53. Hadeeth No 46 – Har nashawar cheez haraam hai
53. حدیث نمبر 46 - ہر نشہ آور چیز حرام ہے
عن أبي بُردة عن أبيه عن أبي موسى الأشعري أنَّ النَّبيَّ ﷺ بعثه إلى اليمن، فسأله عن أشربة تُصنع بها، فقال: (( ما هي؟ قال: البتْع والمِزْر، فقيل لأبي بردة: وما البتْع؟ قال: نبيذ العسل، والمِزر نبيذ الشعير، فقال: كلُّ مسكر حرام )) خرَّجه البخاري
سیدنا أبی بردۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے والد سے اور وہ سیدنا أبو موسیٰ أشعری رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ بے شک اللہ تعالیٰ کے پیارے پیغمبر علیہ الصلاۃ والسلام نے جب انہیں یمن کی طرف بھیجا سیدنا أبو موسیٰ أشعری رضی اللہ عنہ نے اللہ تعالیٰ کے پیارے پیغمبر علیہ الصلاۃ والسلام سے بعض ایسے مشروبات کے بارے کے تعلق سے سوال کیا جو مشروبات یمن میں بنائے جاتے تھے تو یہ بتایا یہ فرمایا ان دو مشروبات کے نام “البتْع والمِزْر” بتع اور مزر دو قسم کے مشروب ہیں ، تو یہ کہا گیا ( یعنی راوی نے پوچھا سیدنا أبی بردۃ سے ) بتع کیا ہوتا ہے ؟ شہد کی شراب ، “والمِزر نبيذ الشعير” جَو کی بنائی ہوئی شراب، اللہ تعالیٰ کے پیارے پیغمبر علیہ الصلاۃ والسلام فرماتے ہیں : “ہر نشہ آور چیز حرام ہے”۔
[فتح القوي المتين في شرح الأربعين وتتمَّة الخمسين]