26071703 – Biwi ko yaqeen ho ke talaq ho chuki hai lekin shohar inkaar kare to kya hukm hai?
26071703 - بیوی کو یقین ہو کہ طلاق ہو چکی ہے لیکن شوہر انکار کرے تو کیا حکم ہے؟
• میرے شوہر نے مجھے تیسری طلاق دی ہے یہ کہہ کر: جاو دیتا ہوں میں تمہیں طلاق ،اپنا سامان اٹھاو اور جاو یہاں سے۔ میں فی الوقت اپنے والدین کے گھر پر ہوں۔ میرا شوہر مجھے بہت مارتا بھی ہے۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ اس نے مجھے پہلے دو مرتبہ طلاق دی تھی اور اب یہ تیسری مرتبہ طلاق ہے۔ اب میرا شوہر اس بات کو تسلیم نہیں کر رہا کہ اس نے طلاق دی ہے۔ بلکہ وہ یہ کہہ رہا ہے کہ طلاق کی نیت نہیں تھی۔شوہر پچھلی دو طلاقوں کو بھی ماننے کے لیے تیار نہیں ہے۔ میرا آپ سے سوال ہے کہ اس معاملہ میں کیا کروں کیونکہ میرے نزدیک تین مرتبہ طلاق ہو چکی ہے جبکہ وہ اس بات کو ماننے کے لیے تیار نہیں ہے اور نہ کسی عالم یا مفتی کی طرف جانے کے لیے تیار ہے۔ گزارش ہے مجھے اس کا حل بتائیں۔ کیا میری طلاق واقع ہو گئی ہے؟ کیونکہ اس کے نزدیک عورت اگر کہے کہ شوہر نے طلاق دی ہے۔ تو اس کی گواہی کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔
•
[put_wpgm id=2]

