57. Sirf kitaab o sunnat par iqtesaar karna – manhaj salaf mein se nahi hai
57. صرف کتاب و سنت پر اقتصار کرنا - منہج سلف میں سے نہیں ہے
منہج سلف میں سے نہیں ہے: کہ صرف کتاب و سنت پر اقتصار کرنا۔ کیونکہ بلاشبہ اس کا دعوی تو ہر لروہ و جماعت کرتی ہے۔ بلکہ سلفیت یہ ہے کہ کتاب و سنت سے تمسک اختیار کیا جائے اور ان کا فہم سلف صالحین کے فہم کے مطابق ہو۔ جیسا کہ روایت میں آیا ہے: جس پر میں اور میرے صحابہ ہیں۔ اور یہی وہ سبیل المؤمین ہے جو اللہ تعالی کے اس فرمان میڑ مذکور ہے: جو کوئی ہدایت کے واضح ہو جانے کے بعد بھی رسول کی مخالفت کرے اور مومنوں(صحابہ) کی راہ چھوڑ کر کوئی اور راہ چلے، تو ہم اسے وہی پھیر دیں گے جہاں وہ خود پھرا اور اسے جہنم پہنچا دیں گے اور وہ کتنی بری پلٹنے کی جگہ ہے۔
اگر آپ دیکھیں گےتو پایئں گے کہ معتزلہ بھی یہی کہتے ہیں کہ ہمارے اصول کتاب و سنت ہیں، لیکن وہ انہیں لغت و عقل کے تفاضے کے مطابق سمجھتے ہیں۔
شیعہ کے پاس بھی کتاب و سنت ہے لیکن وہ اسے اہل بیت میں سے جس سے راضی ہیں ان کے کلام کی روشنی میں سمجھتے ہیں۔
صوفی بھی کہتے ہیں کتاب و سنت لیکن وہ انہیں اپنے دلی وسوان، الہامات، مکاشفات اور واردات کے مطابق سمجھتے ہیں۔ (جیسے وہ کہتے ہیں) میرے دل نے میرے رب سے مجھے یہ بیان کیا!
اسی طرح سے احصانی لوگوں کے پاس بھی کتاب و سنت ہے لیکن وہ بھی معتزلہ کی ماند عقل و لشت کے تقاضے کے مطابق سمجھتے ہیں۔ جیسا کہ انہوں نے اسے اپنے بیس اصولوں میں ذکر کیا ہے اور اسے وہ سلفیت کا نام دیتے ہیں۔
پس جہاں بھی آپ اپنی فکر دوڑایں گے یہی چیز پائیں گے۔ چناچہ سلفیت یہ ہے کہ کتاب و سنت کو سلف صالحین کے فہم کے مطابق سمچھا جائے