57. Hadeeth No 49 – Allah Taala par tawakkul ka haq
57. حدیث نمبر 49 - اللہ تعالٰی پر توکل کا حق
عن عمر بن الخطاب رَضِي اللهُ عَنْهُما ، عن النَّبيِّ ﷺ قال: (( لو أنَّكم توكَّلون على الله حقَّ توكله لرزقكم كما يرزق الطير، تغدو خماصاً، وتروحُ
بطاناً )) رواه الإمام أحمد والترمذي والنسائي وابن ماجه وابن حبان في صحيحه والحاكم، وقال الترمذي: (( حسن صحيح )).
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں اللہ تعالیٰ کے پیارے پیغمبر علیہ الصلاۃ والسلام سے : اگر تم سب اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کرو جیسا کہ بھروسہ کرنے کا حق ہے تو اللہ تعالیٰ تمہیں ضرور ایسے رزق عطا فرمائے گا جیسا کہ پرندوں کو اللہ تعالیٰ رزق دیتا ہے ،خالی پیٹ اپنے گھونسلوں سے نکلتے ہیں صبح کے وقت اور شام کے وقت بھرا ہوا پیٹ واپس لے کر آتے ہیں ۔
[فتح القوي المتين في شرح الأربعين وتتمَّة الخمسين]