24011907 – Kya moahida se kam fees milnay par doctor usay zakat mein adjust kar sakta hai?
24011907 - کیا معاہدہ سے کم فیس ملنے پر ڈاکٹر اسے زکوٰۃ میں ایڈجسٹ کر سکتا ہے؟
میں ایک ڈاکٹر ہوں اور ایک ہسپتال کے ساتھ میرا معاہدہ ہوا تھا کہ میں ایک مریض کو دیکھنے کے ایک ہزار روپیہ لوں گا۔ لیکن آج انہوں نے ایک مریض کے ہزار کے بجائے 500 روپیہ ہی دیئے اور مجھ سے کہا کہ وہ مریض غریب تھا تو انہوں نے اس سے کم پیسے لیے۔اب میرے دو سوالات ہیں۔
• ہسپتال نے جو 500 روپیہ کم دیا کیا میں اسے میری زکوۃ میں ایڈجسٹ کر سکتا ہوں؟
• مجھ سے بھی بعض مریض میری فیس کم کرنے کی گزارش کرتے ہیں تو کیا ہم جتنا فیس سے کم کریں وہ زکوۃ میں ایڈجسٹ کر سکتے ہیں؟