Kiraya dikhakar income tax se bachney ke talluq se sawal
کرایہ دکھا کر انکم ٹیکس سے بچنے کے تعلق سے سوال
میں IT کمپنی میں کام کرتا ہوں۔ اور پچھلے تین مہینوں سے میری تنخواہ سے کافی زیادہ رقم income tax والوں نے کاٹ لی ہے۔
اس income tax کو واپس لینے کے لیے حکومت نے کچھ اختیارات دیے ہیں جیسا کہ زندگی کی انشورنس، صحت کی انشورنس وغیرہ۔ ان اختیارات میں سے ایک اختیار یہ بھی ہے کہ آپ کرائے کے مکان میں رہتے ہوں اور کرائے کے عقد کے کاغذات حکومت کو دیکھا کر income tax کی دی گئی رقم کو واپس وصول کر سکتے ہیں
اب میں اپنی والدہ کے ساتھ رہتا ہوں اپنے والد کے گھر پہ جو کہ وفات پا چکے ہیں۔ اللہ تعالی ان کو جنت عطا فرمائے۔ میں اپنی والدہ کو ہر مہینے کچھ پیسے دیتا ہوں گھر کے خرچے اور دوسری بعض چیزوں کے لیے۔ کیا میں حکومت کو اس طرح دیکھا سکتا ہوں کہ میں اپنے والدین کے گھر میں کرایہ دار کی حیثیت سے رہ رہا ہوں اور ان کو یہ پیسے ماہانہ کرایہ دیتا ہوں تاکہ مجھے میرے income tax کے پیسے واپس مل جائیں گے