Waalid ka ek ghar tha jisko humney bech diya aur un paison mein mazeed paisey daal kar ek naya ghar le liya – is virasat Ke maal ko taqseem karney ke mutalliq sawal
والد کا ایک گھر تھا جس کو ہم نے بیچ دیا اور ان پیسوں میں مزید پیسے ڈال کر ایک نیا گھر لے لیا - اس وراثت کے مال کو تقسیم کرنے كے متعلق سوال
میرے والد کا ایک گھر تھا جس کو ہم نے 14لاکھ 50 ہزار میں بیچ دیا اور ان پیسوں میں مزید پیسے ڈال کر ایک نیا گھر لے لیا۔ اب ہم چاہ رہے ہیں کہ جو بھی ورثاء ہیں ان کو پیسے دے دیں۔ براہ مہربانی یہ جان لیں کہ جب چھ سال پہلے والد کا انتقال ہوا تو سب ورثہ کی رضاء مندی سے گھر کو بچا تھا اور نیا گھر لیا تھا۔ اور اس وقت پیسوں کی بھی ضرورت تھی۔ میرا پہلا سوال ہے کہ وراثت کی تقسیم اصلی مال پر ہوگی یعنی 14،50000 پر یا جو نیا گھر ہے جس کی قیمت اب تقریبا کڑور سے زیادہ ہے اس پر ہوگی؟ میرا دوسرا سوال ہے کہ اس کی تقسیم کیسے ہو گی جبکہ میری والدہ زندہ ہیں اور ہم دو بھائی ہیں اور ہماری دو بھینیں بھی ہیں؟