Aik aitraz ka jawab – Baaz log keh rahey hain kay Corona ki beemari ki wajah se Jumuah ki namaz se rokna saudi arab hukumat ka faisla durust nahi hai. aur iski shara’an koi daleel nahi hai.
ایک اعتراض کا جواب - بعض لوگ کہہ رہے ہیں کہ کرونا کی بیماری کی وجہ سے جمعہ کی نماز سے روکنا سعودی عرب حکومت کا فیصلہ درست نہیں ہے. اور اس کی شرعا کوئی دلیل نہیں ہے
بعض لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہم جمعہ کی نماز اپنے گھروں میں پڑھ لیں گے کیونکہ کرونا کی بیماری کی وجہ سے جمعہ کی نماز سے لوگوں روکنا سعودی عرب حکومت کا فیصلہ درست نہیں ہے، اور اسکی شرعا کوئی دلیل نہیں ہے ۔
آپ کیا نصیحت کرتے ہیں؟
—————————————————————–
جواب
اللہ المستعان
ان بھائیوں کو بہت بڑا مغالطہ ہوا ہے اور انکی یہ بات بے بنیاد ہے ۔ وجوہات :
1- سعودی عرب حکومت کا یہ فیصلہ صرف اپنی طرف یا مرضی سے نہیں ہے بلکہ شریعت کے اصولوں کے مطابق ہے اور حکمت پر مبنی ہے اور یہ کبار علماء کمیٹی کا فیصلہ ہے جو انہوں نے قرآن و سنت کی روشنی میں مختصر اور عمدہ طریقے سے بیان کیا ہے ۔ میری گزارش ہے کہ انکے اس فتوی کو ایک بار دیکھ لیں ۔
2- مساجد کو بند کرنا اور لوگوں کو جمعہ اور جماعت سے منع کرنے کی کئی دلائل ہیں :
صرف ایک ملاحظہ فرمائیں: امام بخاری نے باب باندھا ہے ۔ باب إغلاق البيت ويصلي في أي نواحي البيت شاء .
1521 حدثنا قتيبة بن سعيد حدثنا الليث عن ابن شهاب عن سالم عن أبيه أنه قال دخل رسول الله صلى الله عليه وسلم البيت هو وأسامة بن زيد وبلال وعثمان بن طلحة فأغلقوا عليهم فلما فتحوا كنت أول من ولج فلقيت بلالا فسألته هل صلى فيه رسول الله صلى الله عليه وسلم قال نعم بين العمودين اليمانيين .
قال الشيخ محمد بن صالح العثيمين رحمه الله:
أراد المؤلف رحمه الله أن يبين أن إغلاق المساجد والكعبة وما أشبه ذلك للحاجة لا بأس به،ولا يقال إن هذا من منع مساجد الله أن يذكر فيها اسمه؛لأن هذا لمصلحة،أو لحاجة أو لضرورة أحيانا،فلا حرج.
3- جمعہ کی نماز اپنے گھروں میں پڑھنا جائز نہیں ہے اور شریعت کے اصولوں کے بھی خلاف ہے جو لوگ جمعہ نہیں پڑھ سکتے وہ اپنے گھروں میں چار رکعت ظہر پڑھ لیں ۔
4- اس میں حکمران کی نافرمانی بھی ہے جس کی اطاعت معروف اور بھلائی میں واجب ہے اور لوگوں کی جانوں کو خطرے اور ہلاکت سے محفوظ کرنے کے اقدامات یقینا معروف میں سے ہے ۔ کوئی بھی باشعور عقل مند انسان اس حقیقت کو نظرانداز نہیں کرسکتا ۔
5- اور میڈیکل کے اصولوں کے مطابق کرونا وائرس زمین اور کارپٹ پر تقریبا 4 یا 5 دن تک رہتا ہے اور اس مرض میں مبتلا کسی بھی مریض کے سکریشنز اگر مصلے یا کارپٹ کو لگ جائیں اور اسی جگہ پر دوسرے نمازی سجدہ کرتے ہیں تو اس موذی بیماری کے مزید پھیلنے میں دیر نہیں ہوگی ۔