048. Sharh us Sunnah : Point No 49-50
048. شرح السنة - پوائنٹ نمبر 49-50
49• ۔ اہل قبلہ میں سے مرنے والوں پر نماز جنازہ پڑھنا سنت (واجب) ہے۔ مرجوم (جسے سنگسار کیا گیا ہو) زانی (زنا کرنے والا مرد) اور زانیہ (زنا کرنے والی عورت) خودکشی کرنے والا اور ان کے علاوہ اہل قبلہ میں سے اور نشہ کرنے والا شخص اور ان کے علاوہ بھی ان پر نماز جنازہ پڑھنا سنت (واجب) ہے۔
50• ۔ اور اہل قبلہ میں سے کوئی بھی اسلام سے خارج نہ ہو گا جب تک وہ اللہ تعالیٰ کی کتاب (قرآن مجید) میں سے کسی آیت کا رد نہ کرے۔
یا وہ اللہ تعالیٰ کے پیارے پیغمبر ﷺ کی احادیث میں سے کسی حدیث کا رد نہ کرے یا وہ غیر اللہ کے لیے نماز نہ پڑھے یا وہ اللہ تعالیٰ کے سوا کسی اور کے لیے قربانی نہ کرے اور اگر وہ ان چیزوں میں سے کسی چیز کا ارتکاب کرتا ہے تو اس وقت تم پر واجب ہے کہ اسے دائرہ اسلام سے خارج کر دو اور اگر وہ ان چیزوں میں سے کسی چیز کا ارتکاب نہیں کرتا تو پس وہ اپنے نام سے مومن ہے مسلمان ہے نہ کہ حقیقت سے۔
[put_wpgm id=2]

