54. Hadeeth No 47 – Khaney peeney ke adaab
54. حدیث نمبر 47 - کھانے پینے کے آداب
عن المقدام ابن معد يكرب قال: سمعتُ رسول الله ﷺ يقول: (( ما ملأ آدميٌّ وعاءً شرًّا من بطن، بحسب ابن آدم أكلات يُقمن صلبَه، فإن كان لا محالة، فثُلثٌ لطعامه، وثلثٌ لشرابه، وثلثٌ لنفَسِه )) رواه أحمد والترمذي والنسائي وابن ماجه، وقال الترمذي: (( حديث حسن ))
سیدنا مقدام ابن معدی کرب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے اللہ تعالیٰ کے پیارے پیغمبر علیہ الصلاۃ والسلام کو فرماتے ہوئے سنا : کسی آدمی نے پیٹ سے بڑھ کر بُرا برتن نہیں بھرا ، آدم کی اولاد کے لیے تو چند نوالے ہی کافی ہیں جن سے وہ زندہ رہتا ہے ،اور اگر زیادہ ہی کھانا ضروری ہے تو پھر ایک تہائی کھانے کے لیے ، ایک تہائی پینے کے لیے اور ایک تہائی سانس کے لیے ہے ۔
[فتح القوي المتين في شرح الأربعين وتتمَّة الخمسين]