047. Sharh us Sunnah : Point No 46, 47 & 48
047. شرح السنة - پوائنٹ نمبر 46، 47 اور 48
46• اور یہ خوب جان لو کہ بے شک دنیا ایمان اور اسلام کی جگہ ہے۔
47• اور امت محمد ﷺ میں مومن ہیں مسلمان ہیں اپنے دنیاوی احکام میں اور وراثت کے احکام میں اور قربانی اور جانور کے ذبح کرنے کے مسائل کے اعتبار سے اور ان پر نماز جنازہ پڑھنے کے تعلق سے۔
48• اور ہم کسی کے لیے ایمان کی حقیقت کی گواہی نہیں دیتے جب تک وہ اسلام کی ساری شرائع پر عمل نہیں کرتا پھر اگر وہ ان میں سے کسی چیز میں کمی یا کوتاہی کرتا ہے تو اس کا ایمان ناقص ہو جاتا ہے جب تک کہ وہ توبہ نہیں کرتا اور یہ جان لو کہ بے شک اس کا ایمان اللہ تعالیٰ کے سپرد ہے کہ وہ کامل ایمان والا ہے یا ناقص ایمان والا ہے الا یہ کہ وہ تمہارے سامنے شرائع اسلام میں کمی کوتاہی ظاہر کرتا ہے۔
[put_wpgm id=2]

