55. Hadeeth No 48 – Part 1 – Nifaq ki baaz nishaniyan
55. حدیث نمبر 48 - حصہ اول - نفاق کی بعض نشانیاں
عن عبد الله ابن عمرو رضي الله عنهما، عن النَّبيِّ ﷺ قال: (( أربَعٌ مَن كنَّ فيه كان منافقاً، وإن كانت خصلةٌ منهنَّ فيه كانت فيه خصلةٌ من النفاق حتى يدَعها؛ إذا حدَّث كذب، وإذا وعد أخلف، وإذا خاصمَ فجر، وإذا عاهد غدر )) خرَّجه البخاري ومسلم
سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ کے پیارے پیغمبر علیہ الصلاۃ والسلام فرماتے ہیں : چار خصلتیں ایسی ہیں جس شخص میں پائی جائیں وہ پکا منافق ہو گا ،ا ور جس کے اندر ان میں سے کوئی ایک خصلت ہو گی اُس میں نفاق کی ایک خصلت ہو گی حتی کہ اسے چھوڑ دے : (۱) جب وہ بات کرے تو جھوٹ بولے ،(۲) جب وہ وعدہ کرے تو اسے توڑ دے ، (۳) جب وہ جھگڑا کرے تو گالی گلوچ اور بدکلامی بدزبانی پر اُتر آئے، (۴) جب وہ عہد کرے تو عہد شکنی کرے۔
[فتح القوي المتين في شرح الأربعين وتتمَّة الخمسين]