منہج سلف میں سے نہیں ہے ۔
Point No: 40
پوائنٹ نمبر 40
Ye Manhaj Salaf Mein Se Nahi Hai (Point No: 41)
یہ منہج سلف میں سے نہیں ہے (پوائنٹ نمبر 41)
Ye Manhaj Salaf Mein Se Nahi Hai (Point No: 42)
یہ منہج سلف میں سے نہیں ہے (پوائنٹ نمبر 42)
Ye Manhaj Salaf Mein Se Nahi Hai (Point No: 43)
یہ منہج سلف میں سے نہیں ہے (پوائنٹ نمبر 43)
Ye Manhaj Salaf Mein Se Nahi Hai (Point No: 44)
یہ منہج سلف میں سے نہیں ہے (پوائنٹ نمبر 44)
Ye Manhaj Salaf Mein Se Nahi Hai (Point No: 45)
یہ منہج سلف میں سے نہیں ہے (پوائنٹ نمبر 45)
علمی فائدے کو صرف حدیث متواتر تک محصور کر دینا(یعنی صرف حدیث متواتر سے ہی علم کا فائدہ ہوتا ہے، باقی سے محض ظن کا فائدہ ہوتا ہے) منہج سلف میں سے نہیں ہے
Ye Manhaj Salaf Mein Se Nahi Hai (Point No: 46)
یہ منہج سلف میں سے نہیں ہے (پوائنٹ نمبر 46)
کلام اور جدال(بحث مباحثے) میں داخل ہونا منہج سلف میں سے نہیں ہے۔ بلکہ وہ(سلف) اپنی تمام تر تواناياں کتاب وسنت کی سمجھ حاصل کرنے، ان پر عمل اور ان کی جانب دعوت دینے پر لگاتے ہیں۔
Ye Manhaj Salaf Mein Se Nahi Hai (Point No: 47)
یہ منہج سلف میں سے نہیں ہے (پوائنٹ نمبر 47)
یہ منہج سلف میں سے نہیں: ثقہ شخص کی خبر کو رد کرنا، اور اسے قبول نہ کرنا جب تک اس کا صوتی ثبوت(آواز کی صورت میں) یا لکھی ہوئی صورت میں نہ دیا جائے۔
Ye Manhaj Salaf Mein Se Nahi Hai (Point No: 48)
یہ منہج سلف میں سے نہیں ہے (پوائنٹ نمبر 48)
یہ منہج سلف میں سے نہیں: صحابہ کرام جس چیز پر تھے اس کی اتباع کو ترک کرنا، اور ایسے معانی اختراع وایجاد کرنا جن کے ذریعے شریعت میں جو معانی ہیں ان سے باہر نکلا جائے