78. Qaida 55 – Bandey ko apney aamaal ka aur jo isne ‌ jari kiya aur jinka wo sabab bana un sabka ajar milta hai

78. پچپنواں قاعدہ - بندے کو اپنے اعمال کا اور جو اس نے‌ جاری کیا اور جن کا وہ سبب بنا ان سب کا اجر ملتا ہے


بندے کے لیے اس عمل کا اجر وثواب لکھ دیا جاتا ہے جو اس نے خود کیا ہو اور اس عمل کا اجر بھی مکمل لکھ دیا جاتا ہے جو اس نے خود تو شروع کیا ہو لیکن اس کو مکمل کرنے سے عاجز ہو گیا ہو اور اس عمل کا بھی اجر لکھ دیا جاتا ہے جو اس کی وجہ سے ہوا ہے۔