Islamic bank se qiston par car lainay ke mutalliq sawal

اسلامی بینک سے قسطوں پر کار لینے كے متعلق سوال


اسلامی بینک سے کار لی تو اس کی کل قیمت 21 لاکھ تھی جس میں سے 4 لاکھ ڈاؤن پیمنٹ کی اور 17 لاکھ اقساط پر طے کیئے۔ اس کار کو رینٹ پر دے دیا اس کا رینٹ 55 ہزار آتا رہا اس 55 ہزار سے 49 ہزار بینک کو قسط ادا کرتے رہے 6 ہزار بچتے ریے اب یہ 6 ہزار جائز ہوئے یا نہیں؟
6 لاکھ ادا کر چکے ہیں اس کرایہ سے۔۔۔اب یہ کار جبکہ اقساط پوری نہیں ہوئیں ہم یہ کار بیچ رہے ہیں تو یہ کار 12 لاکھ کی بک رہی ہے۔تو کیا یہ منافع ہم استعمال کر سکتے ہیں اور وہ 6 ہزار بھی جو کہ کرایہ سے بچتے رہے ؟