25080802 – Agar khula mein mard mehr se zyada ka mutaliba kar sakta hai to bilawajah talaq ki soorat mein aurat shadi ke kharch ki wapsi ka mutaliba kyun nahin kar sakti?
25080802 - اگر خلع میں مرد مہر سے زیادہ کا مطالبہ کر سکتا ہے تو بلاوجہ طلاق کی صورت میں عورت شادی کے خرچ کی واپسی کا مطالبہ کیوں نہیں کر سکتی؟
خلع کے تعلق سے ایک سوال کے جواب میں آپ نے کہا کہ اگر بیوی کی غلطی ہے اور بغیر کسی وجہ کے شوہر سے خلع لیتی ہے۔ تو مرد مہر کی رقم کے علاوہ زیادہ کا بھی مطالبہ کر سکتا ہے۔ کیونکہ اس نے دوبارہ شادی کرنی ہے،جس پر خرچ ہو گا
لیکن جب احسان کے ساتھ چھوڑنے کی بات ہے تو یہ بات تو احسان کے زمرے میں نہیں آتی۔
اور اگر مرد کے لیے ایسا کرنا جائز ہے۔ تو پھر عورت کے لیے کیوں نہیں،کہ اکثر مرد حضرات بغیر وجہ کے بیوی کو طلاق دے دیتے ہیں۔ تو ایسی صورت میں اس عورت کے لیے بھی جائز ہونا چاہئے کہ وہ مہر کے علاوہ بھی اس تمام خرچے کی demand کرے جو اس کی شادی پہ اس کے والد نے خرچ کیا۔ مرد سے زیادہ تو لڑکی اور اس کے گھر والوں پہ شادی کا زیادہ خرچ آتا ہے۔ والدین نے بھی تو اپنی بیٹی کی شادی کرنئ ہو گی۔ تو صرف مرد کے لیے کیوں جائز ہو کہ وہ زیادہ کی demand کرے۔ عورت کے لیے کیوں نہیں؟
[put_wpgm id=2]

