Ashabulhadith Study Circle

English | اردو

+966 501793200 | Batch 6: +966 545 610 557

اصحاب الحدیث کے ’علمی حلقے‘ میں خوش آمدید

ہم آپ سب کا اصحاب الحدیث علمی حلقے میں استقبال کرتے ہیں ۔ ان علمی حلقوں کا مقصد صحیح اور مستند دینی علم کو پهیلانا ہے ۔ان حلقوں کے ذریعے لوگوں تک الله سبحانہ وتعالی کے دین کی تعلیم قرآن و سنت کی روشنی میں ، سلف الصالحین کی سمجھ کے مطابق پہنچائی جاتی ہے ۔ حلقوں کی تنظیم واٹس ایپ اور ویب پیج کے ذریعے کی جاتی ہے. ان آن لائن کورس کا مقصد آپ کو بنیادی علم فراہم کرانا ہے۔ان علمی حلقوں میں دروس اور علمی مواد براہِ راست ڈاکٹر مرتضیٰ بن بخش(حفظہ الله) کے دروس اور علمی کتابوں کی تشریح سے لئے گئے ہیں، جنہیں خصوصی طور پر اردو سمجهنے اور بولنے والے لوگوں کے لیے تیار کیا گیا ہے ۔ اصحاب الحديث کے علمی حلقے میں آپ کو تعلیم بالکل مفت فراہم کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ مختلف مراحل میں ترتیب شدہ دروس، امتحانات اور ان کے نتائج آپ کو بتدریجا علم میں پختگی فراہم کرے گی . دین کی بنیادی علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے ۔ الله کے رسول ﷺ نے فرمایا: طلب العلم فریضة علی کل مسلم - صحیح ابن ماجہ للالبانی : ١٣٤

ترجمہ : علم کا حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے ۔یہ وہ علم ہے جو کسی مسلمان کو اپنے دین کے مطابق عمل کرنے کے لئے ضروری ہے ۔مثلا عقیدے کا بنیادی علم ،طہارت کے مسائل ،نماز کے مسائل اور بقیہ ارکان اسلام کا علم حاصل کرنا حسب استطاعت ہر مسلمان پر ضروری ہے تاکے وہ علم اور بصیرت سے اپنے رب کی عبادت کر سکے اوراس کے ذریعے اپنے آپ کو اور اپنے گھروالوں کو جہنّم سے بچا سکے جیسا کہ الله کا فرمان ہے ۔

‎يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا قُوا أَنفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ نَارًا وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ ... - سورة التحريم ٦

اے ایمان والو! اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو دوزخ سے بچاؤ جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں ... - سورة التحريم - ٦

ہم اپنے آپ کو اور اپنے گهروالوں کو علم حاصل کرنے کے بعد ہی اس کے مطابق اللہ کے احکام پر عمل کرتے ہوئے ہی جہنم سے بچا سکتے ہیں. درحقیقت علم کے راستے کو اختیار کرنے والا جنت کے راستے کو اختیار کرتا ہے جیسا کہ الله کے رسول ﷺ کا فرمان ہے :

مَنْ سَلَکَ طَرِيْقًا يَلْتَمِسُ فَيْهِ عِلْمًا سَهَّلَ اﷲُ بِهٖ طَرِيْقًا اِلَی الْجَنَّۃِ. - صحيح مسلم

جس نے علم کی تلاش میں کسی راستے کو اختیار کیا اللہ تعالی اس کے لئے جنت کے راستے کو آسان کر دیگا. علمائے کرام دین کے بنیادی اصولوں کو تھوڑا تھوڑا کر کے سمجھانے کی تجویز کرتے ہیں۔ اس لئے مستند و معیاری کتب کے ذریعے صحیح سمجھ علمائے کرام کی یا طالب علم کی رہنمائی میں کرنا ضروری ہے

رجسٹریشن سے پہلے ضابطہ اخلاق اور اکثر پوچھے گئے سوالات (FAQ) پرضرور رجوع کریں ۔ اندراج کروائیں اپنے گھر والوں اور دوستوں کا تاکہ ہم دین کا بنیادی علم سیکھ سکیں اور کامیابی حاصل کر سکیں الله کے حکم سے اس دنیا میں اور آخرت میں ۔

آمین