26012302 – Quran o Sunnat ki roshni mein sirf aik hi Imam ki taqleed ko laazim samajhne ki kya daleel hai? Salaf-e-Saliheen ka fiqhi ikhtilafaat mein kya manhaj tha? Agar ghar walay ikhtilafi fiqhi masail par behas karein to main adab aur hikmat ke saath kaunsa jawab doon ya sawal kis andaaz mein rakhun?
26012302 - قرآن و سنت کی روشنی میں صرف ایک ہی امام کی تقلید کو لازم سمجھنے کی کیا دلیل ہے؟ سلف صالحین کا فقہی اختلافات میں کیا منہج تھا؟ اگر گھر والے اختلافی فقہی مسائل پر بحث کریں تو میں ادب اور حکمت کے ساتھ کون سا جواب دوں یا سوال کس انداز میں رکھوں؟
• میرا ایک مسئلہ ہے جس پر میں آپ سے رہنمائی چاہتا ہوں۔ میرا پورا گھرانہ فقہِ حنفی سے تعلق رکھتا ہے۔ گھر والے مجھے یہ کہتے ہیں کہ آپ ’’غیر مقلد‘‘ ہیں، کیونکہ میں ہر مسئلے میں صرف ایک ہی امام کی تقلید کو لازم نہیں سمجھتا۔ اس بات پر کبھی کبھی بحث بھی ہو جاتی ہے۔ میں چونکہ ابھی زیادہ علم نہیں رکھتا، اس لیے بحث سے بچنے کے لیے خاموش رہتا ہوں۔ جب میں ان سے دلیل پوچھتا ہوں تو وہ کہتے ہیں کہ یہ علما کا کام ہے۔ شیخ، میں آپ سے مؤدبانہ طور پر یہ رہنمائی چاہتا ہوں:
1) قرآن و سنت کی روشنی میں صرف ایک ہی امام کی تقلید کو لازم سمجھنے کی کیا دلیل ہے؟
2) سلف صالحین کا فقہی اختلافات میں کیا منہج تھا؟
3) اگر گھر والے اختلافی فقہی مسائل پر بحث کریں تو میں ادب اور حکمت کے ساتھ کون سا جواب دوں یا سوال کس انداز میں رکھوں؟
میری نیت نہ بحث کی ہے اور نہ فتنہ کی، بلکہ صرف صحیح سمجھ کے ساتھ دین پر عمل کرنا چاہتا ہوں
[put_wpgm id=2]

