Ye Manhaj Salaf Mein Se Nahi Hai (Point No: 56)
یہ منہج سلف میں سے نہیں ہے (پوائنٹ نمبر 56)
منہج سلف میں سے نہیں ہے: کہ کسی سلفی عالم کی ہر ہر چیز سے آپ کا متفق ہونا شرط ہو۔ یہ دیکھیں علماء کرام کے اختلافات۔ یہاں امام شافعی امام مالک کی مخلفت کرتے ہیں۔ اور امام احمد امام شافعی کی مخالفت کرتے ہیں۔ اور وہاں امام احمد امام شافعی کی مخالفت کرتے ہیں۔ حالانکہ یہ سب آئمہ ہیں(رحمہم اللہ)۔ اگر واقعی یہ شرط ہوتی کہ کوئی سلفی علماء کی مخالفت نہیں کر سکتا تو اس کا معنی ہوا کہ یہ اختلاف جائز نہیں تھا۔ بلکہ صحابہ کرام (رضی اللہ عنہم) تک کا مسائل میں اختلاف ہوا۔