Sheikh Mohammad bin Haadi ya saafiqah ke fitne aur Sheikh Mohammad bin Saeed Raslan ka turkey ke hukmaran ke khilaf sarey aam baat karney ke mutalliq Dr Murtaza bin Bakhsh ki wazahat
شیخ محمد بن ھادی یا صعافقہ کے فتنے اور شیخ محمد بن سعید رسلان کا ترکی کے حکمران کے خلاف سرعام بات کرنے کے متعلق ڈاکٹر مرتضی بن بخش کی وضاحت
ڈاکٹر صاحب بارک اللہ فیکم میں نے آپ سے بہت کچھ سیکھا ہے اللہ تعالٰی آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے، اور سب سے دو بڑی باتیں جو آپ سے سیکھی ہیں کہ حق بات کرنی ہے اور حق کو تسلیم کرنا ہے، میں آپ سے معذرت چاہتے ہوئے دو چیزوں کی وضاحت کی گزارش کر رہا ہوں اللہ تعالٰی سے امید ہے کہ آپ مایوس نہیں کریں گے اور کھلے دل سے اسکی وضاحت کریں گے، کچھ دنوں سے بعض لوگ آپ کے خلاف کچھ باتیں کر رہے ہیں اور لوگوں کو آپ کے دروس سننے اور نشر کرنے سے منع کر رہے ہیں اور اسکی دو بڑی وجوہات بیان کر رہے ہیں:
1- کہ آپ کا موقف محمد بن ھادی اور صعافقہ کے فتنے میں واضح نہیں ہے، اور کچھ کہہ رہے ہیں کہ آپ محمد بن ھادی کے ساتھ ہیں اسی لیے خاموش ہیں ۔ جبکہ ہمارے لیے جو وضاحت آپ نے وٹس اپ میسج میں کردی تھی اور سوشل میڈیا میں عام ہوچکی ہے کہ آپ محمد بن ھادی کے ساتھ نہیں ہیں وہ کافی ہے۔ لیکن شاید یہ آپ کی آواز سننے کے لیے بے چین و بے تاب ہیں اللہ کے لیے ان کی پریشانی دور کردیں، اللہ تعالٰی آپ کو اسکا عظیم اجر عطا فرمائے گا۔
2- آپ نے ترکی کے حکمران کے خلاف سرعام بات کی ہے اور وجہ یہ بتائی ہے کہ شیخ محمد بن سعید رسلان کی باتوں کو اپ نے نقل کیا ہے اور یہ بھی آپ نے کہا ہے کہ اگر ان کے خلاف کوئی عالم بات کریں گے تو آپ حق کی طرف رجوع ضرور کریں گے، یہ لوگ کہتے ہیں کہ شیخ سالم بامحرز نے شیخ رسلان کا سختی سے رد کیا ہے ۔ ہم نے آپ کو ہمیشہ حق کی طرف رجوع کرتے ہوئے دیکھا ہے، اللہ تعالٰی سے امید ہے کہ اب بھی آپ حق کو ضرور قبول کریں گے، میں ان فتنہ باز لوگوں کی بات نہیں کر رہا جو آپ کے خلاف پروپیگنڈہ پھلا رہے ہیں اور لوگوں کو خیر سے محروم کر رہے ہیں، اللہ تعالٰی انہیں کافی ہے، میں صرف اپنی تسلی کے لیے یہ وضاحت چاہتا ہوں اور آپ کی طرف سے اس فتنے کا خاتمہ چاہتا ہوں کیونکہ اس مسئلے کا تعلق عقیدے کے اصول سے ہے اور آپ سے ہی یہ سیکھا ہے ۔ اللہ تعالٰی آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے اور ہر شر سے محفوظ فرمائے۔