042. Sharh us Sunnah : Point No 36 & 37

042. شرح السنة - پوائنٹ نمبر 36 اور 37



36• اور خوارج سے قتال کرنا جائز ہے جب وہ مسلمانوں کا مال ان کی جان اور ان کی عزت کے دشمن بن جاتے ہیں اور لوٹنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اور جب وہ مسلمانوں کو نقصان پہنچانے سے رک جائیں تو کسی (حاکم) کے لیے ان کا پیچھا کرنا جائز نہیں ہے۔

اور ان کے زخمیوں کو قتل نہیں کیا جاتا۔
اور ان کے مال کو مال غنیمت نہیں سمجھا جاتا وہ ان کو واپس کر دیا جاتا ہے۔
اور ان کے قیدیوں کو قتل نہیں کیا جاتا۔
اور جو پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں ان کا پیچھا نہیں کیا جاتا۔

37• اور یہ جان لو کہ بے شک کسی بھی انسان کی اللہ تعالٰی کی معصیت میں فرمانبرداری جائز نہیں ہے۔