Palestine kay maujooda halat kay mutalliq baaz sawalat aur aitrazat kay jawabat aur sharayi usool ka bayan
فلسطين کے موجودہ حالات کے متعلق بعض سوالات اور اعتراضات کے جوابات اور شرعی اصول کا بیان
سوشل میڈیا پر فلسطین کے موجودہ حالات کے کیلپس کو شایع کرنا، جہادی تنظیموں کے اشتعال انگیز بیانات اور مسلمان حکمرانوں اور حکومتوں کے خلاف سرعام باتیں کرنا کہ یہی ظالم اور جابر حکمران تو اصل مسئلے کی جڑ ہیں جو ہم پر مسلط کر دیے گئے ہیں یہ کبھی اس مسئلے کا حل نہیں چاہیں گے اور نہ ہی انکو اپنی حکومتوں اور کرسیوں کے سوا کسی چیز کی پرواہ ہے، فلسطین کی فتح کیسے ممکن ہے؟ ہمارے اوپر کیا فرض ہے؟ ہماری ذمہ داری کیا ہے؟ فلسطین کی فتح کا حق کس کا ہے؟ کون فتح کریگا؟ یہود کبھی بھی بغیر طاقت، جنگ اور جہاد کے فلسطین کو چھوڑنے والے نہیں، ہمارے لیے اللہ تعالٰی کا یہ ارشاد کافی ہے: وَأَعِدُّوا لَهُم مَّا اسْتَطَعْتُم مِّن قُوَّةٍ ۔ اور اب مسلمان ایٹمی طاقت بن بھی چکے ہیں کیا یہ بھی کافی نہیں ہے؟ اگر یہ کافی نہیں ہے تو کیا ہم صرف تماشا دیکھتے رہیں؟ اگر حکومتیں اور کچھ نہیں کر سکتیں تو پھر ہمیں جہاد کی اجازت دے ہم مر مٹنے کے لیے تیار ہیں، اس ذلت کی زندگی سے عزت کی موت اور شہادت بہتر ہے؟!! وغیرہ وغیرہ ۔