049. Sharh us Sunnah : Point No 51 – Part 1
049. شرح السنة - پوائنٹ نمبر 51 - حصہ اول
51• اور جب بھی تم ایسی احادیث سنو جو تمہاری عقل کی پہنچ سے دور ہو، جیسا کہ اللہ تعالیٰ کے پیارے پیغمبر ﷺ کا یہ فرمان:
بندو کے دل اللہ تعالیٰ کی انگلیوں میں سے دو انگلیوں کے بیچ میں ہیں۔ (صحیح مسلم)
اور دوسری حدیث میں:
بے شک اللہ تعالیٰ نازل ہوتا ہے آسمان دنیا پر جیسا کہ اللہ تعالیٰ کے شایان شان ہے۔ (متفق علیہ)
اور عرفات کے دن بھی اللہ تعالیٰ نازل ہوتا ہے جیسا اللہ تعالیٰ کے شایان شان ہے اور قیامت کے دن بھی اللہ تعالیٰ نازل ہونگے۔
اور بے شک جہنم میں لوگوں کو ڈالا جاتا رہے گا جب تک کہ اللہ تعالیٰ اپنا قدم جہنم میں رکھیں گے۔
اور اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان اپنے بندے سے (یعنی حدیث قدسی میں):
اے میرے بندے اگر تو میری طرف چل کر آتا ہے تو میں تیری طرف دوڑ کر آؤں گا۔
اور اللہ تعالیٰ کے پیارے پیغمبر ﷺ کا یہ فرمان:
اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ الصلاۃ والسلام کو اپنی صورت پر پیدا کیا ہے۔
اور اللہ تعالیٰ کے پیارے پیغمبر ﷺ کا یہ فرمان:
میں نے اپنے رب کو سب سے اچھی صورت میں دیکھا ہے (خواب میں)۔
اور ان جیسی دوسری احادیث کے متعلق بھی تمہارے اوپر واجب ہے سر جھکا کر من و عن سے تسلیم کرنا اور ان کی تصدیق کرنا ان پر ایمان رکھنا۔
اور حقیقت (کیفیت) اللہ تعالیٰ کے سپرد کرنا ہے اور اس پر راضی بھی ہو جانا ہے اور ان چیزوں میں سے جن کا ذکر کیا گیا ہے ان کی تفسیر اپنی ہوائے نفس سے نہ کرنا بے شک ان پر ایمان واجب ہے۔ جس نے بھی ان میں سے کسی چیز کی تفسیر اپنے خواہش نفس کے مطابق کی اور ان کا رد کر دیا تو وہ جہمی ہے۔ (حصہ اول)
[put_wpgm id=2]

