39. Sharh Arbaeen An Nawwi: Hadeeth No 35 – Islami maashrat ke usool
39. شرح اربعین النووى: حدیث نمبر 35- اسلامی معاشرت کے اصول
عَنْ [أَبي هُريرةَ] رَضِي اللهُ عَنْهُ قالَ: قالَ رسولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: “لاَ تَحَاسَدُوا، وَلاَ تَنَاجَشُوا، وَلاَ تَبَاغَضُوا، وَلاَ تَدَابَرُوا وَلاَ يَبِعْ بَعْضُكُم عَلَى بَيْعِ بَعْضٍ، وَكُونُوا عِبَادَ اللهِ إِخْوَانًا، المُسْلِمُ أَخُو المُسْلِمِ لاَ يَظْلِمُهُ، وَلاَ يَخْذُلُهُ، وَلاَ يَكْذِبُهُ، وَلاَ يَحْقِرُهُ. التَّقوَى هَهُنَا وَيُشِيرُ إِلَى صَدْرِه ثَلاَثَ مَرَّاتٍ بِحَسْبِ امْرِئٍ مِنَ الشَّرِّ أنْ يَحْقِرَ أَخَاهُ المُسْلِمَ، كُلُّ المُسْلِمِ عَلَى المُسْلِمِ حَرَامٌ دَمُهُ وَمَالُهُ وعِرْضُهُ”. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
سیدنا أبو ہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ایک دوسرے پر حسد مت کرو ، کوئی چیز خریدنے کا ارادہ نہ ہو اور کوئی دوسرا شخص خرید رہا ہو تو خواہ مخواہ بولی میں حصہ لے کر قیمت نہ بڑھاؤ کہ وہ چیز اسے مہنگی ملے ، آپس میں بغض نہ رکھو ، ایک دوسرے سے منہ نہ موڑو ، کسی کی بیع پر کوئی شخص بیع نہ کرے ، اللہ تعالیٰ کے بندو! بھائی بھائی بن کر رہو ، مسلمان مسلمان کا بھائی ہے وہ اس مسلمان بھائی پر ظلم کرتا ہے نہ اُس کی مدد ترک کرتا ہے اور نہ اسے جھٹلاتا ہے اور نہ اسے حقیر سمجھتا ہے – اللہ تعالیٰ کے پیارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے سینے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تین مرتبہ فرمایا “التَّقْوَى هَاهُنَا” (تقویٰ یہاں ہے)، کسی انسان کے لیے اتنا شَر ہی کافی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کو حقیر سمجھے، ہر مسلمان پر دوسرے مسلمان کا خون ، مال اور عزت حرام ہے ۔