38. Namaaz Kay Masail – Fatawa – Part 1

38. نماز کے مسائل - فتوی - حصہ اول


• ایک شخص ہے دو مہینے تک اسے ہوش نہ رہا (بے ہوش تھا) اس نے نماز بھی نہیں پڑھی اور رمضان کا مہینہ بیچ میں آیا رمضان کا روزہ بھی نہیں رکھا تو وہ شخص کیا کرے اس پر کیا فرض ہے ؟ (2:52)

• کیا جائز ہے کسی انسان کے لیے کہ نماز میں وقت میں تاخیر کرےتاکہ وہ نماز کی شرطوں میں سے ایک شرط کو حاصل کر لے ؟ مثال کے طور پر کہ اسے پانی کی حاجت ہے پانی نہیں ہے پانی کی تلاش کرتا گیا کرتا گیا نماز کا وقت چلا گیا کیا اس کے لیے جائز ہے؟ (07:01)

• ایک شخص ہے رات کو جاگتا ہے ( کافی دیر تک جاگتا ہے) اور جاگنے کی وجہ سے صبح کی نماز چلی جاتی ہے اس کی اور جب صبح کی نماز پڑھتا ہے وہ اٹھنے کے بعد تو نماز کا وقت ختم ہو چکا ہوتا ہے تو اس کا کیا حکم ہے ”فهل تقبل منه؟“کیا اس کی نماز اللہ تعالیٰ کے ہاں قابل قبول ہے ؟ اور دوسری نمازوں کا کیا حکم ہے جو وہ شخص فجر کی نماز کے علاوہ اپنے وقت میں ادا کرتا ہے ؟ (9:43)

• دو سوال ہیں: (۱) کیا حکم ہے اس بیوی کا اس شوہر کے ساتھ زندگی بسر کرنے کا جس کا شوہر نماز نہیں پڑھتا بے نمازی ہے اور اس عورت کی اس مرد میں سے اولاد بھی ہے ؟ (۲) دوسرا سوال ،بے نمازی سے شادی کرنے کا کیا حکم ہے ؟ (17:32)

• جس شخص نے جان بوجھ کر نماز چھوڑ دی اور پھر اس نے توبہ کی کیا وہ توبہ کرنے کے بعد وہ نمازیں جو اس نے جان بوجھ کر چھوڑی ہیں ان کی قضاء کر سکتا ہے یا نہیں ؟ (22:47)

• فیملی کے اوپر کیا فرض ہے اُن بچوں کے متعلق جو بے نمازی ہیں ؟ ( یعنی ماں باپ اور فیملی کیا کرے؟)۔ (26:21)

• مسافر کے لیے آذان کا کیا حکم ہے ؟ (28:16)

• آذان اور اقامت منفرد کے لیے ؟ (29:36)

• اگر کوئی شخص ظہر اور عصر کو جمع کرے تو کیا ایسے شخص کی اقامت الگ ہو گی ؟ اور کیا نفل نماز کے لیے اقامت ہوتی ہے کہ نہیں؟ (34:58)

• یہ جو کلمہ ہے ”الصلاة خير من النوم” کیا پہلی آذان میں ہے فجر کی یا دوسری آذان میں؟ (37:40)

• کیا ٹیپ ریکارڈر لگا کر آذان دینا جائز ہے؟ (41:17)

• اگر کوئی شخص مسجد میں داخل ہو جائے اور مؤذن آذان دے رہا ہو تو اس کے لیے بہتر کیا ہے(یعنی کیا کرے وہ دو رکعت پڑھنا شروع کر دے یا مؤذان کی آذان سنے)؟ (42:53)

• جب ہم جواب دیتے ہیں ” اللَّهُمَّ رَبَّ هَذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ وَالصَّلَاةِ الْقَائِمَةِ آتِ مُحَمَّدَاً الْوَسِيلَةَ وَالْفَضِيلَةَ وَابْعَثْهُ مَقَامَاً مَحْمُودًا الذي وعَدْتَهُ (إنَّكَ لا تخلفُ الميعادَ) “ ، یہ جو ”إنَّكَ لا تخلفُ الميعادَ“ ہے کیا یہ صحیح ہے؟ (47:40)

• کیا اقامت میں متابعت کی جاتی ہے جیسا کہ آذان میں کی جاتی ہے؟ (49:25)

• ہم بعض لوگوں کو سنتے ہیں نماز کی اقامت کے بعد ”قولهم: أقامها الله وأدامها“ ( اللہ تعالیٰ اس کو قائم اور دائم رکھے (نماز کو یعنی)) اس کا کیا حکم ہے ؟ (50:24)

• اگر کوئی شخص وقت سے پہلے نماز پڑھ لے جہلاً (اسے پتہ نہیں تھا علم نہیں تھا بے علمی میں جہالت میں)؟ (51:40)