Kya ye talaq ho chuki hai ya nahi aur agar ho gayi hai to rujoo kaisay karen?

کیا یہ طلاق ہو چکی ہے یا نہیں اور اگر ہو گئی ہے تو رجوع کیسے کریں؟


میں نے ایک طلاق دی 6 اکتوبر 2019 کو لیکن طلاق کا لفظ نہیں کہا، صرف یہ کہا کہ چلی جاؤ ۔ پھر 4 نومبر 2019 کو دو طلاق ایک ساتھ شدید غصہ میں دی اور کہا میں تمھیں طلاق دیتا ہوں پر میری نیت نہیں تھی طلاق دینے کی۔ اس کے بعد طلاق کے پیپر دیے طلاق کی مجبوری میں لیکن نیت نہیں تھی طلاق کی۔
کیا طلاق ہو چکی ہے یا نہیں اور اگر ہو گئی ہے تو رجوع کیسے کریں؟