041. Sharh us Sunnah : Point No 35
041. شرح السنة - پوائنٹ نمبر 35
35• اور حکمران وقت کے خلاف قتال کرنا جائز نہیں ہے اور نہ ہی ان کے خلاف خروج کرنا جائز ہے اگرچہ وہ ظلم کرے اور اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کرے۔
اس کی دلیل میں اللہ تعالیٰ کے پیار پیغمبر ﷺ کا فرمان سیدنا ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ سے:
تم صبر کرتے رہو اگرچہ حکمران حبشی غلام ہی کیوں نا ہو۔
اور دوسری دلیل: اللہ تعالیٰ کے پیارے پیغمبر ﷺ کا فرمان انصار سے:
تم حکمران کے ظلم و ستم پر صبر کرتے رہو جب تک کہ مجھے سے حوض کوثر پر ملاقات نہیں ہوتی۔
امام بر بہاری فرماتے ہیں: حکمران سے قتال کرنا سنت میں سے نہیں ہے کیونکہ حکمران کے خلاف قتال کرنے سے خروج کرنے سے دنیا اور دین میں فساد برپا ہوتا ہے۔
[put_wpgm id=2]

