Namaaz-e-Nabwi صلی اللہ علیہ وسلم : namaz mein ghaltiyon ka bayan

نماز نبوی صلی اللہ علیہ وسلم : نماز میں غلطیوں کا بیان


– قبلے کی طرف رخ نہ کرنا
– زبان سے نیت کرنا
– تکبیر تحریمہ کو کمر جھکا کے رکوع میں جاتے ہوے پڑھنا
– تکبیر تحریمہ میں کان کو پکڑنا یا کانوں تک ہاتھ پورے لے کر جانا یا صحیح سے ہاتھ نہیں کھڑے کرنا یا جلدی میں اشارہ کرنا
– سورۃ الفاتحہ کو فرض یا رکن نہ سمجھنا
– سورۃ الفاتحہ کے تلفظ میں غلطی کرنا
– قیام کی حالت میں ہاتھ باندھنے کی غلطی
– رکوع سے پہلے رفع یدین نہ کرنا
– رکوع کی حالت میں کمر کا زیادہ یا کم جھکنا،یا سر اٹھا یا جھکا ہونا
– رکوع کی حالت میں پاؤں کا قبلہ رخ نہ ہونا
– اپنے بھائی کے پاؤں سے پاؤں نہ ملانا
– رکوع کی حالت میں ہتھیلیوں کابند ہونا
– رکوع کی حالت میں بازو یا کہنی کا ٹیڑھا ہونا
– رکوع کے درمیان اطمینان نہ ہونا
– بغیر اطمینان کے سجدے میں چلے جانا ،یا بناء کمر سیدھی کیے سجدے میں چلے جانا
– سجدے میں کہنی زمین پر رکھنا
– بہت تیزی سے سجدہ کرنا
– سجدے کی حالت میں دونوں پاؤں جلدی سے اٹھا لینا
– سجدے میں ماتھا یا ناک کا زمین پرصحیح سے نہ ٹکنا
– پاؤں کی انگلیوں کا رخ قبلے کی طرف نہیں ہوتا
– جلسے میں (دونوں سجدوں کے بیچ میں بیٹھنا ) اطمینان نہ ہونا
– دونوں سجدوں کے بعد بیٹھنا (استراحت) نہ کرنا
– تشہد میں ( پہلے تشہد کے لیے) بیٹھنے کے طریقے میں غلطی ، تشہد کے تلفظ میں غلطی
– درود ابراہیمی میں غلطی
– دعائے مسنون نہ پڑھنا
– تشہد میں انگلی کے اشارے کی غلطی ، انگلی کو شروع سے لے کر آخر تک نہیں اٹھانا
– تیسری رکعت میں رفع یدین نہ کرنا
– تشہدالاخیر،چار رکعت والی نماز میں تورّک کے طریقے سے نہیں بیٹھنا( دو تشہد والی نماز)
– تشہد میں نگاہ گھماتے رہنا
– سلام میں صحیح سے منہ نہیں پھیرنا کم یا زیادہ پھیر لینا ،ادھورا سلام پڑھنا یا صرف ایک سلام پڑھنا