58. Hadeeth No 50 – Allah Taala ke zikr ki ahmiyat

58. حدیث نمبر 50 - اللہ تعالى كے ذکر کی اہمیت



عن عبد الله بن بُسر رَضِي اللهُ عَنْهُ قال: (( أتى النَّبيَّ ﷺ رجلٌ، فقال: يا رسول الله! إنَّ شرائعَ الإسلام قد كثُرت علينا، فبابٌ نتمسَّك به جامع؟ قال: لا يزال لسانك رطباً من ذكر الله عزَّ وجلَّ )) خرَّجه الإمام أحمد بهذا اللفظ، وخرَّجه الترمذي وابن ماجه وابن حبان في صحيحه بمعناه، وقال الترمذي: (( حسن غريب ))


سیدنا عبد اللہ بن بُسر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ ایک شخص اللہ تعالیٰ کے پیارے پیغمبر علیہ الصلاۃ والسلام کی خدمت میں حاضر ہوا ، اُس شخص نے عرض کی اے اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم !بے شک ہمارے اوپر اسلام کی شرائع یقیناً بڑھ چکی ہیں (یا زیادہ ہو چکی ہیں)ایک ایسا جامع با (یا چیز) آپ ہمیں بتائیں جسے ہم تھام لیں ؟ اللہ تعالیٰ کے پیارے پیغمبر علیہ الصلاۃ والسلام فرماتے ہیں : تمہاری زبان اللہ تعالیٰ کے ذکر سے ہمیں تَروتازہ رہے ۔


[فتح القوي المتين في شرح الأربعين وتتمَّة الخمسين]