23072805 – Faut shuda logon ke liye Quran ki talawat ka khatm bakhshney ka kya hukm hai?

23072805 - فوت شدہ لوگوں کے لیے قرآن کی تلاوت کا ختم بخشنے کا کیا حکم ہے؟


میری امی جو گھر کے لوگ گزر چکے ہیں ان کے لیے قران کی تلاوت کا ختم بخشتی رہتی ہیں۔ ہمارے یہاں پر ایک قران کے حافظ ہیں جو پیسہ لے کر قران کی تلاوت کر کے بخشتے ہیں اور وہ قران کی تلاوت کا اسٹاک کر کے بھی رکھتے ہیں تاکہ وہ لوگوں کو بخشوانے کے لیے دے سکے۔ اگر کبھی میری امی نے قران نہیں بخشا تو کوئی ان کے خواب میں آ کر ان کو اس کی یاد دہانی کرتا ہے۔ تو اس کا کیا شرعی حکم ہے اور میں میری امی کی کس طرح اصلاح کر سکتا ہوں؟