Haiz mustaqil na anay per hukm sharayi kya hai? Kya namaz roza chor saktey hain?

حيض مستقل نہ آنے پر حکم شرعی کیا ہے, کیا نماز روزہ چہوڑ سکتے ہیں؟


میری عمر 38 سال کی ہے اور سرجری کی وجہ سے میری ایک اوری اور دونوں ٹیوب نہیں ہیں لیکن ایک اہوری کا کچھ حصہ ہے اور ڈاکٹر کے مطابق میرے پیریڈ جلد ہی ختم ہو جائیں گے۔ 
میرا سوال ہے کہ میرے پیریڈ مستقل نہیں آتے، بعض اوقات ہر مہینے آ جاتے ہیں اور بعض اوقات ایک یا دو مہینے کے وقفے سے آتے ہیں اور میرے ایام میں بھی فرق آ گیا ہے جیسا کہ مجھے آخری پیریڈ 7 فروری کو آیا تھا پھر مارچ اور اپریل میں نہیں آیا۔ پھر 9 مئی کو آیا وہ بھی صرف ایک قطرہ خون کا براون رنگ کا۔ اور 10 مئی کو پورا دن کچھ نہیں آیا لیکن 10 کی رات اور 11 کو دو سے تین قطرہ آئے اور 12 تاریخ کو میں نے غسل کر لیا تھا۔ میرے پیریڈ 5 سے 6 دن کے ہوتے ہیں۔ اس طرح مجھے اکثر ہوتا ہے۔ ایسے میں کیا کرنا چاہیے؟ نماز اور روزہ چھوڑ دیں یا نہیں؟ گزراش ہے کہ تفصیل سے جواب دیں۔ جزاک اللہ خیرا